نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ ہند نے چندر یان۔ 2 کے کامیاب داغے جانے پر اسرو کی ستائش کی

Posted On: 22 JUL 2019 5:51PM by PIB Delhi

نئی دلّی، 22 جولائی/ نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے چندریان۔ 2 کے کامیابی کے ساتھ  داغے جانے پر بھارتی خلائی تحقیق کی تنظیم انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) اور محکمہ خلاء کے سائنس دانوں اور عملے کو مبارک باد پیش کی ہے۔

            نائب صدر جمہوریہ ہند نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر بھارت میں تیار وہیکل اور چندر یان۔ 2   کے لئے بھر پور ستائش کرتے ہیں۔ یہ یقیناً ایک طلائی باب اور سائنس و تکنالوجی کے شعبے میں بھارت کی ترقی کا ایک اہم سنگ میل ہے۔

            نائب صدر نے کہا کہ وہ چندر یان۔ 2 پروجیکٹ کی کامیاب تکمیل کے خواہاں ہیں جب کہ یہ چاند کی سطح پر اس مقام پر اترے گا جہاں انسان کے ذریعہ بنائی گئی کوئی چیز اب تک نہیں پہنچی ہے۔

                        نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا ہے کہ یہ در اصل بیرون خلاء کی کھوج کے تئیں ایک بڑی کامیابی ہے چونکہ اس کے ذریعہ بھارت نے ان تین ممالک کی صف میں اپنی جگہ بنا لی ہے جنہوں نے مماثل چیلنج بھرے مشنوں پر عمل کر کے دکھا یا ہے۔ ملک نے گزشتہ چند برسوں میں سائنس اور تکنالوجی میں جس برق رفتاری سے قدم بڑھائے ہیں،  یقیناً یہ قدم اس کا ایک تاب ناک ثبوت ہے۔

            نائب صدر جمہوریہ نے ٹوئٹر اور فیس بک پر بھی بھارتی خلائی سائنسدانوں کی کامیابی کی ستائش کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔

U.3320

 


(Release ID: 1579886)