وزارت دفاع

مہاراشٹر اورکرناٹک میں سیلاب سے راحت اوربچاؤ کے کاموں میں ہندوستانی بحریہ کی بے مثال کوششیں

Posted On: 08 AUG 2019 8:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی  09 اگست   ۔ گزشتہ چند  دنوں  میں  مسلسل بارش اور نتیجتاََ دریاؤں  میں پانی بڑھنے اور باندھوں  سے پانی نکلنے کی وجہ سے  مہاراشٹر اورکرناٹک کا بہت بڑا حصہ سیلاب سے متاثر ہے ،جس میں شہری اوردیہی دونوں علاقے شامل ہیں ۔ ریاست اور  متاثرہ علاقوں   کی ضلع انتظامیہ کو مدد فراہم کرانے کے لئے ہندوستانی بحریہ کی مغربی بحری کمان  نے  زبردست کوششیں کی ہیں۔

          خراب موسم اور متاثرہ علاقوں  کا بہت بڑا حصہ زیر آب آجانے  کے سبب  مغربی بحری کمان کی کل 14  بچاؤ ٹیمیں،   جن میں   گوا بحری علاقے کی پانچ ٹیمیں  شامل ہیں، مہاراشٹر اورکرناٹک کے  کولھا پور  اوربیلگاؤں   اور اترکنّڑ اضلاع میں پانچ اگست 2019  سے کام کررہی ہیں۔آج ممبئی سے  سانگلی ضلع  میں لگائے جانے کے لئے  پانچ  مزید  بچاؤ ٹیمیں روانہ ہوگئی ہیں۔یہ ٹیمیں  گوا – ممبئی اور پُنے سے  انڈین نیوی ڈورنئیر طیارے   اور  اے ایل ایچ   ہیلی کاپٹروں کے ساتھ ساتھ ہندوستانی فضائیہ کے فورس ایم آئی -17  ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ  بھی بھیجی گئی ہیں۔جن مقامات پر فضائی  سہولت دستیاب نہیں  تھی ،وہاں سے سڑک کے ذریعہ بھی کچھ ٹیمیں  بھیجی گئی ہیں۔ بحریہ کی بچاؤ ٹیمو ں  کے پاس  جیمنی ربڑ بوٹ  ،  لاؤڈ  ہیلرس،  فرسٹ ایڈ کٹ،  لائف جیکٹ   اور زندگی بچانے  والے بویا ہیں ۔متاثرہ علاقے  میں  پہنچتے ہیں  بچاؤ  ٹیموں  نے  سیلاب میں  پھنسے ہوئے لوگوں کونکال کر  محفوظ مقامات  تک  پہنچانے کا کام کیا ہے۔

          کولھا پور میں چکھلی گاؤں   اور شواجی پل   سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہ علاقوں  میں شامل ہیں  ، جہاں  پر بحریہ کی ٹیموں  نے   7  اگست 2019  کو 240 سےزیادہ  مرد وخواتین اور بچوں کو بچایا ہے۔بچاؤ کا یہ کام 8  اگست کو بھی پورے دن جاری رہا۔ چکھلی سے کئی سو  دیگر افراد کو نکال کر سونتالی  اور کولھا پور میں محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے ۔ 8 اگست 2019  کو  آرے گاؤں ، بالنگا گاؤں  اور راجہ  پور واڑی  میں  بھی کچھ  ٹیموں  نے کام کیا۔

          کرناٹک میں  6اگست 2019  کو  کاڈرا ڈیم  ، کائیگا کے قریب  پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لئے  ایس  پی اتر کنڑ سے  مدد کی درخواست کے جواب میں  ایک بچاؤ  ٹیم  کارواڑ بحری علاقے میں  پہنچ  گئی ہے۔اس ٹیم نے اسی دن  آدھی رات  تک کام کیا اور یہ 500 لوگوں  کو نکال کر محفوظ مقامات تک پہنچانے میں کامیاب ہوئی۔ 7اگست 2019  کو  بچاؤ ٹیم  مالا پور علاقے میں ہندوواڑہ  گئی    اور اس نے خواتین ،بچوں اور شدیدبیمار لوگوں کو اولیت دیتے ہوئے بہت سے دیگر لوگوں کو نکال کر محفوظ مقامات تک پہنچایا ۔ایک اور ٹیم بیل گاؤں  ضلع میں کوواڈو گاؤں میں بھیجی گئی ۔کرناٹک میں مجموعی طور پر 869  لوگوں کو محفوظ  مقامات پر پہنچایاگیا۔

 

 

 

 

          بحریہ کی ٹیمیں   جہاں  بھی گئیں  ان کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا گیا ۔یہاں تک کہ مقامی  لوگوں نے  ان کی بچاؤ کی کوششوں کی کامیابی کے لئے دعائیں  بھی کیں۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

م ن ۔اگ  ۔رم

U-3656



(Release ID: 1581615) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Hindi