کامرس اور صنعت کی وزارتہ

تجارت وصنعت کے وزیر ولادی ووستوف جانے والے وفد کی قیادت کریں گے


وفد کا مقصد روس کے مشرق بعیدکے خطے میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرناہے

Posted On: 09 AUG 2019 4:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،9 ؍اگست  : تجارت وصنعت اورریلوے کے وزیر، جناب پیوش گوئل  مشرق بعید کے صوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے اور قریبی شراکت داری قائم کرنے کے لئے 11سے 13اگست ،2019کے دوران روس کے مشرق بعید میں ولادی ووستوف جانے والے

ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ   اورکاروباری  نمائندوں کے وفد کی قیادت کریں گے۔وفد میں گوا، گجرات ، ہریانہ ، مہاراشٹر،اترپردیش کے وزرائے اعلیٰ اور ریاست آسام کے افسران شامل ہوں گے ۔ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ہمراہ ایک کاروباری وفد بھی ہوگا جو روس کے انتہائی مشرقی خطے کے صوبوں سے تعلق رکھنے والے افسران اور تاجروں کے ساتھ بات چیت کرے گا ۔

صنعت وتجارت کے وزیرکا یہ دورہ مشرقی اقتصادی فورم کے پانچویں اجلاس کے لئے ستمبرکے اوائل میں وزیراعظم جناب نریندرمودی ولادی ووستوف کے دورے کااشارہ ہے ۔ اس فورم میں فورم کے 20ویں اجلاس کے لئے وہ مہمان خصوصی ہوں گے ۔ یہ ایک بین الاقوامی فورم ہے جس کا انعقاد ہرسال ملک کے مشرق بعید خطے کی معاشی ترقی میں مدد کرنے اور ایشیا بحرالکاہل خطے میں بین الاقوامی تعاون کی توسیع کے لئے روس کے ولادی ووستوف میں منعقد ہوتاہے ۔

جناب پیوش گوئل کے اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی رشتوں کو مزید استحکام کے لئے اسٹیچ ملے گا اور اس میں روس کے مشرق بعید خطے کی معاشی کامیابی کے لئے اشتراک کے پروجیکٹوں کے اہم اعلانات بھی دیکھنے کو ملیں گے ۔

ہندوستان قدرتی وسائل سے مالامال خطے میں روس کی سرمایہ کاردوست پالیسی سے فائدہ اٹھاناچاہتاہے، جس میں پروجیکٹوں کے لئے  ہندوستانی سرمایہ کاری اورلیبرکے لئے نمایاں ترغیبات شامل ہیں ۔ ہندوستانی ادارے بجلی ، کوئلہ ، تیل اورگیس جیسے شعبوں میں قبل سے ہی مصروف کارہیں اورصنعت وتجارت کے وزیر کے اس دورے سے خطے میں ہندوستان کی موجودگی سے مزید اضافہ ہوگا۔

وفد میں کاروباری حصہ داروں کے کم از کم 25سے زائد نمائندے شامل ہیں جو کان کنی اور ہیرے نیز دوسری اہم دھاتوں کی کان کنی اورپروسیسنگ ، ریلوے ، زراعت ، ماہی پروری ، خوراک کی  ڈبہ بندی ، تیل اورگیس ، جنگل بانی اورلکڑی ، کوئلہ اوربجلی ، سیرامک ، سیاحت ، بحری جہازوں کی تیاری ، تکنیکی تعلیم ، حفاظت صحت اور فارما سیکٹرنیز آیوروید کے شعبے میں مواقع تلاش کرنے کی غرض سے اپنے روسی ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔

تجارت اورصنعت کے وزیرتعاون کے نئے علاقوں کی کھوج کریں گے اوراس بات کویقینی بنائیں گے کہ مشرقی اقتصادی فورم میں ہندوستان کی شرکت بامعنی ہو۔ جناب پیوش گوئل کے ساتھ جانے  والاوفد روس کے اس علاقے میں کاروبارمیں اشتراک کی صلاحیت والے شعبوں کی شناخت کریگا اور ان کے مواقع تلاش کرے گا۔ روس کے مشرق بعید کا علاقہ ہندوستان کی ہنرمند افادی قوت کو خطے کی ترقی کے لئے ایک اہم علاقے کے طورپرپیش کرتاہے ۔ یہ خطہ کافی بڑاہے اوریہاں آبادی کم ہے ۔

روس تیل اورقدرتی گیس کی پیداوار، فولاد کی برآمدات ، پرائمری ایلومینیم اورنائٹروجن ، فرٹیلائزرکی پیداوار کے معاملے میں دنیا میں پہلے مقام پرہے ۔ روس ٹن ، جستہ ، ٹیٹانیم ، نیوبیم ، نیکل ، خام آہن ، پینے کے صاف پانی ، قدرتی گیس ، لکڑیوں ، ہیرے اورچاندی کے ذخائرکے اعتبارسے سب سے زیادہ مالامال ملک ہے ۔

روس میں دنیا کی سب سے طویل ریلوے ، ٹرانس سائبیرین ریلوے ہے ، جس کی مسافت 87157کلومیٹرہے ۔

امیدکی جاتی ہے کہ پیوش گوئل کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان ٹیکنالوجی ٹرانسفر، میک۔ ان ۔انڈیا، روزگارکے مواقع اور اختراع پردازی کے لئے خریداراور بیچنے والے کے رشتے سے دورایک ابتدائی عمل ثابت ہوگا۔

 

***************

 

) م ن ۔ش س ۔ع آ(

 

U-3675

 

 

 

 

 

 

 



(Release ID: 1581717) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi