بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
کھادی ولیج انڈسٹریز کمیشن نے دوارکا میں ایس پی جی کیمپس میں شہد کی مکھیوں کے ڈبے نصب کئے
گزشتہ ڈیڑھ برس کے دوران 11 ہزار نئے روز گار اور چار کروڑ روپئے کی مالیت کے شہد کی پیداوار کی
Posted On:
15 JUL 2019 3:58PM by PIB Delhi
نئی دلّی، 15 جولائی/ خصوصی محافظ دستے (ایس پی جی) نے گزشتہ روز دوارکا میں اپنے ہیڈ کوارٹر کے احاطے میں کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) کے ذریعہ فراہم کردہ شہد کی مکھیوں کے ڈبے نصب کئے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپس پی جی، ہیڈ کوارٹرز کے اپنے حالیہ دورے کے دوران اس کا مشورہ دیا تھا۔ شہد کی پیداوار کے علاوہ، اس سے کیمپس کے گرد و نواح میں پھولوں کی پیداوار کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔
ایس پی جی کے اہلکاروں نے اپنے کیمپس میں شہد کی مکھیوں کو پالنے اور تربیت و رہنمائی کے لئے حال ہی میں کے وی آئی سی کے اہلکاروں سے رابطہ قائم کیا تھا۔ کے وی آئی سی کے چیئر مین جناب ونے کمار سکسینہ کے مطابق ایس پی جی کے تین باغ بانوں کو کے وی آئی سی کے تربیتی مراکز میں شہد کی مکھیوں کی کالونیوں کو جانچنے کی عملی تربیت، زرعی آلات کے ساتھ واقفیت، شہد کی مکھیوں کی بیماریوں اور دشمنوں کے مینجمنٹ اور شناخت،شہد نکالنے اور موم کو صاف کرنے کے انتظام، موسم گرما، مانسون، موسم خزا ں اور موسم سرما میں شہد کی مکھیوں کی کالونیوں کے انتظام سے متعلق تربیت فراہم کرائی گئی۔ اس کے بعد ایس پی جی اہلکاروں کی موجودگی میں شہد کی مکھیوں کے ڈبے نصب کئے گئے۔
جناب سکسینہ نے بتایا کہ کے وی آئی سی نے گزشتہ ڈیڑھ برس کے دوران ملک بھر میں زائد از 1.10 لاکھ شہد کی مکھیوں کے دبے تقسیم کئے ہیں۔ اس سے بے روز گار نوجوانوں، قبائلی لوگوں اور کسانوں کے لئے 11 ہزار سے زائد نئے روز گار کے مواقع فراہم ہوئے ہیں اور شہد کی مکھیوں کے ان ڈبوں سے چار کروڑ روپئے کی مالیت کا 430 میٹرک ٹن شہد حاصل ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
U.3140
(Release ID: 1578863)