جل شکتی وزارت

پانی کو محفوظ رکھنے کے لئے جل شکتی ابھیان کی شروعات


وزیراعظم کی پرزوراپیل کی نتیجے میں مربوط لائحہ عمل کا آغاز

Posted On: 01 JUL 2019 7:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،2 ؍جولائی  :جل شکتی کے مرکزی وزیرجناب گجیندرسنگھ شیخاوت نے جل شکتی ابھیان کی شروعات کا اعلان کیاہے ۔ جو کہ پانی کو محفوظ رکھنا اور پانی کی سکیورٹی کی ایک مہم ہے ۔ یہ مہم یکم جولائی ،2019سے 15ستمبر 2019تک مانسون کے دوران شہریوں کی شرکت سے چلے گی ۔ اس کے علاوہ مانسون کے جاتے ہوئے موسم میں شمال مشرق کے ریاستوں کو حاصل ہونے والے بارش کے پانی کے سلسلے میں اس ابھیان کادوسرا مرحلہ یکم اکتوبر 2019سے 30نومبر 2019تک چلایاجائیگا۔ اس مہم میں خاص توجہ ان اضلاع اور بلاکوں پردی جائیگی جہاں پانی قلت ہے ۔

          وزیراعظم جناب نریندرمودی نے کل اپنی من کی بات میں شہریوں سے پرزوراپیل کی تھی کہ وہ سووچھ بھارت مشن کے طرز پرپانی کومحفوظ رکھنے اورایک جن آندولن شروع کرنے میں ہاتھ بٹائیں تاکہ پانی اورمستقبل کا تحفظ کیاجاسکے ۔ وزیراعظم نے عام شہریوں ، سرکردہ افراد اور این جی اوز سے اپیل کی تھی کہ وہ پانی کے تحفظ کے بارے میں خیالات ، روایتی معلومات اور اس سلسلے میں کئے گئے اقدامات کامیابی کی کہانیاں اوراس موضوع پر بننے والی فلمیں پیش کریں ۔

          نئی دہلی میں میڈیاسے خطاب کرتے ہوئے جل شکتی کے وزیر نے کہاکہ حکومت کا مقصد ہرایک گھرکو ترجیحی بنیاد پر اور دیرپاطریقے پر پینے کا پانی فراہم کرناہے ۔ وزیرموصوف نےکہا کہ جل شکتی ابھیان سے پانی کی حفاظت کرنے کے معاملے میں لوگو ں کے رویے میں مثبت تبدیلی آنی چاہیئے ۔ 2.3لاکھ سرپنچوں کو وزیراعظم کے حالیہ خط کے اثرات کا ذکرکرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہاکہ اس سے لوگوں کو بارش کے پانی کو جمع کرنے اس کی دیکھ ریکھ کرنے اور گاوں کے  تالابوں  اور ٹنکیوں کی کی دیکھ بھال کرنے نیز پانی کے تحفظ میں مد د  ملے گی ۔ مرکزی وزیرنے میڈیا کو دعوت دی کی وہ ان کوششوں میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لیں ۔

          جل شکتی وزیرنے وزیراعظم کے پیغام کا ایک ویڈیوبھی جاری کیاجس میں انھوں نے سبھی شہریوں سے پانی کے تحفظ کی کوششوں میں سرگرمی سے حصہ لینے کی اپیل کی ہے ۔

          پینے کے پانی اور حفظان صحت کے محکمہ کے سکریٹری جناب پرویشورم ایّرنے بتایاکہ جل شکتی ابھیان مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کی ایک مشترکہ کوشش ہے ۔ جس میں ڈی ڈی ڈبلیوایس کی طرف سے تال میل پیداکیاجارہاہے ۔ انھوں نے بتایاکہ مرکزی حکومت کے افسران کی ٹیمیں 256اضلاع کے پانی کی کمی والے 1592بلاکوں کادورہ کریگی اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کرکام کریگی تاکہ پانی کے تحفظ کے پانچ اہم اقدامات کو یقینی بنایاجاسکے ۔ ان میں پانی کے تحفظ اور بارش کے پانی کو جمع کرنا ، روایتی اور دیگرآبی ذخیروں /ٹینکوں وغیرہ کو بحال کرنا ، بورنگ والے ڈھانچوں کو دوبارہ استعمال کرنا اور پیڑپودے لگانا وغیرہ شامل ہے ۔ پانی کے تحفظ کی ان کوششوں میں خصوصی اقدامات کے ذریعہ مدد دی جائیگی جن میں بلاک اورضلع کی سطح کے پانی تحفظ کے منصوبے ، سینچائی کے لئے پانی کے کفایتی استعمال کو فروغ دینے اور کرشی وگیان کیندروں کے ذریعہ فصلوں کے بہترانتخاب جیسے معاملات شامل ہیں ۔

          جل شکتی ابھیان کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر تشہیر کی ایک مہم کا منصوبہ بھی بنایاگیاہے ۔ جس میں مختلف گروپوں کوبروئے کارلایاجائیگاجن میں اسکول کے طلبأ کالج کے طلبأ ، سووچھ اگراہس ، خود اپنا کام کرنے والے گروپ ، پنچایتی راج اداروں کے ارکان ، نوجوانوں کے گروپ ، محکمہ دفاع کے افراد ، سابق فوجی اور پنشن پانے والے افراد شامل ہوں گے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

) م ن ۔ج ۔ع آ۔02.07.2019)

U-2741


(Release ID: 1576620) Visitor Counter : 182


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Gujarati