وزارتِ تعلیم

یو جی سی نے ہندستان میں ریسرچ کلچر کو فروغ دینے کے لئے نئی پہل - ہندستان کی ترقی پذیر معیشت کے لئے کثیر موضوعاتی ریسرچ کی اسکیم(اسٹرائیڈ) کا اعلان کیا


اسٹرائیڈ اسکیم سے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ریسرچ کلچر اور اختراع کو استحکام ملے گا –ڈاکٹر رمیش پوکھریال ‘نشنک’

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 JUL 2019 3:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 1 جولائی  2019/ یونیورسٹی گرانٹس  کمیشن  (یو جی سی)  نے ایک نئی اسکیم- ہندستان کی ترقی پذیر  معیشت کے لئے    کثیر موضوعاتی   تحقیق  کی اسکیم  (اسٹرائیڈ) کو منظور کیا ہے۔ اسٹرائیڈ اسکیم  ایسے   ریسرچ پروجیکٹوں  کے لئے  امداد فراہم کرائے گی جو سماجی اعتبار سے موزوں  ، مقامی اعتبار سےضرورت کے مطابق  ، قومی اعتبار سے اہم   اور  عالمی اعتبار سے بھی اہمیت کے حامل ہوں۔  اسٹرائیڈ  تحقیق کے لئے صلاحیت سازی  کے ساتھ ساتھ   بنیادی    ،  عملی  اور تبدیلی لانے والی سرگرمی کی تحقیق   کے لئے مدد فراہم کرائے گی جو   شمولیاتی   انسانی فروغ پر   توجہ مرکوز کرتے ہوئے قومی ترجیحات    میں تعاون کرسکیں۔  اسٹرائیڈ   عوامی بہبود   اور سول سوسائٹی کو مستحکم  کرنے کے لئے   نئے  خیالات  نظریات  اور  طریقہ کار کی تخلیق  ، ترقی  اور یکجائی  کے لئے  امداد فراہم کرائے گی۔  

انسانی وسائل کے فروغ  کےمرکزی وزیر ڈاکٹر پوکھریال نشنک نے کہا کہ    اسٹرائیڈ اسکیم   کالجوں اور یونیورسٹیوں میں     ریسرچ کلچر اور  اختراع کو  مستحکم کرے گی اور   معاون   تحقیق    کی مدد سے   ہندستان کی ترقی پذیر معیشت    میں تعاون کے لئے  طلبا اور اساتذہ  کی مدد کرے گی۔  انہوں نے مزید کہا کہ     انسانیات اور  انسانی علوم   پر  توجہ مرکوز کرنے سے   ہندستانی زبانوں اور   علم کے نظام  کے بارے میں   معیاری تحقیق کو فروغ ملے گا۔

کثیر موضوعاتی  (ٹرانس ڈسپلنری ) تحقیق   مختلف موضوعات کے   محقیقین کی  ایک مشترکہ کوشش  ہے  جس کا مقصد   ایسے نئے   نظریاتی   ،علمی ، طریقیاتی  ، اختراعات کی تشکیل ہے  جو ایک   مشترکہ   مسئلہ کو حل کرنے کے لئے  مخصوص   موضوعاتی نظریے سے باہر   ہوتی ہے۔ کثیر موضوعاتی تحقیق   محض علم  پیدا کرنے سے آگے جاتی ہے اور    تعلیمی  کوششوں سے باہر  علم کے   عملی استعمال     تک جاتی ہے۔  لب لباب  یہ ہے کہ   یہ    علم کے سماج پر ہونے والے اثر   پر غور کرتی ہے یعنی   تحقیق کا   اہم  ترین مقصد کیا ہونا چاہئے۔  یہ  موضوعاتی  تناظر سے باہر  دانشورانہ    خاکوں  کی  یکجہتی  کی تشکیل کرتی ہے اور    مختلف  متعلقین کی  شمولیت کےلئے   موضوعات کی حدوں کے باہر جاکر مسائل کو حل کرتی ہے۔  کثیر موضوعاتی تحقیق  ، کثیر اور بین موضوعاتی خیالات  کے استعمال کےذریعہ علم کی تخلیق کرتی ہے  اور  سائنس اور سماج کے درمیان   نئے نظریات    کو ایک کرتی ہے۔   

