نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
وزیر اعظم نے ملک گیر فٹ انڈیا موومنٹ کی شروعات کی
ایک مضبوط اور ترقی پسند ملک کے لئے بھارت کا صحت مند ہونا بھی ضروری ہے:جناب رجیجو
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 AUG 2019 3:25PM by PIB Delhi
نئی دہلی29؍اگست2019؍عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اندرا گاندھی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر فٹ انڈیا موومنٹ کی شروعات کی۔یہ شروعات زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کی موجودگی میں ہوئی۔وزیر اعظم نے کہا کہ فٹ انڈیا موومنٹ کو ایک قومی مقصد کی شکل اختیار کرلینی چاہئے۔ لوگوں کو راغب کرنے کی کوشش میں وزیر اعظم نے کہا کہ فٹ انڈیا موومنٹ خاہ حکومت نے شروع کیا ہو ، لیکن یہ عوام ہیں، جنہیں اس سلسلے میں قیادت کرنی ہے اور اسے کامیاب بنانا ہے۔
اس موقع پر جو سرکردہ افراد موجود تھے، ان میں دیہی ترقیات، زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر، انسانی وسائل کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال ‘نشنک’اور نوجوانوں کے امور نیز کھیل کود کے محکمے کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو شامل تھے۔اس پروگرام کو براہ راست دکھایا گیا، جس سے اس بات کو یقینی بنایا جاسکا کہ پورے ملک کے لوگ اس میں شرکت کررہے ہیں۔
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے یہ کہتے ہوئے وزیر اعظم کا خیر مقدم کیا کہ وہ اس تحریک کے لئے ایک فیضان کی حیثیت رکھتے ہیں۔وزیر اعظم نے 25 اگست 2019ء کو اپنی حالیہ من کی بات میں فٹ انڈیا موومنٹ کا ذکر کیا تھا۔وزیر موصوف نے کہا کہ ایک مضبوط اور ترقی پسند ملک کے لئے بھارت کا چست ہونا ضروری ہے۔ جناب رجیجو نے کہا کہ ہر شخص کو ذہنی طورپر اور جسمانی طورپر فٹ رہنا ہے۔
افتتاحی تقریر کے بعد آدھے گھنٹے کا ایک انتہائی توانائی والا پروگرام منعقد ہوا، جس میں بھارت کے دیسی کھیل کود اور رقص کی قسموں کا مظاہرہ کیا گیا اور چستی پھرتی کے بڑھانے میں ان کی اہمیت کو اُجاگر کیا گیا۔پرانے لوگوں میں کھیل کود کی اس طرح کی سرگرمیاں مثلاً کشتی، کبڈی،گتکا، کھوکھو، ملکھمب، کلیریاپتووغیرہ بہت مقبول تھیں اور انہوں نے ان کی صحت بہتر بنانے میں ایک بڑا رول ادا کیا۔اس کے علاوہ عورتیں اور مرد روایتی طورپر مختلف قسم کے رقص کے پروگراموں میں تہواروں کے دوران حصہ لیتی رہی ہیں۔ان سرگرمیوں کی وجہ سے ان کی صحت اچھی تھی۔ ٹیکنالوجیکل ترقی ، تیزی سے بدلتے ہوئے طرز زندگی اور موبائل فونوں کے بہت زیادہ استعمال سے صحت کے یہ دیسی طریقے اپنی مقبولیت کھوتے جارہی ہیں۔پروگرام کے دوران سہل پسندانہ طرز زندگی کو چھوڑنے اور سرگرم طریقہ زندگی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ملک گیر فٹ انڈیا موومنٹ کا مقصد ہر بھارتی باشندے کو اپنی روز مرہ کی زندگی میں صحت مند رہنے کے آسان اور سادہ طریقے اپنانے چاہئیں۔اس پروگرام کی خصوصیت صحت سے متعلق سرکردہ شخصیات کی موجودگی تھی، جنہیں نوجوانوں اور کھیل کود کی وزارت نے صحت مندی کے تئیں ان کی مسلسل لگن کے سبب ان کی زیادہ عمر کے باوجود مدعو کیا تھا۔ان میں 101 سالہ منکور بھی تھیں، جو اب بھی میراتھن دوڑ میں حصہ لیتی ہیں، 81 سالہ اوشا سُمن تھیں جو پش-اَپ سرگرمی میں حصہ لیتی ہیں اور اپنے بیٹے کے ساتھ میراتھن دوڑتی ہیں۔اس طرح کی 20 شخصیات کو لوگوں کو ایک صحتمند زندگی گزارنے میں ترغیب دینے کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔ اس موقع پر اس سال کے کھیل کود کے ایوارڈز پانے والے بھی موجود تھے۔
********
U: 3929
(ریلیز آئی ڈی: 1583478)
وزیٹر کاؤنٹر : 81