وزارت دفاع
وزیر دفاع نے پرائیویٹ سیکٹر کی صنعتوں کی شرکت کو منظوری دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 JUL 2019 1:23PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 16 جولائی 2019، دفاع اور ایرو اسپیس سیکٹر میں میک ان انڈیا پہل کو بڑی تقویت دینے کی غرض سے وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے مہارت کے لئے پروقار رکشا منتری ایوارڈس کے واسطے پرائیویٹ سیکٹر صنعت کو اس بات کی اجازت دے دی ہے کہ وہ آرڈننس فیکٹریوں اور ڈیفنس پبلک سیکٹر کی یونٹوں کے ساتھ مقابلہ کریں ۔یہ ماضی سے ہٹ کر ایک اہم قدم ہے جہاں صرف آرڈننس فیکٹریوں(او ایف بی) یونٹوں اور ڈیفنس پبلک سیکٹروں نے سالانہ رکشا منتری کے ایوارڈس کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کیا ہے اور پرائیویٹ سیکٹر کی صنعت قومی سطح کے کسی ایوارڈ کمپٹیشن(مقابلہ) کے لئے اہل نہیں تھی۔
نظر ثانی شدہ فورمیٹ میں ٹیکنالوجیکل کامیابی میں مہارت کے لئے، دیسی ساخت کا بنانے/ درآمد کا متبادل اور برآمدات میں نمایاں کارکردگی کے لئے ادارہ جاتی اور انفرادی/ ٹیم زمرے میں ایوارڈس شامل کئے گئے ہیں۔ بڑی ،اوسط اورچھوٹی صنعتوں اور اسٹارٹ اپ زمروں کے لئے الگ الگ ذیلی زمرے شامل کئے گئے ہیں تاکہ مقابلے کے لئے برابری کا موقع فراہم کیا جاسکے۔انفرادی/ ٹیم ایوارڈس کی صورت میں نقد ایوارڈ کی رقم میں خاطر خواہ اضافہ کیاگیا ہے۔
ایوارڈس کے لئے نامزدگیاں آن لائن مدعو کی جائیں گی اور درخواستوں کے مینجمنٹ اور اپ لوڈنگ کے لئے ایک ویب پورٹل تیار کیاجائے گا۔ ممتاز ماہرین کی جیوری یا ماہر ین کمیٹی کے ذریعہ سلیکشن کےعمل کو جائزے کے لئے شامل کیاجائے گا۔رکشا منتری کے ایوارڈس سے متعلق تمام سرگرمیوں سے نمٹنے کے لئے ایک الگ سیل ڈائریکٹر جنرل آف کوالٹی انشورنس کے تحت کھولاجائے گا۔
اس بات کاامکان ہے کہ اس قدم سے دفاع اور ایرو اسپیس سیکٹر میں صنعت کے بیس کو زیادہ وسعت دینے کی راہ ہموار ہوگی۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ عالمی سطح پر ہندوستانی دفاعی صنعت کی غیر معمولی حصولیابیوں کی تشہیر کرکے ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپ فرموں کے لئے ہندوستانی دفاعی صنعت کی صلاحیت کو برآمدکرنے کو فروغ دیا جائے گا۔
دفاع اور ایر و اسپیس سیکٹر میں مہارت کے لئے رکشا منتری کے ایوارڈ س کے واسطے تفصیلی رہنماخطوط https://www.ddpmod.gov.in, اورhttp://makeinindiadefence.gov.in http://www.dgqadefence.gov.in. پر بھی دستیاب ہیں۔
U- 3148
(ریلیز آئی ڈی: 1578904)
وزیٹر کاؤنٹر : 98