اسٹرائیڈ کے مقاصد:

1۔   باصلاحیت نوجوانوں کو شناخت کرنا ،  ریسرچ کلچر کو   مستحکم کرنا ،  صلاحیت سازی   اور  ہندستان کی ترقی پذیر معیشت  اور قومی ترقی کےلئے   اختراعات کو فروغ دینا اور   کثیر  موضوعاتی تحقیق میں تعاون کرنا۔

2۔  انسانیات اور انسانی علوم میں    کثیر ادارہ جاتی نیٹ ورک   کے  اعلی تاثراتی تحقیقی  پروجیکٹوں  کے لئے فنڈ فراہم کرانا ہے۔   

اسٹرائیڈ کے عناصر:

عنصر-1    یونیورسٹی اور کالجوں میں تحقیق اور اختراع  کا رجحان   رکھنے والے  پُرترغیب   باصلاحیت نوجوانوں   کو شناخت کرنے کی کوشش کرے گا۔   یہ اسکیم   مقامی   ، علاقائی ، قومی اور عالمی مسائل  کے اختراعی  اور قابل عمل    حلوں کے لئے    باصلاحیت نوجوانوں    کی سرپرستی    ، نشوونما  اور تعاون  کے ذریعہ   مختلف موضوعات میں   تحقیقی صلاحیت سازی فراہم کرائے گا۔  اس عنصر  کے تحت تمام موضوعات کے سلسلہ میں   ایک کروڑ روپے تک کی گرانٹ   دی جائےگی۔

 عنصر-2 لوگوں کی خوشحالی میں اضافہ کرنے اور   ہندستان کی ترقی پذیر معیشت  میں تعاون کے لئے    سماجی اختراع   اور ایکشن ریسرچ کی مدد سے  مسائل کا حل کرنے   کے ہنر کو فروغ  دے  گا۔   اس اسکیم کے تحت    یونیورسٹیوں  ، حکومت  ، رضاکار تنظیموں اور صنعتوں کے اشتراک کی حوصلہ افزائی  کی جائے گی۔اس عنصر  کے تحت    تمام موضوعات کے ذریعہ    پچاس لاکھ روپے   سے ایک کروڑ روپے  تک کی گرانٹ دی جائے گی۔

عنصر -3 ممتاز اداروں   سے  مایہ ناز سائنس دانوں کے قومی نیٹ ورک کے ذریعہ  انسانیات اور  انسانی علوم   کے  شناخت کئے گئے  ترجیحی   شعبوں میں    اعلی تاثراتی   پروجیکٹوں کےلئے فنڈ فراہم کرے گا۔  اس عنصر کے تحت  فنڈ حاصل کرنے کے اہل موضوعات میں    فلسفہ،  تاریخ،  آثار قدیمہ، بشریات، نفسیات ،  لبرل آرٹس، لسانیات ، ہندستانی زبانوں اور ثقافت ، ہندستانی نظام علوم   ، قانون، تعلیم  ، صحافت ، ذرائع ابلاغ ،کامرس ،  انتطام، ماحول اور پائیدار ترقی شامل ہے۔ اس عنصر کے تحت   ایک ایچ ای آئی کے لئے ایک کروڑ روپے تک  کثیر اداراتی نیٹ ورک کے لئے  پانچ کروڑ روپے تک گرانٹ دستیاب ہوگی۔ انسانیات میں   اعلی معیار کی    اعلی تاثراتی  تحقیق کی حوصلہ افزائی کے لئےماہرین  کی شناخت اور ایک تجویز تیار کرنے کے لئے انہیں مدعو کرنے کا ایک ضابطہ ہے ۔ تجاویز تیار کرنے کے لئے یو جی سی بھی دو لاکھ روپے کی گرانٹ فراہم کرانے کی تجویز پیش کررہی ہے۔  

