کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت میں تھوک قیمتوں کا عدد اشاریہ (بنیاد: 2011-12=100) ماہ جون 2019 کا جائزہ

Posted On: 15 JUL 2019 11:57AM by PIB Delhi

نئی دہلی،15؍جولائی۔ ماہ جون ، 2019کے  لئے تمام اشیاءکا تھوک قیمتوں کے  عدداشاریہ  میں 0.2فیصد کا اضافہ درج کیاگیا،جس کے نتیجے میں یہ اضافہ پچھلے ماہ کے 121.2فیصد (عبوری ) سے بڑھ کر121.5فیصد( عبوری) ہوگیاہے۔

افراط زر

          تھوک قیمتوں کے عدداشاریے کی بنیاد پر سالانہ افراط زرکی شرح ماہ جون 2019کے مہینے میں2.02 فیصد(عبوری) رہی ،جبکہ پچھلے ماہ کی اسی مدت میں یہ مقدار2.45فیصد(عبوری) اورپچھلے سال کے اسی مہینے میں یہ مقدار 5.68فیصدتھی ۔جاری مالی سال کے دوران افراط زرکی شرح 1.33 فیصد رہی، جبکہ گزشتہ ماہ   کی متعلقہ مدت کے دوران2.41فیصد تھی ۔

اہم سازوسامان کے گروپوں سے متعلق افراط زر ذیل کےضمیمہI- اورضمیمہII- میں دی گئی ہے۔

بنیادی اشیاء(وزن 22.62فیصد )

          سازوسامان کے اس بڑے گروپ کے  اشاریئے میں افراط زرکی شرح 1.4فیصد کے اضافے کے ساتھ 139.5فیصد (عبوری) سے بڑھ کر141.4فیصدہو گئی ۔ مذکورہ ماہ کے دوران جن گروپوں اوراشیأ کی قیمتوں میں تبدیلیاں درج کی گئیں وہ حسب ذیل ہے ۔

خوردنی اشیاء کے اشاریہ میں گزشتہ ماہ کے 150.1 فیصد کی سطح میں 1.1 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ 151.7 فیصد (عبوری ) ہو گئی۔  وہ اشیاء جن کی وجہ سے شرح میں اضافہ ہوا ہے،  ان میں سمندری مچھلی (6 فیصد)، سور کا گوشت، ارہر، جو، مٹر؍ چوالی اور مونگ (4فیصد ہر ایک) ، پھل اور سبزیاں اور اُرد( 3 فیصد ہر ایک)،بیف اور بھینس کا گوشت، مسور اور مکا(2 فیصد ہر ایک)، بکرے کا گوشت، خوشبودار اور ذائقے کو بہتر بنانے والی اشیاء اور مصالحہ جات، راجما اور دھان (ایک فیصد ہر ایک) کے نام شامل ہیں۔ تاہم پان کے پتوں (26فیصد)، چائے پتی (2 فیصد)، راگی اور چکن (ایک فیصد ہر ایک) کی قیمتوں میں کمی آئی۔

غیر غذائی اشیاء کے گروپ کے عدد  اشاریہ میں1.1فیصد کا اضافہ ہوا اوریہ گزشتہ ماہ کے  150.1 (عبوری) سے بڑھ کر 151.7 (عبوری)ہوگیا ہے۔ یہ اضافہ خام ربر (12 فیصد)، چارہ (5 فیصد)، مونگ پھلی کے بیج (4 فیصد)، کسم (کھرڈی کا بیج ) (3فیصد)، میستا ہائڈس (خام)،گنوار اور سرسوں کے بیج اور سویا بین ( 2فیصد ہر ایک)، خام ریشم، کپاس کے بیج( ایک فیصد ہرایک)، کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب ہوا۔ تاہم  پھولوں کی کاشت (8فیصد)، تل کے بیج اور ناریل ( 3 فیصد ہر ایک)، اَرنڈی کے بیج اور  گور بیج (2 فیصد ہر ایک)، نِگر سیڈ، خام جوٹ، اَلسی، صنعتی لکڑی اور سورج مکھی (ایک فیصد ہر ایک) کی قیمتوں میں کمی آئی ۔

