محنت اور روزگار کی وزارت

خواتین ورکروں کا وقار اور تحفظ

Posted On: 22 JUL 2019 3:55PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،22جولائی2019؍محنت و روزگار کے مرکزی وزیر مملکت(آزادانہ چارج)، جناب سنتوش کمار گنگوار نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا  کہ خواتین ورکروں کے وقار اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے لیبر قوانین نے متعدد التزامات موجود ہیں۔ ایکول ریمیونیریشن ایکٹ (یعنی مساوی محنتانہ قانون) 1976 ایک طرح کے یا ایک نوعیت کے کام کے لئے مرد اور خواتین ورکروں کو مساوی محتنانے کی ادائیگی کا التزامات کرتا ہے۔کم ازکم مزدوری قانون 1948کم از کم مزدوری کو یقینی بنانے کا التزام کرتاہے، جبکہ مزدوری کی ادائیگی سے متعلق قانون 1936 بغیر کسی صنفی تفریق کے مرد اور خواتین ورکروں کو بروقت ادائیگی کو یقینی بناتاہے۔ خواتین ورکروں کے وقار اور تحفظ کو یقینی بنانے اور ان کے لئے کام کرنے کا سازگار ماحول فراہم کرنے کے مقصد سے متعدد لیبر قوانین میں متعدد دیگر تحفظاتی اقدامات کئے گئے ہیں۔ ان اقدامات میں بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے مراکز کا قیام ، بچوں کو دودھ پلانے کے لئے وقت دینے کا الترام تنخواہ کے ساتھ زچگی کی چھٹی کو 12 ہفتوں سے بڑھاکر 26ہفتے کرنا ، 50 یا اس سے زیادہ ملازمین والے اداروں میں لازمی طورپر کریچ سہولت کا التزام شامل ہیں۔

وزارت نے 4لیبر کوڈز کا مسودہ تیار کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ یہ کوڈ ہیں: کوڈ آن ویجز یعنی مزدوری سے متعلق کوڈ، کوڈ آن انڈسٹریل ریلیشز یعنی صنعتی تعلقات سے متعلق کوڈ، کوڈ آن سوشل سیکورٹی اینڈ ویلفیئر یعنی سماجی تحفظ اور فلاح و بہبود سے متعلق کوڈ اور کوڈ آن آکیوپیشن سیفٹی ، ہیلتھ اینڈ ورکنگ کنڈیشنز یعنی پیشہ ورانہ تحفظ صحت اور کام کے حالات سے متعلق کوڈ۔ اس کے لئے بغیر کسی صنفی تفریق کے موجودہ لیبر قوانین کے متعلقہ التزامات کو آسان بنایا جائے گا، انضمام کیا جائے گا اور انہیں معقول بنایا جائے گا۔لیبر کوڈ ز میں جو باتیں شامل کی گئی ہیں، ان میں سبھی 50 لاکھ ورکروں کو  کم از کم مزدوری کی وقت پر  ادائیگی، تقرری نامے کی فراہمی ، سالانہ میڈیکل جانچ کا التزام ، سیفٹی اور فلاح و بہبود سے متعلق دیگر سہولتوں کی توسیع وغیرہ شامل ہیں۔

********

 

U: 3313



(Release ID: 1579817) Visitor Counter : 53


Read this release in: English , Bengali