ایٹمی توانائی کا محکمہ

جوہری توانائی کے سیکٹر کی حصولیابیاں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 JUL 2019 3:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔25؍جولائی

شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)نیز وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع دی کی کہ گزشتہ 3 برس کے دوران نیوکلیائی بجلی کے سیکٹر میں اہم حصولیابیاں درج ذیل ہیں:

.i    تمام ٹکنالوجیوں کے نیوکلیائی بجلی پلانٹوں درمیان کیگا جنریٹنگ اسٹیشن کی اکائی-1 کے ذریعہ 962 دیہی کے مسلسل آپریشن کا عالمی ریکارڈ قائم کیاگیا۔

.ii   تاراپور جوہری بجلی اسٹیشن کی اکائی 1 اور 2 (ٹی اے پی ایس-1 اینڈ 2) کے محفوظ آپریشن کے 50 برس مکمل ہوئے۔ٹی اے پی ایس-1 اینڈ 2 دنیا بھر میں آپریشن کے لحاظ سے فی الحال سب سے پرانا ری ایکٹرس ہیں۔

.iii  کوڈن کولم، تمل ناڈو کے مقام پر کے کے این پی پی-2 کی تکمیل کے ذریعہ 1000 میگاواٹ نیوکلیائی بجلی کی صلاحیت کا اضافہ کیاگیا۔

.iv  کوڈن کولم، تمل ناڈو کے مقام پر کے کے این پی پی-3اینڈ4 (2X1000میگاواٹ) میں کنکریٹ کا پہلا کھیپ (ایف پی سی)۔

.v   کوڈن کولم، تمل ناڈو کے مقام پر کے کے این پی پی-5 اینڈ 6 (2X1000میگاواٹ) کے لئے گراؤنڈ بریک۔

.vi  مدھیہ پردیش میں چٹکا کے مقام پر نیوکلیائی بجلی پلانٹ قائم کرنے کے لئے ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت کی طرف سے ماحولیاتی کلیئرنس۔

.vii انتظامی منظوری کے لئے سمجھوتہ اور 10 گھریلو 700 میگا واٹ پریش رائزڈ ہیوی واٹر ری ایکٹرس (پی ایچ ڈبلیو آر) کے لئے مالی منظوری۔ اس کا قیام بیڑے کے طریقہ کار کے مطابق کیا جائے گا اور لائٹ واٹر ری ایکٹر(ایل ڈبلیو آر) کی 2 اکائیوں کا قیام روس کے ساتھ اشتراک وتعاون سے کیا جائے گا۔

.viii         نیوکلیائی بجلی بشمول ایندھن کی سپلائی میں اشتراک وتعاون کے لئے بیرونی ملکوں کے ساتھ معاہدے کئے گئے ہیں۔

.ix  گزشتہ 3 برس (جولائی 2016 سے) کے دوران اے ایم ڈی نے جوہری معدنیاتی وسائل کو فروغ دیا۔اس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  1. 80,221ٹن (ٹی) ان-سی ٹو یورینیم آکسائڈ (U3O8)۔ ملک کا کل یورینیم وسائل 3,20.445t ان-سی ٹو U3O8 (2,71,737tU)ہے۔
  2. 108.28 ملین ٹن سمندری ساحل بالو بھاری معدنیاتی وسائل ، اس طرح سے ملک کا سمندری ساحل بالو بھاری معدنیاتی وسائل 1173.07 ملین ٹن ہوگیا۔
  3. گجرات کے چھوٹا اودے پور ضلع کے امباڈونگر علاقے میں 3,46,462ٹن نادر ارضیاتی عناصر آکسائڈ اور 19,56t Nb2O5 (نیوبیم آکسائڈ) کا تخمینہ ہے۔

.x   یورینیم کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (یو سی آئی ایل) نے جنوری 2017 میں آندھرا پردیش میں تومالاپلے یورینیم کانکنی اور تراش پروجیکٹ کی شروعات کی-

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔م ع۔ ع ر

U-3419


(ریلیز آئی ڈی: 1580333) وزیٹر کاؤنٹر : 116
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi