ریلوے کی وزارت
اے سی چیئر کار ایگزیکٹیو کلاس کی بیٹھنے کی سیٹوں کے لئے ڈسکاؤنٹ والے کرائے کی اسکیم پر اگلے مہینے کے اختتام تک عملدرآمد شروع ہوجائے گا
Posted On:
28 AUG 2019 12:35PM by PIB Delhi
نئی دہلی،28 اگست۔ اے سی چیئر کار ایگزیکٹیو کلاس کی بیٹھنے کی سیٹوں کے لئے ڈسکاؤنٹ والے کرائے کی اسکیم پر اگلے مہینے کے اختتام تک عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔ اس اسکیم کا شتابدی، گتی مان، تیجس، ڈبل ڈیکر اور انٹر سٹی ٹرینوں کی اے سی چیئرکاروں اور ایگزیکٹیو چیئر کاروں پر اطلاق ہوگا۔
کرائے میں ڈسکاؤنٹ کے اختیارات زونل ریلویز کے پرنسپل چیف کمرشل منیجروں کو دیئے گئے ہیں۔ صرف ان ٹرینوں میں ڈسکاؤنٹ دیا جاسکے گا جن میں پچھلے سال مسافروں کی تعداد گنجائش سے پچاس فیصد کم رہی ہے۔
ڈسکاؤنٹ بنیادی کرائے کے پچیس فیصد تک دیاجاسکتا ہے۔ ریزرویشن فیس، سپر فاسٹ چارج اور جی ایس ٹی وغیرہ پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ سفر کے پہلے مرحلے اور/ یا آخری مرحلے اور/ یا درمیان کے سیکشنوں اور/ یا سفر کے خاتمے کے مرحلے دیاجاسکتا ہے۔ ڈسکاؤنٹ والے کرائے کے ساتھ کیٹرنگ کو اختیاری بنانے کا طریقہ موجود ہے۔
ڈسکاؤنٹ والا کرایہ پورے سال کے لئے ہوسکتا ہے، سال کے کسی حصے کے لئے ہوسکتا ہے یا مہینے وار ہوسکتا ہے یا موسم وار ہوسکتا ہے یا ہفتے کے دنوں/ ہفتے کے خاتمے کے دنوں کے لئے ہوسکتا ہے۔
اس سلسلے میں ریلوے بورڈ کے کمرشیل ڈائریکٹ نے تمام زونل ریلویز کو یہ ہدایت کی ہے کہ وہ 20 ستمبر2019 تک چیئر کار اور ایگزیکٹیو کلاس رکھنے والے تمام ٹرینوں میں مسافروں کی تعداد کو دیکھا جائے اور مناسب کارروائی کی جائے۔ اس اسکیم کا مقصد مسافروں کی تعداد بڑھانا اور آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔
یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈسکاؤنٹ والی اسکیم مندرجہ ذیل ٹرینوں میں معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
- بنگلورو۔ میسورو۔ بنگلورو سیکشن پر12008/12007 چنئی سینٹرل ۔ میسورو شتابدی ایکسپریس
- احمد آباد۔ وڈوڈرا سیکشن پر12010 احمد آباد ۔ ممبئی سینٹرل شتابدی ٹرین
- جلپائی کوڑی۔ مالدا ٹاؤن سیکشن پر 12042 نیو جلپائی کوڑی۔ ہورا۔ شتابدی ایکسپریس
U- 3895
(Release ID: 1583252)
Visitor Counter : 104