معدنیات  گروپ کے اشاریہ میں 14.5 فیصد کا اضافہ ہوا ا ور گزشتہ ماہ کے 138.0 (عبوری) سے بڑھ کر 158.0 (عبوری) تک جا پہنچی۔ ایسا کاپر کنسنٹریٹ (41فیصد)، باکسائٹ (6فیصد) اور میگنیز  خام (4 فیصد) کی قیمتوں میں اضافے کے سبب ہوا۔ تاہم چونا، پھتر (12فیصد)، لیڈ کنسنٹریٹ (4فیصد)، زِنک کنسنٹریٹ (3فیصد) اور خام لوہا    (ایک فیصد)  کی قیمتوں میں کمی آئی ۔

خام پٹرولیم اور قدرتی گیس کے گروپ کے اشاریہ میں 0.3 فیصد کی کمی آئی اور یہ گزشتہ ماہ کے 92.8 (عبوری) سے 92.5 (عبوری) ہو گیا۔ ایسا خام پٹرولیم (ایک فیصد) کی قیمت میں کمی کے سبب ہوا۔

ایندھن اوربجلی (وزن 13.15فیصد )

اس بڑے گروپ کا عدد اشاریہ 1.3فیصد کی کمی کے ساتھ پچھلے ماہ کے 103.4(عبوری) سے کم ہو کر 102.1(عبوری) ہوگیا۔جن گروپوں اور اشیاء میں اس مہینے کے دوران اتار چڑھاؤ آئے وہ مندرجہ ذیل ہیں:-

کوئلہ گروپ کے اشاریہ میں 0.3 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ ماہ کے 123.6 (عبوری) سے بڑھ کر 124.0 (عبوری) ہو گیا۔ ایسا لِگنائٹ (7فیصد) کی قیمت میں اضافہ کے سبب ہوا۔

معدنیاتی تیلوں کے گروپ کا عدد اشاریہ 2.2 فیصد کی کمی  کے ساتھ گزشتہ ماہ کے 96.4فیصد (عبوری) سے کم ہو کر 94.3فیصد (عبوری) ہوگیا۔اس  کمی کی وجہ نیفتھا (10فیصد )،فَرنیس آئل (5 فیصد)، بیٹومین (4 فیصد)، پٹرول (2 فیصد) اور ایچ ایس ڈی (ایک فیصد) کی قیمتوں میں اضافے کے سبب ہوا۔ تاہم مٹی کے تیل (2فیصد)، لیوب آئل اور ایل پی جی (ایک فیصد ہر ایک) کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

تیارشدہ مصنوعات (وزن 64.23 فیصد)

اس بڑے گروپ کے عدد اشاریہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور یہ گزشتہ ماہ کی سطح 118.4 پر برقرار رہا۔ ٍ  جن گروپوں اور اشیاء میں اس مہینے کے دوران اتار چڑھاؤ آئے وہ مندرجہ ذیل ہیں:-

گزشتہ مہینے کے لئے غذائی اشیاء کی تیاری کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 0.9  فیصد کا اضافہ ہوا۔یہ گزشتہ ماہ کے129.2(عبوری)سے  بڑھ کر130.4(عبوری)پر آگیا، جس کی وجہ پاؤڈر دودھ (12فیصد)، شیرہ (11 فیصد)، بھینس کا گوشت، تازہ ؍ منجمد (7فیصد)،  مویشیوں کے لئے تیارشدہ  خوراک کی تیاری اور ڈبہ بند چائے (5 فیصد ہر ایک)، گُڑ (4فیصد)، مکھن، چاول، غیر باسمتی، سدابہار بوٹی والے کافی پاؤڈر اور پھلوں اور سبزیوں کی ڈبہ بندی اور حفاظت کاری (2فیصد) ا ورسوجی (روا)، گھی، گنے کی کھوئی، کپاس کے بیج کا تیل، گاڑھا کیا ہوا دودھ، دیگر قسم کے گوشت، محفوظ ؍ ڈبہ بند، آئس کریم، انسٹینٹ کافی، گیہوں کا چوکر، میدہ اور سورج مکھی تیل (ایک فیصد ہر ایک) کی قیمتوں میں اضافہ رہی۔ تاہم شہد (6فیصد)، میکرونی (آٹے کا سیو)، نوڈلس، کاسکاس اور آٹے سے تیار ایسی ہی مصنوعات ( 3 فیصد)، چکن ؍ بطخ، تازہ ؍ منجمد، پام  آئل اور تیار شدہ ہیلتھ سپلیمنٹس  (2فیصد ہر ایک) اور ڈبہ بندکھانے کے لئے تیار غذا، ناریل تیل، مصالحہ جات، مونگ پھلی کے تیل، نمک، ڈبہ بند اور محفوظ کی ہوئی مچھلی، خول دار اور نرم تَن والی آبی انواع اور  ان سے تیار کردہ مصنوعات، ارَنڈی کا تیل اور چینی (ایک فیصد ہر ایک) کی قیمتوں میں کمی آئی۔

