وزارت آیوش

وزیر اعظم کل یوگا ایوارڈز پیش کریں گےاور 12آیوش یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کے ساتھ ساتھ 10آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹر ز کی شروعات بھی کریں گے

प्रविष्टि तिथि: 29 AUG 2019 2:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی29؍اگست2019؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی یوگا کے فروغ اور ترقی میں سرکردہ رول ادا کرنے کے لئے پی ایم یوگا ایوارڈز پیش کریں گے۔ان ایوارڈ زکا اعلان 2019ء میں رانچی میں یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر کیا گیا تھا۔اس موقع پر پچھلے سال کے دو ایوارڈز پانے والے بھی موجود ہوں گے۔اس تقریب کا اہتمام آیوش کی وزارت کل نئی دہلی کے وگیان بھون میں کرے گی۔

اس موقع پر وزیر اعظم، سرکردہ اسکالروں، ڈاکٹروں اورآیوش نظام میں مہارت رکھنے والوں کی عزت افزائی کے لئے 12یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کریں گے۔ان یادگاری ڈاک ٹکٹوں میں آیوش کے عظیم ڈاکٹروں کے عظیم کام کو اجاگر کیا گیا ہے اور ان کی کامیابیوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔

یوگا کے فروغ اور ترقی میں سرکردہ رول ادا کرنے کے لئے وزیر اعظم کے ایوارڈ کا اعلان یوگا کے دوسرے بین الاقوامی دن کے موقع پر چنڈی گڑھ میں 21 جون 2016ء کو کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے ہی یہ ایوارڈ اس میدان میں کارنامے انجام دینے والے سرکردہ افراد کو دیا جاتا ہے۔موجودہ سال کے لئے مختلف زمروں کی 79نامزدگیوں میں سے اور پچھلے سال کی 186نامزدگیوں میں سے ایوارڈز پانے والوں کا اعلان اس سال رانچی میں یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر کیا گیا تھا۔ان میں سے ہر ایک ایوارڈ پانے والوں کو 25لاکھ روپے نقد ، ایک ٹرافی اور ایک سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا۔

2019ء کے یوگاایوارڈز پانے ہیں:انفرادی –قومی زمرے میں گجرات کے لائف مشن کے سوامی راجرشی منی، انفرادی –بین الاقوامی زمرے میں اٹلی کی محترمہ اینٹونٹا روزی، تنظیمی قومی زمرے میں مونگیر بہار کا اسکول آف یوگا، تنظیمی بین الاقوامی تنظیمی زمرے میں جاپان کا یوگا نکیتن جاپان۔ 2018ء کے یوگاایوارڈز پانے والے ہیں انفرادی قومی زمرے کے ناسک کے جناب وشواس مندالک اور تنظیمی قومی زمرے کاممبئی کا یوگا انسٹی ٹیوٹ۔

وزیر اعظم ریاست ہریانہ میں واقع 10 آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹرز (آیوش ایچ ڈبلیوسیز)کی شروعات بھی کریں گے۔ یہ قدم آیوش کی وزارت کے اس عہد کی پیروی میں اٹھایا جارہا ہے کہ اگلے تین برسوں میں 12,500اے ایچ ڈبلیو سیز کو کام کے قابل بنادیا جائے گا۔بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی جامع سہولت فراہم کرنے کی خاطر آیوش مان بھارت کے تحت صحت اور ویلنیس سینٹروں میں آیوش کی ادویات کو بھی رکھا گیا ہے۔ان مرکزوں کے ذریعے 2017ء کی قومی صحت پالیسی میں مدد ملے گی ،جس میں آیوش کی خدمات کو روایتی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات میں شامل کرنے اور ان کے ساتھ مربوط کرنے پر زور دیا گیا ہے۔صحت کی جامع دیکھ بھال کے مقصد کے حصول کے لئے یہ ایک تاریخی شروعات ہوگی۔آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹروں کا اصل مقصد عوام کو اپنی دیکھ بھال کے بارے میں بااختیار بنانا ہے اور یہ کام آیوش پر مبنی صحت مند خوراک اور طرز زندگی ، سماجی رویے اور ابتدائی صحت کے دیکھ بھال کے لئے جڑی بوٹیوں کے استعمال پر مبنی ہوگا۔ صحت کے بہت سے مسائل کے سلسلے میں تشخیص اور دواؤں کی فراہمی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔یہ خدمات، قومی صحت پروگرام کے علاوہ ہوں گی ، جو اس وقت جاری ہے۔

 

********

 

 

 

U: 3928


(रिलीज़ आईडी: 1583477) आगंतुक पटल : 106
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali