امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ کی صدارت میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے اوڈیشہ ، کرناٹک اور ہماچل پردیش کے لئے 4432.10 کروڑروپے کی زائد مرکزی امدادکی منظوری دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 AUG 2019 1:35PM by PIB Delhi
نئیدہلی 20 اگست ۔اعلیٰ سطح کی ایک کمیٹی (ایچ ایل سی ) کی ایک میٹنگ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی صدارت میں 19 اگست 2019 کو نئی دہلی میں ہوئی ۔ اس میٹنگ کا مقصد ان تین ریاستوں کے لئے جو 19-2018 کی خشک سالی (ربیع کی فصل ) ، برف کے تودے گرنے ،ژالہ باری ،چٹانوں کے ٹکڑے گرنے اور 2019 کے دوران سمندری طوفان فانی سے متاثر ہوئی ہیں ،فاضل مرکزی امدادپر غورکرنا تھا۔ ایچ ایل سی نے تین ریاستوں کو نیشنل ڈزاسٹر ریسپانس فنڈ (این ڈی آر ایف ) سے 4432.10 کروڑروپے کی زائد مرکزی امداد کی منظوری دی ۔ ان میں سے فانی سمندری طوفان سے متاثرہ اوڈیشہ کے لئے 338.22 3کروڑروپے ، خشک سالی سے متاثرہ کرناٹک کے لئے 1029.39 کروڑروپے اور برفانی تودے گرنے نیز ژالہ باری سے متاثرہ ہماچل پردیش کے لئے 64.49 کروڑروپے کی منظوری دی گئی ۔
اس میٹنگ میں خزانے اورکارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملاسیتا رمن ،زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود ،دیہی ترقیات اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نیز وزارت داخلہ ،وزارت خزانہ ،وزارت زراعت اور نیتی آیوگ کے سینئیر افسران موجود تھے۔
یہ زائد امداد ان فنڈز کے علاوہ ہے جو مرکز نے ریاستوں کے لئے اسٹیٹ ڈزاسٹر ریسپانس فنڈ ( ایس ڈی آرایف ) سے پہلے ہی جاری کردی ہے ۔19-2018 کے دوران مرکز نے تمام ریاستوں کے لئے 9658 کروڑروپے جاری کئے تھے اور آج تک مرکزکی طرف سے 24 ریاستوں کو ایس ڈی آر ایف کی طرف سے 6104 کروڑروپے جاری کئے جاچکے ہیں۔
جہا ں تک اوڈیشہ کا تعلق ہے ،سمندری طوفان فانی کی شروعات کے موقع پر ہی ایس ڈی آر ایف سے 29 اپریل 2019 کو 340.87 کروڑروپے پیشگی جاری کردئے گئے تھے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 6 مئی 2019 کو اوڈیشہ کا دورہ کیا تھا اور انہوں نے ایک ہزار کروڑروپے کی فوری امداد کا اعلان کیا تھا، جو پیشگی جاری کردی گئی ۔ اس کے علاوہ دو لاکھ روپے کی نقدامداد مرنے والے کے قریب ترین وارث کو فراہم کی گئی اور شدید طورپر زخمی ہونے والے ہرشخص کو وزیر اعظم کے راحت فنڈ سے 50 ہزاررورپے دئے گئے۔
سمندری طوفان فانی کے دوران راحت رسانی اور بچاؤ کی کارروائیوں کے لئے مرکزی حکومت نے این ڈی آر ایف کی 71 ٹیمیں ،فوج کے 19دستے ، 9 انجنئرنگ ٹاسک فورس ( ای ٹی ایف ) 27 طیارے / ہیلی کاپٹر اور 16 مسلح فوجوںکی کشتیاں تعینات کی تھیں۔ بچاؤ کی اس زبردست کارروائی کے دوران ساڑھے 15 لاکھ سے زیادہ لوگوںکو بچاکر نکالاگیا۔ مرکزی حکومت نے تمام متاثرہ ضلعوں میں بجلی اورمواصلات کی بحالی میں ہرممکن امداد فراہم کی ۔ اس فراہمی میں ضروری اسٹورس ، جین سیٹ ،فولاد کے کھنبے اور ہنر مند افرادی قوت شامل تھیں۔کیونکہ دیگر ریاستوں کے متاثر ہونے کا بھی امکان تھا ۔اس لئے ایس ڈی آر ایف سے 688 کروڑروپے پیشگی جاری کئے گئے ،جو آندرھرا پردیش ، تمل ناڈو اور مغربی بنگال کی ریاستی حکومتوں کے لئے تھے۔
ایچ ایل سی نے شدید قدرتی آفت کی شکل میں ریاست سے موصول ہونے والی درخواست کے جواب میں بین وزارتی مرکزی ٹیم (آئی ایم سی ٹی ) بھیجنے کے موجودہ طریقے کا بھی جائزہ لیا۔مرکزی وزیر داخلہ کی طرف سے لیا گیا ایک اہم فیصلہ یہ تھا کہ آئی ایم سی ٹی کو شدید نوعیت کی کسی قدرتی آفت کی صورت میں فوری طور پر تشکیل دیا جائے گا۔ یہ ٹیم ریاست کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گی تاکہ نقصانات کا اندازہ لگایا جاسکے اور ریاستی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے راحت رسانی کے کام کا جائزہ لیا جاسکے ۔نقصانات کا تفصیلی جائزہ اور درکار زائد رقومات کو مختص کئے جانے کی قطعی سفارشات کرنے کے لئے یادداشت موصول ہونے کے بعد، آئی ایم سی ٹی ریاست کا دوبارہ دورہ کرے گی۔ اس وقت طریقہ کار یہ ہے کہ آئی ایم سی ٹی ریاست کی طرف سے یادداشت موصول ہونے کے بعد ہی متاثرہ ریاست کا دورہ کرتی ہے۔
اس فیصلے کی روشنی میں وزارت داخلہ آئی ایم سی ٹیز کی فوراََتشکیل کرے گی اور انہیں حالیہ سیلاب سے متاثرہ ریاستوں آسام ، میگھالیہ، تریپورہ ، بہار ،اتراکھنڈ ، ہماچل پردیش ، گجرات ،راجستھان ، مہاراشٹر ، کرناٹک اور کیرالہ روانہ کرے گی۔
ایچ ایل سی نے ملک کے مختلف حصوں میں پیدا ہونے والی سیلاب کی صورتحال اور مرکزی ایجنسیوں کی طرف سے فراہم کی جانے والی لوجسٹک امداد کا جائزہ کیا ،جن میں این ڈی آر ایف اور دفاعی افواج کو تعینات کرنا بھی شامل ہے ۔ رواں مانسون موسم کے دوران اورچٹانوں کے ٹکڑے گرنے سے متاثرہ ریاستوں میں مشترکہ بچاؤ کارروائیوں کے تعلق سے این ڈی آر ایف ،فوج ، فضائیہ ، بحریہ اور کوسٹ گارڈ نے ایک لاکھ 53 ہزار سے زیادہ لوگوں کو بچاکر نکالا ہے ۔ مرکزی وزیرداخلہ سیلاب کی صورتحال کا برا برجائزہ لے رہے ہیں۔
جناب شاہ نے سینئیر افسران کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ ریاستوں میں جنوب مغربی مانسون سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہرممکن اقدام کریں اور سیلاب سے متاثرہ ریاستوں کو ہر ضروری امداد فراہم کریں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ج۔رم
U-3782
(ریلیز آئی ڈی: 1582403)
وزیٹر کاؤنٹر : 122