کامرس اور صنعت کی وزارتہ

خوراک کی پائیدار ویلیو چین کی صلاحیت سازی پر قومی کانفرنس

Posted On: 21 AUG 2019 6:00PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،21؍اگست،نیشنل پروڈکٹی وٹی کونسل (این پی سی)  کے ذریعے  جاپان کے ٹوکیو کی  ایشین پروڈکٹی ویٹی  آرگنائزیشن کے اشتراک سے  خوراک  کے زیادہ تحفظ اور معیار  پر خوراک کی پیدار ویلیو چین  میں صلاحیت سازی  پر دو روزہ قومی کانفرنس آج نئی دہلی میں شروع ہوئی۔ کانفرنس کا افتتاح کامرس وصنعت کی وزارت  میں  صنعتی فروغ اور بین الاقوامی تجارت  کے محکمے  (ڈی پی آئی آئی ٹی)  کے سکریٹری اور این پی سی  کے چیئرمین ڈاکٹر  گروپرساد مہاپاتر نے کیا۔ اپنے افتتاحی خطبے میں ڈاکٹر مہا پاتر نے  پائیدار خوراک کی ویلیو چین  اور  خوراک کے تحفظ اور سکیورٹی قانون 2006 کے ذریعے  مرتب کردہ  بین الاقوامی معیارات  میں مطابقت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے  خوراک کے تحفظ  کی یقین دہانی  کے مطالبات کو تسلیم کیا جس کی وجہ سے  خوراک کے تحفظ  اور معیار کی یقین دہانی کے پروگراموں میں توسیع ہوئی ہے۔

این پی سی کے ڈائریکٹر جنرل  ارون کمار جھا نے اپنے خطاب میں خوراک کی ڈبہ بندی  کی صنعت  کی اہمیت اور امکانات  پر زور دیا۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت  کے تحت  خوراک  کے تحفظ اور  معیارات کی بھارتی اتھارٹی  ، ایف ایس ایس اے آئی  کی چیئرپرسن  ریتا تیوتیا نے  اپنے کلیدی خطبے میں کہا کہ  خوراک کے زیاں کو کم کرنے ، خوراک  کی سکیورٹی اور معیار  کو بڑھانے کی حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

 جاپان کی ایشین پروڈکٹی ویٹی  آرگنائزیشن  ، اے پی او  کے ڈاکٹر  منی کم اسائی تھمبی نے  خوراک کی پائیدار ویلیو چین  پر  یہ پروگرام منعقد کرنے کے لئے  این پی سی کی کوششوں کی ستائش کی۔ ڈاکٹر منیکم اسائی تھمبی نے  امید ظاہر کی کہ اس کانفرنس کے نتائج  بھارت میں  خوراک کے تحفظ  کے لئے  پائیدار حکمت عملی  تیار کرنے میں مدد گار ہوں گے۔ کانفرنس کے دوران  خوراک کی ویلیو چین ، خوراک کے تحفظ اور معیار سے متعلق مختلف پہلوؤں پر  تکنیکی اجلاس  بھی منعقد ہوں گے۔ یہ کانفرنس کل  ختم ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-و ا- ق ر)

U-3809



(Release ID: 1582557) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi , Punjabi