ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
عالمی ہنر مندی مقابلہ2019کے دوران وزیروں کی کانفرنس میں ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کے وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے ملکوں پر زور دیا کہ وہ اپنی معیشتوں کو مستحکم کرنے کے لئے بھارت کی زیادہ آبادی کے فوائد کا استعمال کریں
प्रविष्टि तिथि:
27 AUG 2019 1:05PM by PIB Delhi
نئی دہلی،27؍اگست،مختلف پیشوں میں اپنی صلاحیتوں کے مظاہرے کے لئے نوجوانوں کو ایک عالمی پلیٹ فارم فراہم کرنے کی خاطر 40 ملکوں کے وزیروں اور نمائندوں پر زور دیتے ہوئے ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کے وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے کہا ہے کہ یہ حکومتوں اور صنعت کے لئے بہت اہم ہے کہ وہ تمام ملکوں کی اقتصادی ترقی کے لئے آپس میں مل کر ہنر مندی کو ایک زینا بنالیں۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک بھارت کی زیادہ آبادی کے فوائد سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں اور بھارت کے نوجوان ان کے فروغ اور ترقی میں تعاون کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر پانڈے روس کے قازان میں مختلف ملکوں کے وزیروں کی ایک کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ قازان میں ہر دو سال میں ہونے والا ایک عالمی ہنر مندی کا بین الاقوامی مقابلہ ہور ہا ہے۔ بھارت کی ایک 48 رکنی ٹیم بھی اس مقابلے میں شرکت کررہی ہے ، جس میں 6 دن کے دوران مختلف پیشوں جیسے موبائل روبو ، پروٹو ٹائپ ماڈلنگ ، ہیئر ڈریسنگ (حجامت ) ، بیکنگ ، کنفیکشنری اور پیٹیز ، ویندنگ ، کارپینٹنگ اور گُل بانی وغیرہ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
مقابلے کے موقع پر وزیروں کی ایک کانفرنس میں دیگر 40 ملکوں کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر پانڈے نے کہا کہ بھارت اپنے زیادہ آبادی کے منفرد فائدے کو استعمال کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت 27.6 سال کی اوسط عمر والا ایک نوجوان ملک ہے۔ ہمارے یہاں 2022 سے 2034 کے دوران کام کرنے والی سب سے بڑی آبادی ہوگی۔ ہم نے اہل ہنر مندی کے ساتھ نوجوان افرادی قوت کو مستحکم کرنے کے لئے ہنر مندی کے عالمی معیارات کو اپنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے افرادی قوت کو مواقع فراہم کرنے کے لئے ان کی ہنر مندی کی سطح میں اضافہ کرکے بین الاقوامی بھارتیوں میں شمولیت اختیار کرنے سمیت بہت سے اقدامات کئے ہیں۔
وزیروں کی کانفرنس میں شرکت کرنے والوں میں روسی فیڈریشن کی نائب وزیراعظم مس تتیانا گولی کووا ، روسی فیڈریشن کی وزیرتعلیم محترمہ اولگا واسیل ییوا ، ورلڈ اسکل انٹرنیشنل میں اسٹریٹجک ڈولپمنٹ کمیٹی کے اسٹریٹجک امور کے نائب صدر ،عوامی جمہوری چین کے انسانی وسائل اور سماجی سکیورٹی کے نائب وزیر جناب تانگ تاؤ اور دیگر شامل تھے۔
بھارت کو مستقبل کا ہنر مندی کا مرکز بنانے کے لئے مضبوط دلیل پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر پانڈے نے کہا کہ ہر سال افرادی قوت میں ایک کروڑ بھارتی نوجوانوں کا اضافہ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ہنر مندی کے فروغ اور مختصر مدت میں مختلف ہنر مندی کے مواقع کی رسائی کے لئے صنعت میں اضافہ بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے 200 سے 600 گھنٹوں کی مدت کے مثالی ہنر مندی کے پروگرام مرتب کئے ہیں، جن کا مقصد ان پروگراموں کی تکمیل کے بعد نکلنے والے نوجوانوں کی روز گار کی اہلیت میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صنعت پر مبنی اپرینٹس شپ پر زور دے رہے ہیں تاکہ براہ راست لیبر مارکیٹ میں پہنچنے والے نوجوان صنعت میں ان-ہاؤس برج کورس میں تربیت حاصل کرسکیں۔
ڈاکٹر پانڈے نے زور دے کر کہا کہ نوجوانوں کی ہنر مندی اور صلاحیت میں تال میل پیدا کرنے کے لئے حکومت ، صنعت اور تعلیم کے درمیان مفید ساجھیداری ضروری ہے۔
بھارت نے کئی ملکوں کے ساتھ اشتراک کیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ نوجوان افراد قوت بہترین بین الاقوامی طریقہ کار اور کام کرنے کے مختلف ماحول سے آشنا ہو۔ اکتوبر 2017 میں ایم ایس ڈی ای نے بھارتی ورکروں کو تجربہ دلانے اور جاپان میں اپنے جیسے ساتھیوں سے سیکھنے کی خاطر تکنیکی انٹرن ٹریننگ پروگرام ( ٹی آئی ٹی پی) شروع کرنے کے لئے جاپان کے ساتھ اہم مفاہمت نامے پر دستخط کئے تھے۔ ٹی آئی ٹی پی ہنر مندی ، ٹیکنالوجی اور دیگر ملکوں کی معلومات کی منتقلی اور انسانی وسائل کی ترقی کے لئے تعاون کے ذریعے بین الاقوامی اشتراک کو فروغ دیتی ہے۔ این ایس ڈی سی نے متحدہ عرب امارات میں ایمیریٹس ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹ (ای ڈی آئی) کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ اس کا مقصد بھارت میں ڈرائیونگ کی تربیت کے ادارے قائم کرنے کے علاوہ متحدہ عرب امارات اور مشرق وسطیٰ کے دوسرے ملکوں میں معیاری ڈرائیوروں کی ضرورت کو پورا کرنا ہے۔
ڈاکٹر پانڈے نے روس کے قازان میں عالمی ہنر مندی کی نمائش میں اسکل انڈیا پویلین کا بھی افتتاح کیا، جس میں ہندوستان کے کثیر جہتی ثقافتی تجربات اور اور کثرت میں وحدت کو اجاگر کیا گیا ہے، جو ہمارے ملک کی حقیقی خوبصورتی ہے۔ ہنر مندی کے فروغ سے بھارت اور روس کے درمیان باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
U-3880
(रिलीज़ आईडी: 1583152)
आगंतुक पटल : 113