پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
ایندھن میں ملاوٹ کو روکنے کے لئے اقدامات
प्रविष्टि तिथि:
01 JUL 2019 1:31PM by PIB Delhi
نئی دہلی، یکم جولائی / سرکاری شعبے کی تیل مارکیٹنگ کمپنیاں ( او ایم سی ) جیسے انڈین آئل کارپوریشن لمیٹیڈ ( آئی او سی ایل ) ، بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹیڈ ( بی پی سی ایل ) اور ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹیڈ ( ایچ پی سی ایل ) قصور وار خردہ آؤٹ لیٹ ڈیلروں کے خلاف مارکیٹنگ ڈسپلن گائڈ لائن اینڈ ڈیلر شپ ایگریمنٹ کے انتظامات کے مطابق کارروائی کرتی ہیں ۔ یہ معاہدہ آر او ڈیلر اور او ایم سی کے مابین ہے ۔ مزید براں ، مرکزی حکومت نے اشیائے ضروری قانون 1955 کے تحت موٹر ایسپرٹ اینڈ ہائی اسپیڈ ڈیزل ( سپلائی کا ریگولیشن ، تقسیم اور غلط طور طریقوں کا انسداد ) آرڈر ، 2005 جاری کیا ہے ، جو پیٹرولیم مصنوعات میں ملاوٹ جیسے غلط طور طریقوں کے خلاف تعزیری کارروائی کا حق دیتا ہے۔
تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کا خردہ آؤٹ لیٹس پر نگرانی اور نگہبانی کا ایک نظام ہے ۔ اس سلسلے میں تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذریعے ، جو اہم اقدامات کئے جاتے ہیں ، وہ حسب ذیل ہیں :
- ایم ای س/ ایچ ایس ڈی کی کمیت اور کیفیت کی جانچ کرنے کے لئے خردہ آؤٹ لیٹس پر فِلٹر پیپر ، کیلیبریٹیڈ ڈینسٹی اَکوِپمنٹ ( ہائیڈرو میٹر / تھرمو میٹر ) اور پانچ لیٹر کا کیلیبریٹیڈ پیمانہ دستیاب کرایا جاتا ہے ۔
- ملک بھر میں او ایم سی کے فیلڈ افسروں / سینئر افسروں کے ذریعے خردہ آؤٹ لیٹس پر مستقل / ہنگامی معائنے کا کام کیا جاتا ہے ۔ حد سے زیادہ اسٹاک میں فرق پائے جانے ، ڈینسٹی فیلیور ، فلٹر پیپر ٹسٹ میں نا کامی ، ڈی یو میں مشتبہ چھیڑ چھاڑ اور خصوصی ڈرائیو / مہمات کے دوران یا خردہ آؤٹ لیٹ کے خلاف مخصوص شکایت کی صورت میں کمپنی کے اہلکار نمونہ اکٹھا کرتے ہیں اور وضع شدہ طریقۂ کارکے مطابق ، اُن کی جانچ کے لئے ، انہیں آگے بھیجتے ہیں ۔ کسی بھی طرح کی بے ضابطگی کی صورت میں مارکیٹنگ ڈسپلن گائڈ لائن / ڈیلر شپ ایگریمنٹ کے تحت کارروائی کی جاتی ہے ۔
- معائنہ جات کرنے کے لئے ایک علیحدہ کوالٹی ایشرونس سیل ( کیو اے سی ) قائم کیا گیا ہے ۔
- پیٹرول پمپوں سے بلا قصد نمونے جمع کئے جاتے ہیں اور انہیں تسلیم شدہ تجربہ گاہوں میں جانچ کے لئے بھیجا جاتا ہے ۔ اگر یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ ملاوٹ کی گئی ہے تو او ایم سی اور اس کے ڈیلروں کے مابین موجود ڈیلر شپ ایگریمنٹ کے انتظامات کے تحت قصوروار ڈیلروں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے ۔
- او ایم سی کے چلتے پھرتے لیب کے ذریعے ہنگامی معائنے کا کام کیا جاتا ہے ، جس میں پیٹرول پمپوں سے نمونے جمع کئے جاتے ہیں اور ان کی جانچ کی جاتی ہے ۔
- راستے میں رساؤ / ملاوٹ سے حفاظت کے لئے کمپنی کے احاطے سے روانگی سے پہلے ٹینکروں کو سیل کیا جاتا ہے ۔ خردہ آؤٹ لیٹس پر پیٹرول / ڈیزل پہنچانے والے متعارف کرائے گئے ٹینک ٹرک میں ٹیمپر پروف نظام نصب کیا گیا ہے ۔ اس بات کو طے کرنے کے لئے کہ کیا ملاوٹ ہوئی ہے ، تین سطحی نمونہ جاتی نظام اپنایا گیا ہے ۔
- موثر نگرانی کے لئے او ایم سی کے ذریعے خردہ آؤٹ لیٹس کا تیسرے فریق کے ذریعے آڈٹ کئے جانے کا نظم کیا گیا ہے ۔
- او ایم سی کے ذریعے خردہ آؤٹ لیٹس کے آٹومیشن کا کام کیا جاتا ہے ، جس کی مدد سے فروخت سے متعلق لین دین اور ٹینک اسٹاک و ریسٹ سے متعلق اطلاعات حاصل کی جاتی ہیں ۔
- کمیت / کیفیت کے تئیں اپنی عہد بستگی کے نفاذ کے لئے تیل مارکیٹنگ کمپنیاں دستیاب سہولتوں سے صارفین کو مطلع کرنے / انہیں اس کے بارے میں جانکاری دینے کے لئے میعادی مہمات چلائی جاتی ہیں ۔ مہمات کے دوران چیکنگ اور اپنی رائے دینے کے لئے صارفین کو دعوت دی جاتی ہے ۔
او ایم سی نے مطلع کیا ہے کہ او ایم سی اور ڈیلروں کے درمیان موجود ڈیلر شپ معاہدے کی شرائط و ضوابط اور مارکیٹنگ ڈسپلن گائڈ لائنس کے انتظامات کے مطابق ملاوٹ کے ثابت شدہ معاملات میں تعزیری کارروائی ڈیلر شپ کو ختم کر دینا ہے ۔
گذشتہ چاربرسوں کے دوران ملاوٹ کے ثابت شدہ معاملات میں او ایم سی کے ذریعے ڈیلر شپ ختم کئے جانے سے متعلق اعداد و شمار حسب ذیل ہیں :
|
سال
|
ملاوٹ کے ثابت شدہ معاملات کے سبب لائسنس کی منسوخی
|
|
2015-16 ء
|
12
|
|
2016-17 ء
|
10
|
|
2017-18 ء
|
13
|
|
2018-19 ء
|
5
|
یہ اطلاع پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔
U. No. 2732
(रिलीज़ आईडी: 1576546)
आगंतुक पटल : 106