مشروبات  کی تیاری کے گروپ سے متعلق  عدد اشاریہ میں 0.7 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ ماہ کے 122.5(عبوری) سے بڑھ کر 123.3 (عبوری) ہو گیا ہے۔ ایسا دیسی شراب اور تصحیح شدہ اِسپرٹ (2 فیصد ہر ایک)، بوتل بند منرل واٹر اور اسپرٹ (ایک فیصد ہر ایک) کی قیمتوں میں اضافے کے سبب ہوا۔

تمباکو مصنوعات کی تیاری سے متعلق گروپ کے اشاریہ میں 2 فیصد کا اضافہ ہوا اوریہ گزشتہ ماہ کے 152.1 (عبوری) سے بڑھ کر 155.1 (عبوری) ہوگیا۔ ایسا سگریٹ (4 فیصد) اور دیگر تمباکو مصنوعات (2 فیصد) کی قیمتوں میں اضافے کے سبب ہوا۔

کپڑے کی تیاری کے گروپ سے متعلق  عدد اشاریہ میں0.3 فیصد کی کمی آئی  اور یہ گزشتہ ماہ کے119.7(عبوری)سے کم ہو کر 119.3 (عبوری) پر آگیا ، جس کی وجہ وِسکوس یارن، سنتھیٹک یارن او ر ٹیکسرائزڈ اور ٹوئسٹیڈ یارن (ایک فیصد ہر ایک)، کی قیمتوں میں اضافہ رہی۔ تاہم  بنے ہوئے اور کروش سے تیار کئے گئے کپڑوں او ر دیگر قسم کے کپڑوں (ایک فیصد) کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ملبوسات کی تیاری کے گروپ کے عدد اشاریہ میں0.4 فیصد کی کمی آئی۔ یہ گزشتہ ماہ  کے139.2 (عبوری)سے کم ہو کر 138.7 (عبوری )پر پہنچ گیا، جس کی وجہ بنُے ہوئے ملبوسات کی تیاری(بُنے ہوئے)، پر والےملبوسات کو چھوڑ کر، کی  قیمت میں ایک فیصد کی کمی ہے۔

چمڑے اور متعلقہ مصنوعات کی تیاری  کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 0.4 فیصد کی کمی آئی ہے۔ یہ گزشتہ ماہ کے 119.7 (عبوری) سے گھٹ کر 119.2 (عبوری) ہوگیا ہے۔ ایسا  ایتھلیٹک ؍ اسپورٹ شوز اور سبزی سے دباغت دیئے گئے چمڑے، چمڑے کے جوتوں اور واٹرپروف فوٹ ویئر (ایک فیصد ہر ایک) کی قیمتوں میں کمی کے سبب ہوا۔ تاہم بیلٹ اور چمڑے کی دیگر مصنوعات ( 3 فیصد)کی قیمت اضافہ ہوا۔

لکڑی اور لکڑی و کارک کی مصنوعات کی تیاری کے گروپ کے عدد اشاریہ میں0.5  فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ گزشتہ ماہ کے  134.3(عبوری)سے بڑھ کر134.6(عبوری) پر آگیا ہے، ایسا لکڑی کے باکس ؍ کریٹ (3 فیصد)، لکڑی کے بلاک، کمپریسڈ یا اس کے بغیر (2فیصد)، ووڈن پینل اور پلائی ووڈ بلاک بورڈس (ایک فیصد ہر ایک) کی قیمتوں میں اضافے کے سبب ہوا ۔ تاہم لمینیشن ووڈن شیٹس؍ پرت کی ہوئی شیٹس (ایک فیصد)، وینیئر شیٹس، (ایک فیصد) کی قیمتوں میں کمی آئی۔

