کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

جینرک دواؤں کی تلاش اور ان کے اسٹور کا پتہ لگانے کے لئے موبائل ایپلی کیشن‘‘جن اوشدھی سُگم’’کی شروعات


جن اوشدھی سوویدھا سینیٹری نیپکن اب صرف ایک روپے میں مل سکے گا

Posted On: 27 AUG 2019 3:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی،27؍اگست2019؍کیمیائی اشیاء اور کیمیاوی کھاد کے محکمے کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدا نند گوڑا نے ایک موبائل ایپلی کیشن ‘‘جن اوشدھی سُگم’’کی شروعات کی ہے اور یہ اعلان کیا ہے کہ ‘‘ جن اوشدھی سوویدھا آکسو-بایوڈیگریڈایبل سینیٹری نیپکن ’’اب ایک روپے فی نیپکن کے حساب سے دستیاب ہوگا۔جہاز رانی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، نیز کیمیاوی اشیاء اور کیمیاوی کھاد کے وزیر مملکت جناب منسکھ ایل منڈاویہ نے بھی آج یہاں دوپہر کے کھانے پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

جن اوشدھی سویدھا آکسو-بایوڈیگریڈایبل سینیٹری نیپکنس کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے جناب گوڑا نے کہا کہ وزیر جناب نریندر مودی نے تقریباً ایک سال پہلے اس سلسلے میں جو یقین دہانی کرائی تھی اسے پورا کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ‘‘ جن اوشدھی سُگم’’ کے ذریعے لوگ جن اوشدھی جینرک دواؤں اور ان کے اسٹوروں کے بارے میں صرف ایک انگلی ہلا کر پتہ لگا سکیں گے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001D7LK.jpg

 

کیمیاوی اشیاء اور کیمیاوی کھاد کے وزیر مملکت جناب منسکھ ایل منڈاویہ نے بتایا کہ معلوم ہوا ہے کہ تقریباً 28 ملین لڑکیاں اچھے معیار کے سینیٹری نیپکن پیڈز مناسب قیمت پر دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم کو خیر باد کہہ دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دوا سازی کے محکمے نے سبھی بھارتیوں کو پورے ملک میں پی ایم بی جے پی کیندروں کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک کے ذریعے سستی صحت خدمات فراہم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے غریب لوگوں کا دواؤں  پر آنے والا خرچ پہلے ہی کافی کم ہو چکا ہے۔

حکومت نے 4جون 2018ء کو ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر‘‘جن اوشدھی سوویدھا آکسو-بایوڈیگریڈایبل سینیٹری نیپکن’’ ڈھائی روپے فی پیڈ کے حساب سے فراہم کرنے کی شروعات کی تھی۔31جولائی 2019ء تک پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندروں کے ذریعے اس طرح کے 1.30کروڑ سے زیادہ پیڈ فروخت کئے جاچکے تھے۔

ان سینیٹری پیڈوں کو بھارت کی خواتین کے لئے سستے اور قابل رسائی بنانے کی خاطر حکومت نے اب یہ فیصلہ کیا ہے کہ یہ پیڈ ایک روپے فی پیڈ کے حساب سے دستیاب کرائے جائیں گے  جس کا وعدہ وزیر اعظم نے ‘لوک سبھا انتخابات 2019ء’سے پہلے کیا تھا۔

یہ بھارتی  خواتین کے اس طبقے کے لئے صحت کی ضمانت کو یقینی بنانے کا ایک اہم قدم ہے، جو مارکیٹ میں سستے سینیٹری پیڈ فراہم نہ ہونے کی وجہ سے ماہواری کے اپنے زمانے میں اب بھی مضر صحت پیڈ استعمال کرتے ہیں۔اس سے ملک کی پسماندہ خواتین کے لئے ‘سووستھ  اور سوویدھا ’ کو یقینی بنایا جاسکے گا۔دوا سازی کے محکمے کی طرف سے اس اقدام سے سب کے لئے وزیر اعظم کے ‘‘صحت کی سستی اور معیاری دیکھ بھال’’کے وژن کو پورا کرنے کو یقینی بنایا جاسکے گا۔اس سے وزیر اعظم کے ‘‘کلین انڈیا اینڈ گرین انڈیا’’کے خواب کو پورا کرنے میں بھی مدد ملے گی، کیونکہ یہ پیڈز آکسو-بایوڈیگریڈایبل اور ماحول دوست ہوتے ہیں۔جن اوشدھی سوویدھا پورے ملک کے 5500 سے زیادہ پی ایم بی جے پی کیندروں میں فروخت کے لئے دستیاب ہے۔

‘‘جن اوشدھی سُگم’’موبائل ایپلی کیشن میں کئی آسانی سے استعمال ہونے والے متبادل موجود ہوں گے۔ اس میں قریب کے جن اوشدھی کیندر کا پتہ لگایاجاسکے گا ، گوگل میپ کے ذریعے جن اوشدھی کیندر کا پتہ لگانے کے لئے سمت معلوم کی جاسکے گی اور جن اوشدھی جینرک دواؤں کو تلاش کیا جاسکے گا۔یہ موبائل ایپلی کیشن  اینڈرائڈ اور آئی او ایس پلیٹ فارموں دونوں پر فراہم ہوگی۔ اسے استعمال کرنے والے گوگل پلے اسٹور اور ایپل اسٹور کے ذریعے مفت میں ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔

 

********

U: 3883


(Release ID: 1583162) Visitor Counter : 221