ٹیکسٹائلز کی وزارت

روی کپورنے ٹیکسٹائل کے سکریٹری کے طورپرچارج سنبھالا

Posted On: 01 AUG 2019 4:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،یکم ؍اگست  : 1986کے بیچ کے آئی اے ایس افسرروی کپورنے آج نئی دہلی میں ٹیکسٹائل کی وزارت میں سکریٹری کے عہدہ کاچارج سبھال لیاہے ۔

2016سے 2019تک ٓاسام میں ایڈیشنل چیف سکریٹری کی حیثیت سے وہ کان کنی معدنیات جنگلات اورماحول ، ایکٹ ایسٹ پالیسی کے معاملات اور پبلک انٹرپرائزز محکمے میں انچارج تھے اس کے علاوہ صنعت اورکامرس کے قلمدان بھی سنبھال چکے ہیں ۔

روی کپورنے 2011سے 2016کے درمیان کامرس اورصنعت میں جوائنٹ سکریٹری کی حیثیت سے کام کیااوروہ آسیان ، سی آئی ایس ممالک کے ساتھ بھارت کی تجارت کے علاوہ ، انجیئنرنگ برآمدات اورکامرس اور صنعت کی برآمدکے فروغ کے پروگرام سے بھی جڑے ہوئے تھے ۔ وہ انڈیا برانڈایکوٹی فاونڈیشن کے سی ای اوبھی تھے ۔

جناب روی کپورنے 2004اور2008کے دوران پیٹرولیم کی وزارت میں ڈائرکٹراورپیٹرولیم کنزرویشن ریسرچ ایسوی سی ایشن کے ایکزیکیٹو ڈائرکٹرکی حیثیت سے بھی کام کیا۔ وہ ریفائننگ پروجیکٹ منیجمنٹ اوراملی پلی مینٹیشن اورپراسنگ اورسپلائی کے سکٹروں میں بھی جڑے رہے ۔ اور بہت سے آپریشنل معاملات حل کرنے میں نمایاں رول اداکیا۔

روی کپورنے 2002سے 2004کے درمیان نئی دہلی میں ہینڈی کرافٹ میں ایڈیشنل ڈیولپمنٹ کمشنرکی حیثیت سے بھی کام کیا۔ وہ آسام میں دیہی بنیادی ڈھانچے سے متعلق عالمی امداد سے چلنے والے پروجیکٹ ڈائرکٹربھی تھے ۔

روی کپورکو عالمی بینک ،یوروپی یونین ، اقوام متحدہ جیسی عالمی ایجنسیوں میں کام کرنے کاوسیع تجربہ ہے اس کے علاوہ انھیں حکومت کے ساتھ پرائمری تعلیم کے پروجیکٹ میں بین الاقوامی ترقی کے محکمے میں بھی کام کرنے کا کافی تجربہ ہے ۔

 

*****

U-3556



(Release ID: 1581060) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Hindi , Marathi