کاغذ اور کاغذ سے بنے مصنوعات کے گروپ کے عدد اشاریہ میں0.6  فیصد کی کمی آئی ہے  ۔ یہ گزشتہ ماہ  کے123.5 (عبوری)سے گھٹ کر 122.7 پر (عبوری) پر آگئی ہے ، جس کی وجہ کرافٹ پیپر بیگ سمیت پیپر بیگ (12فیصد)، کرافٹ پیپر (2فیصد) اور شکن دار شیٹ باکس، شکن دار پیپر بورڈ، پیپر کارٹن ؍ باکس، ڈوپلیکس پیپر، بیس پیپر،نیوز پرنٹ، طباعت اور لکھنے کے کام آنے والا کاغذ (ایک فیصد) کی قیمتوں میں کمی رہی۔ تاہم کارڈ بورڈ، میپ لیتھو پیپر اور لیمینیٹڈ پیپر (ایک فیصد) کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ریکارڈیڈ میڈیا کی چھپائی اور دوبارہ چھپائی کے گروپ کے عدد اشاریہ میں0.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔یہ گزشتہ ماہ کے148.3(عبوری)سے بڑھ کر148.6 (عبوری) پر پہنچ گیا ہے۔ اس کی وجہ پرنٹیڈ فارم و شیڈیول (6 فیصد)، جرنل؍ پیریوڈیکل (2 فیصد ) اوراسٹیکر پلاسٹک کی قیمتوں میں اضافہ رہی۔ تاہم مطبوعہ کتابوں  کی قیمت میں (ایک فیصد ) کی کمی آئی۔

کیمیاجات اور کیمیاجاتی مصنوعات کی تیاری سے متعلق  گروپ کے عدد اشاریہ میں 0.3 فیصد کی کمی آئی اور یہ گزشتہ ماہ کے  119.7 (عبوری) سے کم ہو کر 119.3 (عبوری) ہو گیا۔ ایسا مونو ایتھائل گلائی کول (6فیصد)، سلفیورک ایسڈ (3فیصد)، ایرومیٹکس کیمیکلز ، کاسٹک سوڈا (سوڈیم ہائیڈروکسائیڈ) اور آرگینک سرفیس ایکٹیو ایجنٹ (3 فیصد)،  کاربن بلیک،  پالسٹر فلم (میٹالائزڈ، پولی ایتھلین، فاسفورک ایسڈ، الکہل، اینی لائن، ایسیٹک ایسڈ اوراس سے نکالی جانے والی چیزوں اور پالسٹر چپس یا پالی ایتھلین ٹیریپ تھلیٹ ( پیٹ) چپس (2فیصد)، امونا گیس، پلاسٹی سائز، ایتھائل  ایسی ٹیٹ، سوڈیم سلیکیٹ، امونیم سلفیٹ، آرگینک کیمیکلز، دھماکہ خیز اور فاؤنڈری کیمیکل (ایک فیصد) کی قیمت میں  کمی کے سبب ہوا۔ تاہم فیس ؍ باڈی پاؤڈر (6 فیصد)، نائٹرو جینئس فرٹیلائزر، دیگر (4 فیصد)، مینتھال، خارجی استعمال والی کریم ولوشن اور کپور(3 فیصد ہر ایک)، ٹوتھ پیسٹ ؍ ٹوتھ پاؤڈر، رنگنے والے سامان، ڈائی انٹر میڈیڈیٹس اور پگمنٹس ؍ کلرس ( 2 فیصد) اور پولی وینائل کلورائڈ (پی وی سی)، ایکری لِک فائبر، امونیا لکوِڈ، اولیو ریسن، ڈیٹرجنٹ کیک، واشنگ سوپ کیک؍ بار؍ پاؤڈر، ایمین اور امونیم فاسفیٹ (ایک فیصد ہر ایک) کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ربڑ اور پلاسٹک کی مصنوعات کی تیاری کے عدد اشاریہ میں 0.1 فیصد کی کمی آئی اور  یہ گزشتہ ماہ کے109.2 (عبوری ) سے گھٹ کر109.1 (عبوری) پر آگیا  اس کی وجہ پلاسٹک  بٹن (5 فیصد)، پالسٹر فلم (نَن میٹلائزڈ) (4 فیصد)، پالی پروفائلین فلم، پلاسٹک ٹیوب (لچیلا ؍ غیر لچیلا اور کنڈومس (2 فیصد ہر ایک)، پلاسٹک ٹینک، پلاسٹک بیگ، پلاسٹک بوتل، ربر ٹریڈ، تھرموکول، پالیتھین فلم، پلاسٹک ٹیپ، دوپہیہ، تین پہیہ ربر ٹیوپ اور اوسط و بھاری کمرشیئل گاڑیوں کے ٹائر (ایک فیصد ہر ایک )کی قیمتوں میں کمی رہی۔ تاہم پلاسٹک فرنیچر اور  پروسیسڈ ربر (4 فیصد ہر ایک) ربر کرمب (3 فیصد) اور ربر کے کل پروزوں، الاسٹک ویبنگ اور پی وی سی فٹنگ اور دیگر سازوسامان (ایک فیصد ہر ایک) کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

