ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

اترپردیش میں ریل رابطے میں اضافہ کرنا


کابینہ نے سہاجنوا اور دوہری گھاٹ کے درمیان81.17کلو میٹر نئی ریلوے لائن کی تعمیر کو منظوری دی

دوہری گھاٹ۔ سہاجنوا کے لئے نئی لائن نامکمل راستوں کو مکمل کرے گی اور گورکھپور سے بچتے ہوئے ایک متبادل راستہ فراہم کرے گی

اس پروجیکٹ سے تقریباً19.48 افراد کے لئے تعمیر کے دوران براہ راست روزگار پیدا ہوگا

اس پروجیکٹ کی کل تخمینہ لاگت 1319.75 کروڑ روپے ہے اور یہ 2023-24 میں مکمل ہوجائے گا

Posted On: 17 JUL 2019 4:18PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی،  17جولائی2019،وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی  نے1319.75 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سےسہاجنوا اور دوہری گھاٹ کے درمیان 81.17کلو میٹر لمبی نئی ریلوے لائن کی تعمیر  کو اپنی منظوری دے دی ہے یہ پروجیکٹ 2023-24 تک مکمل کرلیا جائے گا اور شمال مشرقی ریلوے  کی تعمیر سے متعلق آرگنائزیشن کی جانب سے اس پروجیکٹ پر عمل درآمد کیاجائے گا۔

پروجیکٹ کا علاقہ گھنی آبادی ، میں ہے اور معاشی طور پر پسماندہ علاقے میں ہے۔اس کے علاوہ سڑک  ٹرانسپورٹ کی سہولتوں سے محروم ہے۔ مجوزہ پروجیکٹ اس علاقے کے لوگوں کو ریل کی سہولیات فراہم کرے گا اور علاقے میں چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کو فروغ حاصل ہوگا۔یہ پروجیکٹ 19.48 لاکھ افراد کے لئے تعمیر کے دوران براہ راست روزگار پیدا کرے گا۔

 سہاجنوا سے دوہری گھاٹ کا زیادہ تر علاقہ گورکھپور ضلع میں پڑتا ہے اور اترپردیش میں مؤ ضلع میں بہت چھوٹا علاقہ آتا ہے۔ اندارا۔ دوہری گھاٹ گیج کی تبدیلی کو پہلے ہی منظوری دی جاچکی ہے اور دوہری گھاٹ سہاجنوا کے لئے نئی لائن کے لئے یہ منظوری نہ مکمل راستوں کو مکمل کرے گی اور گورکھپور سے بچتے ہوئے ایک متبادل راستہ فراہم کرے گی۔

اس کنکٹیویٹی(رابطہ) کے مکمل ہوجانے کےبعد گورکھپور میں بھیڑ بھاڑ سے بچتے ہوئے متبادل راستہ دستیاب ہوسکے گا جو جھپڑا کو لکھنؤ کو جوڑے گا اس طرح یہ پروجیکٹ ریل ٹرانسپورٹ کی مدد سے اس پسماندہ علاقے کی بہتر سماجی اور معاشی ترقی کے لئے ضروری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U- 3192



(Release ID: 1579247) Visitor Counter : 91