جل شکتی وزارت

جل شکتی ابھیان عوامی تحریک بن گیا


دوسرا زمینی جائزہ آج

3.7 کروڑ سے زائد افراد نے ملک گیر پیمانے پر  جل شکتی ابھیان میں شمولیت اختیار کی

جولائی 2019 سے اب تک پانی کے بچاؤ کے پانچ لاکھ سے زائد  کے بنیادی ڈھانچے تعمیر کیے گئے

Posted On: 26 AUG 2019 8:37PM by PIB Delhi

نئی  دہلی۔26؍اگست۔کابینی سکریٹری   جناب پردیپ کمار سنہا نے جل شکتی ابھیان (جے ایس اے) کے تحت کیے جانے والے کاموں کاجائزہ لیا۔ انہوں نے خاص طور سے  پانی کی قلت  میں  مبتلا  ملک کے 256 اضلاع  میں  پانی کی فراہمی کے انتظام کیلئے تعینات کیے گئے1100 افسران کے کاموں کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر جناب سنہا نے جل شکتی ابھیان کو پانی کے بچاؤ کی  عوامی تحریک بنانے کیلئے  متعلقہ افسران کے ذریعے کی گئی  کوششوں کی  ستائش کی۔

سب سے پہلے ڈی ڈی ڈبلیو ایس اے سکریٹری  جناب پرمیشورن ایّر نے زمینی جائزے کے لئے  آنے والے 1100 سے زائد  سرکاری افسران کا خیرمقدم کیا ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے  جل شکتی ابھیان (جے ایس اے)ابھیان کی مدت کے دوران  پانی کے بچاؤ کے لئے کیے گئے زمینی  اقدامات  کی تفصیلات بیان کی۔

مرکزی وزیر برائے جل شکتی جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے اس جائزہ اجلاس  کو اپنے حوصلہ افزا خطاب کے ساتھ تمام کیا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں پانی کے بچاؤ کی روایتی معلومات  حاصل کرنے اور عوام کی  مدد کے ساتھ اس پر عمل درآمد کرنے پر زور دیا۔ اسکے ساتھ ہی انہوں نے افسران کو یہ مشورہ بھی دیا کہ جدید آبی ٹیکنالوجی  کا علم حاصل کیا جائے اور پانی کی دولت سے مالامال  اسرائیل جیسے ملک  سے اس آبی ٹیکنالوجی کاعلم حاصل کیا جائے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-3876


(Release ID: 1583117) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi , Marathi