ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
مزدوروں کی تربیت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 JUL 2019 2:24PM by PIB Delhi
نئی دہلی،8جولائی :ہنرمندی کے فروغ اورکاروباری امورکے وزیرمملکت جناب آرکے سنگھ نے لوک سبھامیں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایاکہ حکومت ہند سرکارنوجوانوں کو قلیل مدتی اورطویل مدتی تربیتی پروگراموں کے ذریعہ قابل ملازمت ہنرمندی کی فراہمی کے لئے مختلف اسکیموں پر عملدرآمد کررہی ہے ۔ ہنرمندی کے فروغ اورکاروباری کے امورکی وزارت ( ایم ایس ڈی ای ) ملک گیرپیمانے پر پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا ( پی ایم کے وی وائی 2.0) 20-2016کے عنوان سے ملک گیرپیمانے پرایک زبردست اسکیم پرعملدرآمدکررہی ہے جس کا مقصد قلیل مدتی تربیتی پروگرام ( ایس ٹی ٹی ) کے تحت ایک کروڑافراد کو ہنرمندی فراہم کراناہے اور مدھیہ پردیش سمیت ملک بھرمیں پیشگی تدریس ( آرپی ایل ) اورخصوصی پروجیکٹ ( ایس پی ) کے تحت 4برس کی مدت میں 12ہزارکروڑروپے کا سرمایہ مختص کرایاجاناہے ۔ 12جون ،2019کو تقریبا ً52.12لاکھ افراد کو اس اسکیم کے تحت ہنرمندی کی تربیت دی جاچکی ہے ۔ جن میں ایس ٹی ٹی کے تحت 31.08لاکھ امیدواروں کو اور آرپی ایل کے تحت 21.04لاکھ امیدواروں کوتربیت دی گئی ہے جن میں ریاست مدھیہ پردیش کے 3.89لاکھ امیدوارشامل ہیں ۔
************
U-2906
(ریلیز آئی ڈی: 1577725)
وزیٹر کاؤنٹر : 63