وزارت دفاع

اشوک چکر ایوارڈ تفویض کرنے کے تعلق سے رہنما خطوط

Posted On: 10 JUL 2019 3:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی؍10جولائی2019؍دفاع کے وزیر مملکت جناب شری پد نائک نے جناب ہریش دویدی کے سوال کے تحریری جواب میں آج لوک سبھا کو بتایا کہ اشوک چکر  تفویض کرنے کے لئے درج ذیل رہنما خطوط وضع کئے گئے ہیں:

  • اشوک چکر ،دشمن کا سامنا کرتے ہوئے نمایاں بہادری کے مظاہرے، حوصلہ مند کام  کرنےیا ممتاز شجاعت ،نیز اپنی قربانی پیش کرنے کے لئے دیا جاتا ہے۔
  • اشوک چکر کے لئے اہل افراد :
  • بری فوج ، بحریہ اور فضائیہ، کسی بھی ریزرو فورسز ، سرحدی فوج، ملیشیا اور کسی قانونی تشکیل دی گئی فورسز سے تعلق رکھنے والے تمام رینک کے مرد و خاتون افسر ۔
  • مسلح افواج کی نرسنگ خدمات کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد۔
  • سینٹرنیم فوجی دستہ اور ریلوے پروٹیکشن فورس(آر پی ایف) سمیت پولس فورس سے تعلق رکھنے والے تمام شعبہ حیات سے بلاتفریق  جنس ، شہری اس ایوارڈ کے لئے اہل ہیں۔

گزشتہ پانچ برسوں اور رواں سال کے دوران جن افراد کو اشوک چکر تفویض کیا گیا ہے، ان کے نام حسب ذیل ہیں:

 

سال*

اشوک چکر یافتگان کے نام

2014

میجر مکند وردراجن، راجپوت ریجمنٹ ؍راشٹریہ رائفل کی 44ویں بٹالین(بعد از مرگ)

2015

  نائک نیرج کمار سنگھ، راجپوتانہ رائفلز؍راشٹریہ رائفلز کی 57ویں بٹالین(بعد از مرگ)

2016

 لانس نائک موہن ناتھ گوسوامی،9ویں بٹالین پیراشوٹ ریجمنٹ(اسپیشل فورس) (بعد از مرگ)

حولدار ہنگ پنگ دادا، آسام ریجمنٹ؍35ویں بٹالین ، راشٹریہ رائفلز(بعد از مرگ)

2017

صفر

2018

کارپورل جیوتی پرکاش نرالا، انڈین ایئرفورس(سیکورٹی) (بعد از مرگ)

2019

لانس نائک نظیر احمد وانی،   بار ٹو سینا میڈل، جموں و کشمیر لائٹ انفینٹری؍34ویں بٹالین راشٹریہ رائفلز(بعد از مرگ)

 

 

 

*ایوارڈ کے اعلان کا سال

م ن۔ش س۔ن ع

 

U: 2997



(Release ID: 1578170) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Bengali