خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

شادیوں کے رجسٹریشن کے لئے ڈاٹا بیس

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 JUL 2019 3:57PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،25؍جولائی،خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر  محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے ایوان کو مطلع کیا کہ حکومت ہند نے  وزارت خارجہ کے ذریعے 11 فروری  2019 کو راجیہ سبھا میں ایک بل پیش کیا تھا جس کا عنوان تھا  ’’غیر مقیم ہندوستانیوں کی شادی کا رجسٹریشن  بل 2019‘‘ ۔

 اس بل میں  (1) غیر مقیم  ہندوستانیوں کے ذریعے شادیوں کا رجسٹریشن  ، (2)  پاسپورٹ قانون 1967 میں ترمیم  ، اور (3) فوجداری قانون  1973 میں ترمیم کی تجویز ہے۔

غیر مقیم ہندوستانی (این آر آئی)  کے ساتھ  شادی کے 30 دن کے اندر  ہندو ستان یا بیرون ملک میں لازمی  رجسٹریشن  ، خاندان سے متعلق مختلف قوانین کے تحت  حقوق  کے بہتر نفاذ کے لئے  این آر آئی شادیوں کا ڈاٹا  بیس  تیار کرنے میں مدد کرے گا ، جس سے  شادی کے بعد خاوند ؍  بیوی  کے ذریعے چھوڑے گئے ساتھی کے مختلف حقوق کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-و ا- ق ر)

U-3423


(ریلیز آئی ڈی: 1580312) وزیٹر کاؤنٹر : 60
یہ ریلیز پڑھیں: English , Bengali