سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
مرکزی فہرست میں دیگر پسماندہ طبقات کے تحت ذیلی زمرہ بندی کے معاملے کا جائزہ لینے کے لئے آئین کے آرٹیکل 340 کے تحت تشکیل کردہ کمیشن کی مدت کار میں توسیع کو کابینہ کی منظوری
Posted On:
31 JUL 2019 3:46PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 31 جولائی / مرکزی کابینہ نے وزیر اعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں مرکزی فہرست میں شامل دیگر پسماندہ طبقات کے تحت ذیلی زمرہ بندی کے معاملے کا جائزہ لینے کے لئے آئین کے آرٹیکل 340 کے تحت تشکیل کردہ کمیشن کی مدت کار میں 31 جولائی ، 2019 ء سے آئندہ 6 ماہ کی یعنی 31 جنوری ، 2020 ء تک کی توسیع کر دی ہے ۔
فوائد :
کمیشن کی مدت کار میں مذکورہ مجوزہ توسیع سے یہ کمیشن مختلف النوع شراکت داروں کے ساتھ ضروری گفت و شنید اور مشاورت کے بعد او بی سی کی ذیلی زمرہ بندی کے موضوع پر اپنی جامع رپورٹ داخل کرنے کا اہل ہو جائے گا ۔
U. No. 3531
(Release ID: 1580908)