صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدرجمہوریہ ہند نے رحم دلی کے بارے میں  پہلی عالمی یوتھ کانفرنس کا افتتاح کیا

Posted On: 23 AUG 2019 1:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی  23 اگست   ۔صدرجمہوریہ ہند  جناب رام ناتھ کووند نے آج (23 اگست 2019 )  نئی دلی میں  رحم دلی کے بارے میں  پہلی عالمی یوتھ کانفرنس کا افتتاح کیا۔

          حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ مہاتما گاندھی محض ایک عظیم لیڈر اور ویژنری   ہی  نہیں تھے بلکہ وقت کے معیار پر کھرے اترنے والے کچھ نظریات اوراقدار کے سچے پیروکار بھی تھے۔ ہم  مہاتما گاندھی کو  ٹائم مشین میں رکھ کر انہیں  انسانی وجود کے کسی بھی دور میں بھیجیں گے تو ہم انہیں موزوں  پائیں  گے ۔یہ بات  اس دور پر بھی صادق آتی ہے ،جس میں ہم رہ رہے ہیں۔  گاندھی جی ہمارے موجودہ دور کے مسائل  مثلاََ  امن اور رواداری  کی ضرورت ،دہشت گردی اور آب وہوا کی تبدیلی    کے معاملے میں  بھی بہت زیادہ موزوں  ہیں۔

          صدرجمہوریہ نے  کہا کہ آج ہم  دنیا میں جو جھگڑے   اور تشدددیکھ رہے ہیں ، اکثر ان کی جڑیں  تعصب   میں ملتی  ہیں۔ اس کی وجہ سے  ہم دنیا کو’’ ہم  بنام وہ ‘‘  کے چشمے سے دیکھتے ہیں۔گاندھی جی کے   نقش  قدم  پر چل کر  ہمیں  اپنے بچوں کو ان لوگوں کے ساتھ  گھلنے ملنے دینا چاہئے  ، جنہیں  ہم  ’ وہ ‘  کے زمرے میں رکھتے ہیں۔زیادہ سے زیادہ گھلنے ملنے سے ہی ایک حساس مفاہمت  پیدا ہوگی ،جو ہمیں تعصبات  پر قابو پانے میں مدد کرے گی۔

          صدر جمہوریہ نے کہا کہ تعلیم بھی ہمارے تعصبات   پر قابو پانے میں اہم رول ادا کرسکتی ہے ۔  ہمیں  اپنے نظام تعلیم  کی حدود  ،مقاصد اور ڈھانچے  کا اندازہ یا قدر کرنے اور ان پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ تعلیم  کو  محض   خواندگی سے بہت آگے لے جانے کی ضرورت ہے ۔ تعلیم  کو  نوجوانوں  کو اپنے اندر تحقیق کرنے  کے چیلنج  کو قبول کرنے  کی سہولت فراہم کرنی چاہئے اور ان میں  اندرونی طاقت پید ا کرنی چاہئے تاکہ وہ  دوسروں کی مشکلات   کو سمجھ سکیں اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرسکیں ۔ہمیں نوجوانوں کی تعلیم اس طرح کرنی چاہئے کہ وہ   طبقے اور نسل  کی  حدود  کا مقابلہ کرسکیں  اور انہیں  پار کرسکیں  ۔ہمیں  انہیں  ایسی  تعلیم دینے کی ضرورت ہے جو  ڈھانچے سے متعلق  ناانصافیوں اور عدم مساوات   کا حل تلاش کرنے کی  تخلیقی صلاحیت  ان میں  پیداکرے ۔ ہمیں  ایسی تعلیم کی ضرورت ہے جو ہمارے  جذبات اور احساسات کو چھو سکے ۔

          صدر جمہوریہ نے کہا کہ  اس کانفرنس  کے ذریعہ  دنیا بھر کے نوجوان لیڈر یکجا  ہوئے ہیں۔  انہوں  نے کہا کہ یہ نوجوان  لیڈر اور ان کی طرح کے لاکھوں مردو خواتین کے سامنے  دنیا کو رحم دل  ، ہمدر د اور پُر امن بنانے کا مقصد  بہت اہم ہے ۔ انہوں  نے ا س بات پر اعتماد ظاہر کیا کہ اس کانفرنس میں نوجوان لیڈر جو کچھ سیکھیں  گے اور جو کچھ تجربات  حاصل کریں گے اس سے وہ  باقی دنیا کے لئے  رحم دلی کے سفیر بن کر جائیں  گے۔

          رحم دلی کے بار ے میں  پہلی عالمی یوتھ کانفرنس   کا اہتمام  یونیسکو  ،  مہاتما گاندھی انسٹی ٹیوٹ  آف ایجوکیشن  فار پیس  اینڈ  سسٹین ایبل   ڈیولپمنٹ  فروغ انسانی وسائل کی وزارت کے ذریعہ  عالمی  سطح  پر نوجوانوں  میں  اہم  اہلیتوں (یعنی  رحم دلی ، ہمدردی   ،دوسروں کا لحاظ کرنا اور ناقدانہ  جانچ )   کو پروان چڑھانے کے مقصدسے  کیا گیا ہے تاکہ وہ  ترغیب حاصل کریں ، بااختیار بنیں ،اپنے اندر تبدیلی لائیں  اور  اپنے  علاقوں  میں  دیر پا

 

 

امن قائم کرسکیں ۔اس کانفرنس  میں  27 سے  زیادہ ممالک سے  نوجوان لیڈر شرکت کررہے ہیں ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

U-3837



(Release ID: 1582736) Visitor Counter : 102


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Bengali