ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
وسائل کے کفایتی استعمال سے متعلق قومی پالیسی کے جاری کئے گئے مسودے پر رائے مانگی گئی
Posted On:
19 AUG 2019 8:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی،19 اگست۔ قدرتی وسائل کسی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔ بھارت نے 2.6 امریکی ڈالر کی مجموعی گھریلو پیداوار کے ساتھ سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کے طور پر اپنے سامان کے صرفے میں چھ گنا اضافہ کیا ہے۔ بھارت نے یہ اضافہ 1970 میں 1.18 ارب ٹن (بی ٹی) سے 2015 میں 7 بی ٹی کیا ہے۔ امید ہے کہ سامان کے صرفے میں مزید اضافہ ہوگا تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی، تیزی سے ہوتی ہوئی شہرکاری اور بڑھتی ہوئی امنگوں کو پورا کیاجاسکے۔ وسائل کا بڑھتا ہوا کفایتی استعمال اور دوسرے درجے کے خام مال کا استعمال اس بات کی یقین دہانی کی حکمت عملی طور پر سامنے آیا ہے کہ ترقی، وسائل کا سوچ سمجھ کر استعمال اور ماحولیاتی خوشحالی کے مابین امکانی سمجھوتہ کم سے کم کرنا پڑے۔
ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کی وزارت نے وسائل کے کفایتی استعمال سے متعلق قومی پالیسی دوہزار انیس، 25 جولائی 2019 کو جاری کی ہے جس میں پالیسی کے مسودے پر سرکاری /نجی تنظیموں، ماہرین اور متعلقہ شہریوں سمیت تمام فریقوں سے ان کی رائے اور مشورے طلب کئے گئے ہیں۔
وسائل کے کفایتی استعمال سے متعلق قومی پالیسی کے جاری کیے گئے مسودے (این آر ای پی) میں ایسے مستقبل کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جس میں ایک مستحکم ماحول ہو ، مساویانہ معاشی ترقی ہو، وسائل کا کفایتی استعمال ہو، صحتمند ماحول ہو(ہوا، پانی اور زمین) اور مالامال ماحولیاتی توازن نیز ماحولیاتی تنوع والا ماحولیاتی نظام ہو۔ وسائل کے کفایتی استعمال سے متعلق قومی پالیسی کے مسودے میں ان اصولوں سے رہنمائی حاصل کی گئی ہے(الف) دیرپا ترقی کے نشانوں کو حاصل کرکے اور کرۂ ارض کی حدود میں رہتے ہوئے ابتدائی وسائل کے صرفے میں مستقل سطح تک کمی کرنا۔ (ب) وسائل کے کفایتی استعمال اور جامع کوششوں کے ذریعے وسائل کے کم استعمال کے ساتھ زیادہ قدر تخلیق کرنا۔ (ج) کچرے میں زیادہ سے زیادہ کمی لانا۔(د) سامان کی بچت اور روزگار کے موقعوں کی تخلیق اور ماحول کے تحفظ اور اس کی باز آبادکاری کے مقصد سے تجارتی طریقہ کار اختیار کرنا۔
وسائل کے کفایتی استعمال سے متعلق قومی پالیسی کے مسودے میں ملک کے سبھی طبقوں میں وسائل کی بچت کیلئے اشتراک پر مبنی ایک لائحہ عمل فراہم کیا گیا ہےجس میں حیاتیاتی اور غیرحیاتیاتی دونوں وسائل شامل کیے گئے ہیں۔
وسائل کے کفایتی استعمال سے متعلق قومی پالیسی (این آر ای پی) کا مسودہ وزارت کی ویب سائٹ آن لائن دستیاب ہے۔
http://moef.gov.in/draft-national-resource-efficiency-policy2019-inviting-comments-and-suggestions-of-stakeholders-including-publicprivate-organization-experts-and-concerned-citizens/.
رائے اور مشورے مقررہ فارمیٹ میں 24 اگست2019 تک قبول کیے جائیں گے۔
( م ن۔اس۔ع ن (
U. No. 3780
(Release ID: 1582397)
Visitor Counter : 616