بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

این ایس آئی سی اور سی ایس سی کے درمیان ایم او یو

Posted On: 11 JUL 2019 2:54PM by PIB Delhi

 

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں(ایم ایس ایم ای) کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ایک سوال کے تحریری جواب میں آج لوک سبھا کو بتایا کہ اِس وزارت کے تحت ایک سرکاری دائرہ کار ادارے  (پی ایس یو) نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن (این ایس آئی سی) اور کامن سروس سینٹر (سی ایس سی)، ای-گورننس سروسیز انڈیا لمیٹیڈ میں ایک دوسرے کی اہلیت میں تال میل پیدا کرکے ایم ایس ایم ای سیکٹر کے لئے نئے مواقع پیدا کرنے کی غرض سے ایک مفاہمتی عرضداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں۔ ایم اویو کے مطابق سی ایس سی ، ایم ایس ایم ای کو مہیا کرائے جانے والی متعدد خدمات کو بروئے کار لانے کی غرض سے این ایس آئی سی کے پورٹل www.msmemart.com پر گاؤں سطح کی صنعتوں (وی ایل ای) کے اندراج میں سہولیات باہم پہنچائے گی۔این ایس آئی سی ، ایم ایس ایم ای کے دوسرے اداروں کو متعدد خدمات کی فراہمی میں آسانیاں فراہم کریں گی۔ وی ایل ای کے نیٹ ورک کے لئے این ایس آئی سی خدمات سے متعلق معلومات کی ترسیل کرے گی اور این ایس آئی سی کے اعداد وشمار کے لئے ایک ایپ تیار کرے گی، نیز اس کا بندوبست کرے گی۔پروجیکٹ کا ایم آئی ایس رکھے گی اور این ایس آئی سی کے پورٹل پر اعداد وشمار ؍اے پی آئی مہیا کرے گی۔ مزید برآں پورٹل پر وی ایل ای کے رجسٹریشن اور اسے قابل بنانے کے لئے سی ایس سی کو ضروری مدد فراہم کرے گی، نیز ماہانہ بنیاد پر ہر ایک کامیاب درخواست پر سی ایس ای کو 100  روپے کی انسینٹو دے گی۔

این ایس آئی سی اور سی ایس سی دونوں بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو کریڈٹ سپورٹ خدمات کی فراہمی سمیت متفقہ طور پر دوسری سرگرمی بھی انجام دیں گی۔ وہ ایم ایس ایم ای کو خدمات فراہم کرانے کے لئے سی ایس سی کے موجودہ پلیٹ فارم کو بروئے کار لائیں گی۔ این ایس آئی سی اور سی ایس سی کے ذریعہ کام طے کردیے گئے ہیں، تاہم این ایس آئی سی کی اسکیموں کی تفصیل کے لئے اب تک کسی بھی قسم کا تربیتی پروگرام نہیں چلایا گیا ہے۔

 

 

**************

 ( م ن ۔ش س ۔ ع ر  (

U. No.3040

 

 



(Release ID: 1578420) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Bengali