وزارت خزانہ

اشیا اور خدمات ٹیکس کی دوسری سالگرہ  یکم جولائی 2019 کو  منائی جائے گی

Posted On: 30 JUN 2019 1:04PM by PIB Delhi

نئیدہلییکم جولائی ۔اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی ) کی دوسری سالگرہ کل منائی  جائے گی۔ اس تقریب کی صدارت  خزانے اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر مملکت  جناب  انوراگ ٹھاکر کریں گے ۔

اقتصاری امور کے محکمے کے سکریٹری جناب سبھاش سی گرگ  ،  مالیہ کے سکریٹری ڈاکٹر اجے بھوشن پانڈے ، وزارت خزانہ کے سکریٹری  جناب  پی کے داس  ،  سی بی آئی سی کے چیئرمین  ،سی بی آئی سی کے ممبران  اور بھارت سرکار  کی مختلف وزارتوں  کے سینئیر افسران  بھی  اس تقریب میں شرکت کریں گے ۔کامرس  ،تجارت اور صنعت کے ایوان کے  سینئیر عہدے داران  بڑی تعداد میں اس موقع پر موجود رہیں  گے۔  پورے ملک میں  تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  میں  اسی طرح کی تقریبات  منائی جائیں  گی۔

 جی ایس ٹی کی  شروعات  یکم جولائی  2017  کو  یعنی  30جون 2017  کی آدھی رات کو پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں  ایک شاندار تقریب  کے دوران ہوئی تھی۔ اس لئے  حکومت  ،  تجارت اور صنعت کے ساجھیداروں  کے ساتھ مل کر یکم جولائی  2019  کو  جی ایس ٹی کی دوسری سالگرہ منارہی ہے ۔

 جی ایس ٹی پر عمل درآمد   چیلنجوں  بھرا رہا ہے ۔ خاص  طور پر ابتدائی مہینوں  میں  ،  لیکن تجارت اور صنعت  کے تعاون   اور  ریاستوں   نیز سی  بی آئی سی کے  جی ایس ٹی سے متعلق  حکام کی  ان تھک خدمات   کی وجہ سے  ان چیلنجوں  پر قابو  پایا جاسکا  اور اب  جی ایس ٹی  پر موثر طریقے  پر کام ہورہا ہے ۔اس  لئے حکومت  ساتھ  میں بڑھنے اور سب کو ساتھ لے کرچلنے کے سچے جذبے کی  یاد میں  یہ تقریب منارہی ہے ۔

 اس موقع پر ایک کتاب کا  اجرا  بھی عمل میں آئے گا،جس  کا عنوان ہے :  ’’ جی ایس ٹی فار ایم ایس ایم ای ‘‘  سی بی آئی سی کے  اُن سرکردہ افسران کو   ، جنہوں نے جی ایس  ٹی  پرعمل درآمد کے معاملے میں سخت  محنت کی ہے ،  جناب  انوراگ  ٹھاکر کی طرف سے  ’جی ایس  ٹی  کمینڈیشن سرٹیفکیٹس‘  دئے جائیں  گے ۔

 جی ایس  ٹی کی شروعات  بھارتی معیشت  کے لئے تبدیلی لانے والا ذریعہ ثابت ہوا ہے ۔اس  نے کئی طرح کے  پیچیدہ  باولواسطہ  ٹیکس  ڈھانچے کی جگہ ایک آسان ،شفاف اور ٹکنالوجی پر مبنی ٹیکس  نظام  قائم کیا ہے ۔جی ایس ٹی نے  بھارت کو  ایک واحد  اور مشترکہ  منڈی  سے مربوط کردیا ہے  اور بین ریاستی  تجارت اور کامرس کی رکاوٹوں کو دور کردیا ہے ۔ٹیکسوں  کی تعداد کو  کم کرنے  اور لین دین پر آنے والی  لاگت  میں  کمی کے ذریعہ  اس سے  کاروبار کرنے کی راہ  آسان ہوجائے گی اور اس سے  ’میک ان نڈیا‘   اسکیم  کو فروغ  حاصل ہوگا۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-2708



(Release ID: 1576391) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi , Tamil