وزارت دفاع

وزیردفاع جناب راجناتھ سنگھ نے دفاعی خریداری کونسل کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 08 AUG 2019 6:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،08اگست :وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے اندورن ملک تیاراشیأ کو فروغ دینے کے لئے دفاعی خریداری کونسل ( ڈی اے سی ) کی صدارت کی اور ہندوستانی بحریہ کے لئے  اندرون ملک تیارسافٹ ویئرڈیفائنڈریڈیو( ایس ڈی آرٹیکٹیکل ) اور اگلی نسل   کے میری ٹائم موبائل بھی کوسٹل بیٹریز ( لانگ رینج ) کی خریداری کو آج منظوری دی ۔

          ایس ڈی آر ، ایک پیچیدہ اورمواصلاتی نظام ہے جسے ڈی آرڈی او ، بی ای ایل اور ویپنس الیکٹرانک سسٹم انجیئنرنگ اسٹیبلشمنٹ ( ڈی ای ایس ای ای ) کے ذریعہ اندرون ملک ڈیزائن اورتیارکیاگیاہے ۔ اس سے انٹی جامنگ صلاحیت کے ساتھ اعداد وشمار کی تیزرفتارمنتقلی اور محفوظ سوتی مواصلات کے ذریعہ معلومات کے تبادلے اشتراک اورحالات کے تئیں بیداری پیداہوگی ۔

          اگلی نسل کے سمندرموبائیل ، ساحلی بیٹریاں ( این جی ایم ایم سی بی ، لانگ رینج ) سطح سے سطح پرمارکرنے والے سپرسونک براہموز کروز میزائیل میں نصب کیاجائے گااورانھیں ساحل پرتعینات کیاجائے گا۔ این جی ایم ایم سی بی کو ہند ۔ روس مشترکہ کمپنی میسرز براہموس ایرواسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ ہندوستان میں تیارکیاگیاہے ۔

          اندرون ملک تیارحالات جو نئی نسل کے ہیں ان سے حکومت کی میک ان انڈیاپہل کو تقویت حاصل ہوگی ۔

          دفاعی سازوسامان کی خریداری میں ‘‘ ایز آف بزنس ’’پرخصوصی توجہ کے ساتھ ڈی اے سی نے دفاعی خریداری طریقہ کار2016میں ترمیمات کو بھی منظوری دی ہے ۔ یہ ترمیمات میک ، زمرے کے علاوہ آف سیٹ کے تحت طریقہ کارکوسہل بنانے کے لئے کی گئی ہیں ۔

          اپناعہدہ سنبھالنے کے بعد وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں ڈی اے سی کی یہ پہلی میٹنگ ہے ۔

************

۔U-3654



(Release ID: 1581594) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Hindi