کامرس اور صنعت کی وزارتہ
نئی دلّی میں جی آئی آئی کا آغاز
प्रविष्टि तिथि:
23 JUL 2019 3:55PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 23 جولائی / تجارت و صنعت اور ریلوے کے وزیر پیوش گوئل کل نئی دلّی میں عالمی اختراعاتی عدد اشاریہ ( جی آئی آئی ) کاآغاز کریں گے ۔ پہلی مرتبہ جی آئی آئی کا آغاز ابھرتی ہوئی معیشت کے تحت ہو رہا ہے ۔ صنعت و داخلی تجارت کے فروغ کا محکمہ ( ڈی پی آئی آئی ٹی ) ، جو تجارت و صنعت کی وزارت ، حکومتِ ہند کے تحت کام کرتا ہے ، عالمی حقوقِ املاکِ دانشوراں سے متعلق تنظیم ( ڈبلیو آئی پی او ) اور کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری ( سی آئی آئی ) مشترکہ طور پر اس کا اہتمام کر رہی ہیں ۔
گذشتہ چند برسوں کے دوران اختراعاتی پہلو حکومت کی اقتصادی پالیسی میں مرکزی حیثیت کا حامل موضوع رہا ہے ۔ اب اس کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں اور بھارت جی آئی آئی میں کارکردگی کے لحاظ سے ترقی کی جانب رواں دواں ہے ۔ بھارت نے چار برسوں میں 24 مقامات کی ترقی حاصل کی ہے ۔ 2015 ء میں یہ 81 ویں مقام پر تھا ، جو 2016 ء میں 66 ویں مقام پر پہنچ گیا اور 2017 ء میں جی آئی آئی کے سلسلے میں بھارت نے 60 واں مقام حاصل کر لیا اور پھر 2018 ء میں عالمی اختراعاتی عدد اشاریے میں بھارت 57 ویں مقام پر پہنچ گیا ۔ بھارت کی کوششوں سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ کس طریقے سے پالیسی کی شکل میں کی جانے والی کوشش سے اختراعات کو فروغ حاصل ہوتا ہے ۔
2019 ء جی آئی آئی کا موضوع صحت مند زندگی کے لئے ماحول ساز گار کرنا - مستقبل میں طبی اخترعات ہے ۔ اس کا مقصد طبی اختراعات کے کردار کی تحقیق ہے کیونکہ یہ حفظانِ صحت کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرتا ہے ۔
بھارت کو وسطی اور جنوبی ایشیائی خطے میں ہر سال یعنی 2011 ء سے از حد اختراعاتی ملک کا درجہ دیا جاتا رہا ہے ۔ بھارت نے لگاتار فی کس مجموعی گھریلو پروڈکٹ کے معاملے میں عمدہ ترین اختراعاتی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔
بھارت دنیابھر میں دوسری اوسط آمدنی والی معیشت کے طور پر شمار ہوتا ہے یعنی اس کی اختراعاتی کوششیں ، سائنٹفک اشاعتیں ، یونیورسٹیاں اور پیٹنٹ کنبے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔
بھارت اختراعاتی پیمانوں مثلاً اطلاعاتی اور مواصلاتی ٹیکنا لوجی ( آئی سی ٹی ) خدمات برآمدات ، سائنس اور انجینئرنگ کے گریجویٹوں کی تعداد ، یونیورسٹیوں کی عمدگی اور سائنٹفک اشاعتوں ، معیشت میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری اور خلاقانہ گُڈس برآمدات کے لئے دنیا میں سرکردہ اور سر فہرست ممالک میں شمار ہوتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U. No. 3345
(रिलीज़ आईडी: 1579990)
आगंतुक पटल : 128