دیگر غیرمیٹالک معدنیاتی مصنوعات کے گروپ  کےعدد اشاریہ میں 0.2فیصد کی کمی آئی اوریہ گزشتہ ماہ کے 118.4(عبوری) سے کم ہو کر 118.2 (عبوری) ہو گیا ہے۔ایسا سیمنٹ بلاک  (کنکریٹ) (3 فیصد)، کلینکر (2 فیصد)، ماربل سلیب ، پورسلین سینٹری ویئر،گلاس بوتل،اسٹون، چِپ اور  گرافائٹ راڈ (ایک فیصد ہر ایک) کی قیمتوں میں کمی کے سبب ہوا۔ تاہم  سیریمک ٹائلس اور ایسبسٹس، پروگیٹیڈ شیٹ (2 فیصد ہر ایک) اور عام قسم کے شیٹ گلاس، نن سیریمک ٹائلس، سیمنٹ سپر فائن اور وائٹ سیمنٹ (ایک فیصد ہر ایک) کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

 بنیادی دھاتوں کی مینوفیکچرنگ کے گروپ کے عدد اشاریہ میں0.9فیصد کی کمی آئی ۔یہ گزشتہ ماہ کے109.7 (عبوری) سے گھٹ کر 108.7(عبوری) پر پہنچ گیا ۔اس کی وجہ اسٹینلیس اسٹیل، پنسل، انگاٹس ؍ بلیٹس ؍ سلیبس (5 فیصد)، کاپر میٹل ؍ کاپر رِنگس اور لیڈ انگاٹس، بارس، بلاکس، پلیٹس (3 فیصد ہر ایک)، اسٹیل کیبلس، زِنگ میٹل، زِنک بلاکس، اینگلس، چینلس، سیکشنس، اسٹیل، الائے اسٹیل کاسٹنگ، فیروکروم، مائلڈ اسٹیل، بلومس، براس میٹل؍ شیٹ ؍ کوائلس، کاپر شیپس جیسے بارس ؍ راڈس؍ پلیٹس ؍اسٹرپس، المونیم فوئلس (2 فیصد ہر ایک) اور المونیم کاسٹنگز، ہاٹ رولڈ (ایچ آر) کوائلس اینڈ شیٹس، کولڈ رولڈ (سی آر) کوائلس اینڈ شیٹس، ایم ایس وائر راڈس، سِلیکو میگنیز، ایلائے اسٹیل وائر راڈس، اسٹینلیس اسٹیل کوائلس، اسٹرپس اینڈ شیٹس، المونیم شیپس، المونیم الائیز، ایم ایس پنسل انگاٹس، پالش کئے ہوئے لوہے کے پائپ اور ایم ایس کاسٹ (ایک فیصد ہر ایک)، کی قیمتوں میں  کمی کے سبب ہوا۔ تاہم ریلس (2فیصد)، المونیم ڈِسک اینڈ سرکل، اسٹینلیس اسٹیل، ٹیوبس اور اسٹیل فارجنگس، (ایک فیصد ہر ایک) کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

فیبریکیٹڈ دھاتی مصنوعات با استثنیٰ مشنری اور ساز و سامان کی تیاری سے متعلق گروپ کے عدد اشاریہ میں 0.4فیصد کی کمی واقع ہوئی اور یہ گزشتہ ماہ کے116.9(عبوری)سے گھٹ کر 116.4(عبوری)پر پہنچ گیا ہے۔

