پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
بارمیڑ ریفائنری کے قیام کی پیش رفت
Posted On:
24 JUL 2019 1:53PM by PIB Delhi
نئی دہلی،24جولائی2019؍پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی جناب دھرمیندر پردھان نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمٹیڈ (ایچ پی سی ایل) نے مطلع کیا ہے کہ راجستھان کے بارمیڑ ضلع میں پاچھپاڑا میں 43.129کروڑ روپے کی منظور شدہ لاگت سے 9ایم ایم ٹی پی اے ریفائنری اور پیٹرو کیمیکلز کمپلیکس کے قیام میں کوئی رُکاوٹ نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ موٹر اسپرٹ اور ڈیزل کے علاوہ اس ریفائنری میں ایتھیلین اور پروپی لین مرکبات جیسے اہم مصنوعات کی پیداوار کی گنجائش ہے۔ یہ مرکبات پیکیجنگ ٹیکسٹائل اور پیٹرو کیمیکل صنعت جیسی مختلف معاون صنعتوں میں فیڈ اسٹاک کے طوپرر استعمال ہوتی ہے۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ توقع ہے کہ اس ریفائنری پروجیکٹ سے تقریباً 1500ہنرمند افراد کو براہ راست روزگار فراہم ہوسکے گا اور تعمیری مرحلے کے دوران یہ ریفائنری تقریباً 30 ہزار افراد کے لئے بالواسطہ روزگار فراہم ہونے کا امکان ہے۔
********
م ن۔ح ا۔ن ع
U: 3371
(Release ID: 1580163)
Visitor Counter : 61