ایٹمی توانائی کا محکمہ
نیو کلئیر انشورنس پول
Posted On:
10 JUL 2019 4:59PM by PIB Delhi
نئیدہلی11 جولائی ۔ شمال مشرقی خطے کے ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چار ج) وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ، عملے ،عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے 12 جون 2015 کو ایک انڈین نیو کلئیر انشورنس پول قائم کیا تھا ۔ میسرز جنرل انشورنس کارپوریشن آف انڈیا ( جی آئی سی –آر ای ) نے دوسری کئی بھارتی انشورنس کمپنیوں کے ساتھ مل کر 1500 کروڑ روپےکی صلاحیت والا ایک انڈین نیو کلیئر انشورنس پول (آئی این آئی پی ) قائم کیا، جس کا مقصد نیو سول لائبلیٹی فار نیو کلئیر ڈیمیج (سی ایل این ڈی ) ایکٹ 2010 کے تحت ذمہ داریوں کا احاطہ کرنے کے لئے انشورنس فراہم کرنا تھا۔ اس پول نے سی ایل این ڈی قانون سے متعلق مسائل پر توجہ دی ہے اور نئے نیو کلئیر پاور پروجیکٹوں کے قیام کے لئے کام کا آغاز کیا ہے۔
نیو کلیائی بجلی کی موجودہ صلاحیت 6780 میگاواٹ ہے ، جو 22 ری ایکٹروں پر مشتمل ہے ۔6700 میگاواٹ صلاحیت والے 9 ری ایکٹر ( جن میں 500 میگاواٹ پی ایف بی آر پر بھاوینی کے ذریعہ عمل کیا جارہا ہے) زیر تعمیر ہیں۔2017 میں حکومت نے 9000 میگا واٹ صلاحیت رکھنے والے 12 نیو کلیائی بجلی گھروں کو انتظامیہ اور مالی منظوری دی تھی۔ان نیو کلیائی بجلی گھروں کی بتدریج تکمیل پر 2020 تک نیو کلیائی بجلی کی صلاحیت 8180 میگاواٹ تک اور 2031 تک 22480 تک پہنچ جانے کی امید ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ج ۔رم
U-3030
(Release ID: 1578342)
Visitor Counter : 190