وزارت اطلاعات ونشریات

مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے  2018-19 کے لئے قومی ایواڈرس برائے کمیونٹی ریڈیو پیش کئے


اطلاعات و نشریات کے وزیر نے دوسری مدت کے پہلے 75 دنوں  میں  حکومت کے کلیدی فیصلوں کے بارے میں  ایک جامع لب لباب جاری کیا

راجیہ سبھا اب بہت تیزی سے کام کرنے والا ایک ادارہ بن گیا ہے جس نے 35 بل پاس کئے: پرکاش جاوڈیکر

 ہماری  معیشت عالمی سطح پر 11 ویں سے 5 ویں مقام پر پہنچ گئی ہے۔ ہمارا اگلا مقصد تیسری سب سے بڑی معیشت بننا ہے: پرکاش جاوڈیکر

کمیونٹی ریڈیو قومی سوچ، چیلنجوں  اور مقامی مسائل کے درمیان ایک کلیدی تعلق کی حیثیت سے کام کرتا ہے: امت کھرے

Posted On: 28 AUG 2019 4:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی،28 اگست۔  اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر  جناب پرکاش جاوڈیکر نے آج نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران 2018 اور 2019 کے لئے  قومی ایوارڈس برائے کمیونٹی ریڈیو پیش کئے۔ اس تقریب کااہتمام ڈاکٹر بی آر امبیڈکر بھون میں کیا گیا تھا۔ یہ پروگرام ساتویں کمیونٹی ریڈیو سمیلن کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ایک کتابچہ‘‘ جن کنیکٹ: واضح ارادے، فیصلہ کن کارروائی’’ جاری کیا۔ اس میں دوسری مدت کے پہلے 75 دنوں میں موجودہ حکومت کی طرف سے کئے گئے اہم فیصلوں کو اجاگرکیا گیا ہے۔ یہ کتابچہ اطلاعات و نشریات کی وزارت کے بیورو آف آؤٹ ریچ اور کمیونیکشن کی طرف سے پیش کیا گیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011Y25.jpg

 

 یہ ایوارڈس  پانچ زمروں میں دیئے گئے ہیں۔ جن میں موضوعاتی، کمیونٹی وابستگی، مقامی ثقافت کو فروغ ، سب سے زیادہ اختراعی اور پائیداری وغیرہ زمرے شامل ہیں۔

 

مرکزی وزیر جناب  پرکاش جاوڈیکر  نے سبھی ایوارڈس جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور ملک بھر کے کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کے تمام نمائندوں کے ذریعہ ادا کئے جارہے اہم  اور نمایاں رول کے لئے ان کی  ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کی تعداد میں 262 سے 500 تک کااضافہ کرنا ہے تاکہ ملک میں کمیونٹی ریڈیو تحریک کو مزید فروغ دیا جاسکے۔ یہ کہتے ہوئے کہ ریڈیو  مواصلات کا سب سے طاقت ور اور قابل بھروسہ میڈیا ہے ،انہوں نے ‘ من کی بات ’ کی کامیابی کو اجا گر کیا ۔جو اب دیش کی بات اور ہر ایک کے دل کی بات بن گئی ہے۔ انہوں نے سمیلن کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ اپنے تجربات شیئر کریں اور پروگراموں کی کوالٹی اور ان کے متن کو مزید بہتر بنانے کے لئے اپنی تجاویز پیش کریں۔ جناب جاوڈیکر نے ان سے اس بات کی بھی درخواست کی کہ بہتری کے لئے تجاویز کے ساتھ انہیں تحریر کریں ۔ تقریب کے دوران ملک بھر میں کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں پر جاری تمام پروگراموں کا ایک جامع  لب لباب بھی جاری کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023GDW.jpg

 

جاوڈیکر نے کہا کہ اس  کتابچہ میں  ان اہم اور نمایاں اور غیر معمولی فیصلوں کے بارے میں ذکر کیا گیا ہے۔ جو حکومت کی دوسری مدت کے پہلے  75دنوں میں کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کا فیصلہ اس لئے کیا گیا تھا ۔تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ تعلیم کا حق، ریزورویشن کے فائدے اور دیگر بہت سے قوانین  اور بلو ں کے اطلاق کے ذریعہ مقامی عوام کی زندگی کے معیار کو بہتر بنایاجاسکے۔ جناب جاوڈیکر نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کی معیشت 11 ویں مقام سے 5 ویں مقام پر پہنچ گئی ہے۔ جس نے 2014 کے بعد کافی ترقی کی ہے۔ اس کا مقصد ہندوستان کو 50 کھرب والی معیشت بنانے کے مقصد میں مدد ملے گی اور ہندوستان معیشت کے اعتبار سے تیسرے مقام پر پہنچ جائے گا۔ انہوں نے بلوں کے پاس کرنے کی رفتار کے بارے میں بھی ذکر کیا اور کہا کہ راجیہ سبھا اب بہت تیزی سے کام کرنے والا ادارہ بن گیا ہے جسے اب تک اسپیڈ بریکر یعنی رکاوٹ بننے والا ادارہ سمجھاجاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا نے 35 بل پاس کئے ہیں۔ جو  اس کا زبردست کارنامہ ہے۔ جناب جاوڈیکر نے طلاق ثلاثہ، کسانوں کے لئے مالی امداد، غیر منظم شعبے میں کام کرنے والوں  اور کاروباریوں کے لئے پنشن، جیسے اہم فیصلوں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خرچ کی جانے والی رقم  میں  اضافے کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سبھی فیصلے عوام کو ذہن میں رکھتے ہوئے کئے گئے ہیں اور اس کا مقصد لوگوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔

 

اطلاعات و نشریات کے سیکریٹری جناب امت کھرے نے کمیونٹی ریڈیو کے ساتھ پائیدار ترقیاتی مقاصد کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی ریڈیو قومی سوچ، مقامی مسائل اور چیلنجوں کے درمیان ایک کلیدی تعلق کی حیثیت سے کام کرتا ہے۔

 

 

 یہ پروگرام اطلاعات و نشریات کی وزارت کی جوائنٹ سیکریٹری محترمہ ٹی سی اے کلیانی کی طرف سے پیش کئے گئے ووٹ آف تھینکس کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر وزارت کے بہت سے سینئر افسران اور وزارت کے تحت میڈیا یونٹوں کے افسران بھی موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003W6LP.jpg

 

-------------------------------

U- 3901



(Release ID: 1583285) Visitor Counter : 89