الیکٹریکل سازوسامان کی تیاری سے متعلق گروپ کے عدد اشاریہ میں0.1 فیصد کی کمی آئی۔ اور گزشتہ ماہ کے112(عبوری) سے کم ہو کر 111.9(عبوری) پر پہنچ گیا ہے۔

مشینری اور سازو سامان کی تیاری سے متعلق گروپ کے عدد اشاریہ میں0.4فیصد  کا اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ ماہ کے112.7 (عبوری) سے بڑھ کر113.1 (عبوری) پر پہنچ گیا ہے۔

موٹر گاڑیوں، ٹریلرس اور نیم ٹریلرس گروپ کی تیاری سے متعلق عدد اشاریہ میں 0.7 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا  اوریہ گزشتہ ماہ کے 113.3(عبوری) سے بڑھ کر  114.1 (عبوری) پر آگیا ہے۔

دیگر ٹرانسپورٹ آلات گروپ کی تیاری کے عدد اشاریہ میں 1.8 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ ماہ کے 114.8 (عبوری) سے بڑھ کر 116.9 (عبوری) ہو گیا ہے۔ ایسا موٹر سائیکلوں (3فیصد) اورآٹو رکشہ ؍ ٹیمپو ؍ میٹاڈور؍ تین پہیہ گاڑیوں (ایک فیصدہر ایک ) کی قیمتوں میں اضافے کے سبب ہوا۔

فرنیچر کی تیاری کے گروپ کے عدد اشاریہ میں0.8 فیصدکی کمی آئی اور یہ گزشتہ ماہ کے 129.4 (عبوری) سے کم ہو کر 128.4 (عبوری) پر آگیا ۔ایسا لوہا ؍ اسٹیل کے فرنیچر (2 فیصد) اور لکڑی کے فرنیچر (ایک  فیصد) کی قیمت میں کمی کے سبب ہوا ۔ تاہم فوم اور ربرکے گدوں ، ہاسپٹل فرنیچر اور پلاسٹک فکسچر (ایک فیصد ہر ایک) کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

دیگر مینوفیکچرنگ کے گروپ کے عدد اشاریہ میں0.1فیصد کی کمی  آئی ہے۔یہ گزشتہ ماہ کے 106.3(عبوری) سے کم ہو  کر 106.2 (عبوری) پر آگیا ہے۔ایسا پلاسٹک سے تیار دیگر کھلونوں (ایک فیصد) کی قیمت میں کمی کے سبب ہوا۔ تاہم ٹیبل ٹینس ٹیبل (9 فیصد)، پلین کارڈس (3 فیصد)، اِسٹرنجڈ، میوزیکل انسٹرومنٹ (2 فیصد) اور کرکٹ بال (ایک فیصد) کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

ڈبلیو پی آئی خوراک کا عدد اشاریہ (وزن 24.38 فیصد)

کھانے کی اشیاء پر مشتمل ڈبلیو پی آئی خوراک کے عدد اشاریہ پر مبنی افراط زر کی شرح، ابتدائی اشیاء کے گروپ اور خوراک کی مصنوعات سے، تیارشدہ کی مصنوعات کے گروپ میں مئی 2019 میں5.10 فیصد سے  کم ہو کر جون 2019میں5.04 فیصد ہو گیا۔  

اپریل؍2019 کے مہینے  کا قطعی عدد اشاریہ (بنیادی سال: 2011-12=100)

اپریل  2019 کے لئے سبھی اشیاء کے لئے تھوک قیمتوں کا حتمی عدد اشاریہ (بنیادی سال 2011-12=100)120 (عبوری) کے مقابلے میں 120.9رہا اور قطعی عدد اشاریہ کی بنیاد پر سالانہ افراط زر کی شرح3.24 فیصد رہی، جبکہ یہ  14 مئی 2019 کو 3.07 (عبوری) رہی تھی۔

ماہ جولائی 2019 کے لئے اگلی پریس ریلیز 14؍ اگست 2019 کو جاری کی جائے گی۔

یہ پریس ریلیز ہمارے ہوم پیج http://eaindustry.nic.in پر دستیاب ہے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

 

م ن ۔  م م  ۔ک ا

U-3128

 



(Release ID: 1578842) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Malayalam