وزارت دفاع

آئی این ایس ساگر دھؤنی کو ’ساگر میتری‘ کے لئے روانہ کیا گیا

Posted On: 18 JUL 2019 4:30PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،18؍جولائی،آئی این ایس ساگر دھؤنی، جو  بھارتی بحریہ  کے ذریعے چلایا جانے والا  کوچی کی  بحریہ کے فیزیکل  اور  سمندری امور  کی لیبارٹری (این پی او ایل)  کا ایک  سمندری صوتی تحقیقی جہاز ہے ،  ’’ بحریہ اور متعلقہ  بین ڈسپلنری  تربیت اور تحقیق  کی پہل ‘‘  (ایم اے آئی ٹی آر آئی- میتری)  نامی  سائنسی پروجیکٹ کے لئے  کوچی سے  روانہ ہوگیا ہے۔ اس بحری جہاز کو  آج  دوپہر  12 بجے کوچی میں بحریہ کے اڈے سے  بحریہ کی جنوبی کمان کے  فلیگ آفیسر کمانڈنگ  انچیف  ، اے وی ایس ایم ، این ایم ،  وی ایس ایم ، وائیس ایڈمرل اے چاؤلہ اور  دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم  (ڈی آر ڈی او)  کے  چیئرمین اور  وزارت دفاع میں تحقیق وترقی کے محکمے کے سکریٹری  ڈاکٹر  جی ستیش ریڈی  نے  مشترکہ طور پر  روانہ کیا۔

ڈی آر ڈی او کے ذریعے  تیار کردہ اس بحری جہاز کا مشن  وزیراعظم کے  ’’خطے میں صدی کا تحفظ اور فروغ‘‘ (ساگر)  سے متعلق ویژن سے مطابقت رکھتا ہے ۔ اس کا مقصد  سماجی ، اقتصادی پہلوؤں میں  قریبی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ  بحرہند کے خطے کے ملکوں کے درمیان  زیر زمین پانی اور  صوتیات  سے متعلق  زیادہ سائنسی  تبادلہ خیال  میں قریبی تعاون کرنا ہے۔ بھارتی بحریہ  اور این پی او ایل  کا  مشن  اس تحقیق کو آگے بڑھانے اور  جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کے درمیان  تعلقات کو مستحکم کرنے  اور اس طرح  ساگر میتری کہلانے  کی جانب  بھارتی بحریہ کا مشن ہے۔ ساگر میتری مشن کے  خاص مقاصد میں  پورے  شمالی بحرہند  میں  اعداد وشمار کو یکجا کرنا ، انڈو مان  اور آس پاس کے سمندر پر توجہ مرکوز کرنا اور  آئی او آر ملکوں کے ساتھ  سمندری تحقیق  وترقی  کے شعبے میں  طویل مدتی اشتراک قائم کرنا ہے۔

آئی اے این ایس ساگر دھؤنی  کو ، جو  کولکاتا کے  میسرز جی آر ایس ای  لمیٹڈ  نے ملک میں تعمیر کیا ہے ،  30 جولائی 1994  کو  بحریہ میں شامل کیا گیا تھا۔ پچھلے  25 برسوں کے دوران اس  جہاز  میں  سمندر کے مشاہدے سے متعلق  جامع پروگرام  ؍ تحقیق  کا کام انجام دیا ہے۔ یہ جہاز اب  سائنسی  اور  این پی او ایل کے پروگراموں کی تحقیق کرے گا۔ یہ جہاز  30 جلائی 2019 کو اپنی سیلور جوبلی بھی منائے گا۔ جہاز  تھائی لینڈ ، ملیشیا ، سنگا پور  اور انڈونیشیا کا دورہ کرے گا۔ یہ جہاز  ان ملکوں کے منتخب اداروں کے ساتھ  ساگر میتری ٹریک – 2  کے ایک حصے کے طور پر  تحقیقی پروگراموں میں بات چیت اور اشتراک کا آغاز کرے گا۔

بھارتی بحریہ اور این پی او ایل  سونارس سسٹم کی تحقیق  وترقی کے شعبے میں مشترکہ طور پر کام کررہا ہے تاکہ  پانی کے اندر رہتے ہوئے  متعلقہ  ماحولیات اور  ٹھوس  اوشینوگرافی  کی  تحقیق کا کام  کرسکے۔ اس کے لئے جہاز نے  لہروں کی اونچائی  کی پیمائش کرنے والے راڈار اور دیگر  جدید  سازو سامان نصب کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-و ا- ق ر)

U-3240


(Release ID: 1579398) Visitor Counter : 73


Read this release in: Hindi , English