مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

حکومت نے ہاتھوں سے فضلہ اٹھانے کا سلسلہ پوری طرح ختم کرنے کا تہیّہ کررکھا ہے: تھاورچند گہلوت


ہاتھوں سے نقصان دہ فضلہ اٹھانے کا سلسلہ ختم کرنا اور مشینوں کے ذریعہ صفائی کو فروغ دینا وقت کا تقاضہ ہے : ہردیپ سنگھ پوری
دیر پاحفظان صحت کے بارے میں قومی ورکشاپ اور نمائش کا افتتاح کیا گیا

प्रविष्टि तिथि: 19 AUG 2019 1:05PM by PIB Delhi

 

 

نئیدہلی  19 اگست ۔سماجی انصاف   اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر  ڈاکٹر تھاور چند گہلوت نے کہا ہے کہ  حکومت   ہاتھوں سے فضلہ اٹھانے کا سلسلہ ختم کرنے کی پوری طرح  پابند ہے  اور یہ کام  ’ ہاتھوں  کے ذریعہ فضلہ اٹھانےکا روزگار  ختم کرنے  اور  ان لوگوں کی  باز آبادکاری قانون  2013   ‘  کے ذریعہ کیا جائے گا۔وہ  سماجی انصاف  اور تفویض  اختیارات نیز  ہاؤسنگ  اور شہری امور کی وزارت کی طرف سے منعقدہ   قومی ورکشاپ  اور  نمائش کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔اس ورکشاپ  میں  ہاؤسنگ اور شہری امور  کے وزیر مملکت  (آزادانہ چارج ) جناب ہردیپ سنگھ  پوری    ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزار ت کے سکریٹری   جناب  درگا شنکر مشرا   ،سماجی انصاف اورتفویض اختیار ات  کی وزارت   کی سکریٹری   محترمہ نیلم ساہنی   اور  500سے زیادہ  نمائندو ں  نے شرکت کی ۔ جن میں  پرنسپل سکریٹریز   ( یوڈی )  ،  ریاستوں   / مرکز کے  زیر انتظام علاقوں  میں  آمروت  اور سووچھ  بھارت مشن    شہری  ( ایس بی ایم یو ) کے  مشن  ڈائریکٹر  صاحبان  نیز ایک لاکھ اوراس  سے زیادہ آبادی والے 500شہروں کے  میونسپل کمشنروں  نے شرکت کی ۔اس کے علاوہ دونوں  وزارتوں  کے  سینئیر  اہلکار بھی شامل ہوئے ۔

          سماجی انصاف  اورتفویض  اختیارات کے وزیر نے مزید کہا کہ حکومت  مشینوں  کے ذریعہ صفائی کا کام انجام دینے   اور  سیور  نیز سیپٹک ٹینکوں  کو   آدمیوں  کے ذریعہ  صاف کرانے سے ممکن حد تک روکنے پر روز   بہ روز  ،زور دے رہی  ہے   ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام جدید ٹکنالوجیوں کے ذریعہ انجام دیا جارہا ہے ۔ جناب گہلوت نے یہ بھی کہا کہ  نیشنل  صفائی  کرمچاریز  فائننس  اینڈ  ڈیولپمنٹ کارپوریشن   ( این ایس  کے ایف ڈی سی )  کے ذریعہ    ان کارکنوں  کو  آپس  میں  مربوط  کرنے کا کام  بھی کیا جارہا ہے ۔ اس  کے  لئے  گرانٹیں  دی جارہی ہیں،قرضوں کی فراہمی کا ضابطہ  بنایا گیا ہے اور روزی روٹی کے سلسلے میں تربیتی  پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں ۔ مجھے  یہ دیکھ  کر خوشی ہورہی ہے کہ  آج کی اس ورکشاپ اور نمائش  میں   ان  متعدد اقدامات  اور ٹکنالوجیوں  کو اجاگر کیا جائے گا ، جو   سیوروں  اور سیپٹک ٹینکوں  کو  انسانوں  کے ذریعہ صاف کرانے کے خطرناک کام سے ہونے والی ہلاکتوں  کی روک تھام کے لئے کئے جارہے ہیں۔انہوں  نے کہا کہ سووچھ  بھارت  دراصل  سووستھ  بھارت کی طرف  پہلا قدم ہے ۔ 

          مختلف ساجھیداروں کے  مابین  دن بھر ہونے والے   تبادلہ خیا ل کے نتیجے میں  دیہی علاقوں  میں  دیر پا حفظان صحت کو یقینی بنانے کی خاطر ایک جامع  نقشہ راہ  فراہم ہونے کی امید  ہے ۔ توقع  ہے کہ ریاستیں   اور یو ایل  بیز  اپنے اپنے علاقوں  میں  ایک محفوظ ، دیر پا اور شاندار حفظان صحت کے سلسلے میں  اپنی حکمت عملی کو مزید مضبوط کریں  گی۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ج ۔رم

U-3764


(रिलीज़ आईडी: 1582312) आगंतुक पटल : 129
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Punjabi