امور داخلہ کی وزارت

صدرجمہوریہ ہند نے 2019 کے یوم آزادی کے موقع پر سروس / بہادری تمغوں کی منظوری دی

Posted On: 14 AUG 2019 12:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی  14 اگست   ۔یوم آزادی 2019  کے موقع  پر مجموعی  طور پر 946  پولیس اہلکاروں کو  تمغے دئے گئے ہیں۔ بہادری کے لئے  صدرجمہوریہ  کے پولیس تمغے ( پی پی ایم جی ) تین اہلکاروں  کودئے گئے ۔بہادری کے لئے پولیس تمغے  ( پی ایم جی ) 177  اہلکاروں کو دئے گئے ۔ امتیازی خدمات کے لئے صدرجمہوریہ کے پولیس  تمغے  89  اہلکاروں کو  دئے گئے اور قابل ستائش  خدمات کے لئے پولیس تمغے  677  اہلکاروںکو  عطا کئے گئے ۔

          بہادری کے 180  انعامات  میں سے زیادہ تر 114  اہلکاروں  کو جموں وکشمیر  میں   اُن کی جرأت مندانہ  کارروائی پر دئے گئے ہیں ۔ 62  اہلکاروںکو  بائیں  بازوکی  انتہاپسندی  سے  متاثرہ علاقوںمیں   جرأت مندانہ  کارروائیوں کے لئے دئے گئے ہیں اور چار اہلکاروں  کو شمال مشرقی خطے  میں  ان کی جرأت مندانہ  کارروائی کے صلے میں دئے گئے۔

          بہادری کے انعامات حاصل کرنے والے اہلکاروں  میں  72  ،سی آر پی ایف کے ہیں  ،61  جموںوکشمیر  پولیس  کے ہیں، 23  کا تعلق اوڈیشہ سے اور 9  کا تعلق چنڈی گڑھ سے ہے  نیز بقیہ اہلکاروں  کا تعلق دیگر ریاستوں /  مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور سی اے پی ایف  سے ہے ۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔اس ۔رم

U-3718



(Release ID: 1581939) Visitor Counter : 75


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Bengali