عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
بدعنوان اور کام نا کرنے والے ملازمین کیخلاف رہنما خطوط
प्रविष्टि तिथि:
11 JUL 2019 3:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی،11؍جولائی،عملے، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہسنٹرل سول سروسیز ( سی سی ایس)، (پنشن)، قوانین 1972 کے کے بنیادی قوانین (ایف آر) 56(جے) رول 48 اور آل انڈیا سروسیز (موت اور سبکدوشی کی صورت میں فائدے) ، اے آئی ایس (ڈی سی آر بی) ضابطے، 1958 کے ضابطہ 16 (3) (ترمیم شدہ) کے تحت شقوں میں سرکاری ملازمین کے وقتاً فوقتاً جائزے اور قبل از وقت سبکدوشی کی پالیسی متعین کی گئی ہے، جو کہ ایک جاری عمل ہے۔ اس کا وقتاً فوقتاً اعادہ کیا گیا ہے اورآخری بار 20 جون 2019 کو اس کا اعادہ کیاگیاتھا۔
پروبیٹی پورٹل کے ذریعہ وزارتوں، محکموں کےذریعہ بھیجی گئی اطلاع کے مطابق اپریل؍ مئی 2019 کے دوران بنیادی ضابطے 56 (جے) ؍ اسی طرح کی شقیں کُل17گروپ بی افسروں کیخلاف لگائی گئیں یا ان کے خلاف سفارش کی گئی (وزارتوں ؍ محکموں میں 13 اور خودمختار اداروں میں 4) افسروں کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:۔
|
نمبرشمار
|
کیڈر کنٹرولنگ اتھارٹی
|
گروپ بی افسروں کی تعداد
|
|
1
|
کامرس کا محکمہ
|
02
|
|
2
|
اخراجات کا محکمہ
|
09
|
|
3
|
وزارت دفاع میں دفاعی کھاتوں کے کنٹرولر جنرل
|
02
|
|
4.
|
مکان اورشہری امور کی وزارت میں بلڈنگ مٹیریئلس اورٹیکنالوجی پرموشن کونل
|
02
|
|
5
|
مکان اورشہری امور کی وزارت میں بلڈنگ مٹیریئلس اورٹیکنالوجی پرموشن کونل
|
02
|
| |
کُل میزان
|
17
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن-ح ا-ک ا)
U-3046
(रिलीज़ आईडी: 1578442)
आगंतुक पटल : 131