اس پوری اسکیم  کا جائزہ لینے کے لئے    یوجی سی نے  وائس چیئرمین   پروفیسر بھوشن پٹوردھن  کی   سربراہی میں    ایک صلاح کار کمیٹی قائم کی ہے۔ اسکیم کی تفصیلات  یو جی سی کی ویب سائٹ پر 8 جولا ئی 2019 تک دستیاب ہوں گی۔ یو جی سی کے ذریعہ  20 جولائی 2019 تک   تجاویز کے   لئےمدعو کیا جائے گا۔ درخواستیں آن لائن جمع کرانی ہوں گی     ۔ اسٹرائیڈ  ویب پورٹل    درخواستیں وصول کرنے کے لئے    31 جولائی 2019 تک کھلا رہے گا۔

پروجیکٹ تجویز کی  اہلیت کی بنیاد پر بھی گرانٹ دی جائے گی۔   اسٹرائیڈ اسکیم  کی تجاویز    کا  ماہرین  کمیٹی کے جائزہ اور جانچ    کی مدد سے    احتیاط کے ساتھ اندازہ قدر کیا جائے گا۔   چنیدہ  فہرست میں درخواست کنندگان کو   پرزینٹیشن کے لئے مدعو کیا جائے گا۔

فروغ انسانی  وسائل  کی وزارت کے سکریٹری  جناب آر سبرامنیم    نے کہا کہ   نیشنل انوویشن  فاؤنڈیشن   کے پاس    608 سے زائد اضلاع سے    موصولہ    3 لاکھ سے زائد    ٹکنالوجیکل خیالات کا ڈاٹا بیس ہے جس کی  جانچ کی جانی ہے۔   اسٹرائیڈ اسکیم    ہندستان  کی ترقی پذیر معیشت کے لئے ان   علمی وسائل     کی جانچ کے لئے   اشتراکی تحقیق    کے لئے    طلبا اور اساتذہ کی مدد کرے گی۔  فروغ انسانی  وسائل   کی وزارت کی رپورٹ میں   مذکورہ    ہندستان  میں انسانیات   کو درپیش  دس بڑے چیلنج اسٹرائیڈ کے تحت    فنڈ فراہم کرانے کے لئے شناخت کئے گئے اہم شعبوں کا ایک حصہ ہیں۔

یوجی سی کے چیئرمین   پروفیسر ڈی پی سنگھ نے کہا کہ    اسٹرائیڈ    ایسے اختراعی   ریسرچ پروجیکٹوں کے لئے  مدد فراہم کرائےگی جو    سماجی اعتبار سے موزوں   مقامی اعتبار سے ضرورت کے مطابق، قومی اعتبار سے اہم اور عالمی اعتبار سے   اہمیت  کے حامل ہیں۔

 یوجی سی  کے وائس چیئرمین   پروفیسر بھوشن پٹوردھن نے کہا کہ   اسٹرائیڈ کے    تین عنصر    کالجوں اور یونیورسٹیوں میں    کثیر  موضوعاتی    ریسرچ کلچر کو مستحکم کرنے میں مدد کریں گے۔  یہ   قومی ترقی اور   عوام   کی خوشحالی کے لئے     یونیورسٹی -حکومت    -کمیونیٹی –صنعت کے درمیان     کثیر شعبہ جاتی      رابطے   تیار کرنے   کا موقع فراہم  کرائے گی۔  اس کے علاوہ   اسٹرائیڈ  انسانیات اور انسانی علوم میں اعلی   تاثراتی تحقیق کے لئے ایک بڑی    تحریک بھی فراہم کرائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ ا گ ۔ ج۔

U- 2733

 


(ریلیز آئی ڈی: 1576566) وزیٹر کاؤنٹر : 138
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Bengali