خلا ء کا محکمہ

خلائی اسٹیشن اور انسان کے ساتھ خلائی مشن

Posted On: 10 JUL 2019 4:50PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی؍10جولائی2019؍شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈی او این آر) کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ایک سوال کے تحریری جواب میں آج لوک سبھا میں بتایا کہ خلائی اسٹیشن سے متعلق سرگرمیاں کی گگن یان پروگرام تک توسیع کی جائے گی۔

گگن    یان پروگرام کی صورتحال:بڑے ذیلی نظام کے ڈیزائن اور اجزائے ترکیبی       کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔پرواز کی  ہیومن ریٹنگ سے متعلق  کوالیفکیشن کی جانچ شروع ہوگئی ہے۔ نیز کرایوجینک انجن کی جانچ کا عمل جاری ہے۔عملے کے تربیتی منصوے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اوراس سلسلے میں عملے کے انتخاب کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

حکومت ہند کے ذریعے گنگن یان پروگرام کو منظوری دے دی گئی ہے اور انسان کی خلاف میں پرواز سے متعلق سرگرمیوں کے لئے اسرو(آئی ایس آر او) میں ایک نیا سینٹر قائم کیا گیا ہے، جس کا نام ہیومن اسپیس فلائٹ سنٹر(ایچ ایس ایف سی) ہے۔گگن یان پروجیکٹ ٹیم کی شناخت کرلی گئی ہے۔

اسرو نے ہندوستان کے انسانی خلائی پرواز پروگرام کے لئے کریو مینجمنٹ سروگرمیوں کے لئے ہندوستانی فضائیہ کے ساتھ ایک مفاہمتی دستاویز (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں۔ایم او یو کے مواقع میں عملے کی اسکریننگ اور انتخاب ، کریو ہیلتھ مینجمنٹ اور خلا نوردی کے بعد باز آبادکاری وغیرہ کے عمل میں تعاون شامل ہے۔

 

 

م ن۔ش س۔ن ع

U: 3004



(Release ID: 1578185) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Bengali , Malayalam