کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

لازمی دواؤں کی قیمت طے کرنے کی وجہ سے مریضوں نے 2447 کروڑ روپے بچائے

Posted On: 02 JUL 2019 2:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  2 جولائی 2019،   کیمیکلز اور کھادوں کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے آج لوک سبھا میں ملک میں دواؤں کی قیمتوں پر روک تھام سے متعلق ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ نیشنل فارمیسی ٹیکلز پرائزنگ اتھارٹی (این پی پی اے) نے دواؤں کی قیمتوں پر کنٹرول کے نظام (ڈی پی سی او) کے تحت ادویات کی قیمتوں کی روک تھام کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں۔ انہوں مزید بتایا کہ اس کے قیام سے مئی  2019 تک اوور چارجنگ (زیادہ قیمتیں وصول کرنے) کے لئے دوا بنانے والی کمپنیوں کو 2033 ڈیمانڈ نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ قیمت طے کرنے کے اقدامات کے نتیجے میں مریضوں کو ب بچایا جاسکا ہے جیساکہ نیچے فہرست میں پیش کیا یا ہے۔

تفصیلات

صارف کی بچت (کروڑ وں میں)

این ایل ای ایم 2011 کے تحت مئی 2013 سے فروری 2016 تک

2,422

این ایل ای ایم 2015 کے تحت مئی 2016 سے  اب تک

2,644

کارڈیو ویسکولر اور ڈائبٹیز کو روکنے والی دوائیں

350

کرونری اسٹینٹس

4,547

گھٹنے کی تبدیلی

1,500

کینسر کی روک تھام کی دوائیں

984

میزان

12,447

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لئے  این پی پی اے کی طرف سے کے گئے اقدامات حسب ذیل ہیں۔

  • دواؤں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے نظام (ڈی پی سی او۔2013) شیڈیول ۔1 میں لازمی دواؤں کی قومی فہرست (این ایل ای ایم) 2011 کی شمولیت کے بعد  این پی پی اے نے 530 شیڈیول مرکبات کی زیادہ سے زیادہ قیمتیں طے کی ہیں۔
  • این ایل ای ایم 2015 اپنائے جانے کے نتیجے میں  ڈی پی سی او 2013 کے شیڈول 1 میں ترمیم کی گئی تھی اس کے مطابق این پی پی اے نے 857 شیڈیول مرکبات کی زیادہ سے زیادہ قیمتیں  طے کی ہیں۔
  • فروری 2017 میں کورونری اسٹینٹس کی زیادہ سے زیادہ قیمتیں مشتہر کی گئی تھیں جس کے نتیجے میں 85 فیصد تک قیمتوں میں کمی آئی۔
  • این پی پی اے نے ڈی پی سی او 2013 کے پیرا 19 کے تحت اگست 2017 میں آرتھوپیڈک گھٹنے کی تبدیلی کی زیادہ سے زیادہ قیمتیں طے کی ہیں جس کے نتیجے میں 79 فیصد تک قیمتیں کم ہوئیں۔
  • این پی پی اے نے جولائی 2014 میں ڈی پی سی او 2013 کے پیرا 19 کے تحت 106 مرکبات (اینٹی ڈائبٹک اور کارڈیو ویسکولر ) کی زیادہ سے زیادہ خردہ قیمتیں محدود کی ہیں۔
  • مزید یہ کہ این  پی پی اے نے ٹریڈ مارجن ریشنالائزیشن اپروچ کے تحت غیر شیڈیول والی کینسر کی روک تھام کی 42 دواؤں کی قیمتیں محدود کی ہیں۔ اس کے مطابق ان دواؤں کی 526 برانڈ کی  زیادہ سے زیادہ خردہ قیمت میں 90 فیصد کمی ظاہر ہوئی ہے۔

 

U- 2755



(Release ID: 1576680) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Marathi , Malayalam