وزارت دفاع

کے نٹراجن نے انڈین کوسٹ گارڈ کے ڈائرکٹرجنرل کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا

Posted On: 30 JUN 2019 2:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،یکم  ؍جولائی  :جناب کرشنا سوامی نٹراجن نے انڈین کوسٹ گارڈ 23ویں سربراہ کی حیثیت سے اپنا عہدہ سنبھال لیا۔ موصوف انڈین کوسٹ گارڈ کے پانچویں بیچ کے ایک افسرہیں اورانھوں نے جنوری 1984میں خدمات میں شمولیت اختیارکی تھی ۔ ابتدائی برسوں میں موصوف نے منتخبہ کور مہارت حاصل کرنے میں اپنا وقت صرف کیاتھا ۔ ان امورمیں تلاش اورتحقیق اور پورٹ آپریشنوں کی بحری سلامتی کے ساتھ ہی ساتھ امریکی کوسٹ گارڈ  یارک ٹاون ورجینیاریزروٹریننگ سینٹرپر اس تجربے کا حصول بھی شامل ہے ۔ نئے ڈائرکٹرجنرل موصوف نے مدراس یونیورسٹی سے دفاع اورکلیدی مطالعات میں ماسٹرڈگری حاصل کی ہے اورموصوف دفاعی خدمات اسٹاف  کالج ویلنگٹن سے فارغ التحصیل ہیں ۔

35برسوں سے زائد کے اپنے امتیازی کریئرکے دوران فلیگ آفیسرموصوف کو اہم کمان اور اسٹاف تقرریوں کا موقع ملاہے اوروہ بحری جہاز اورساحل سمندردونوں جگہ تعینات رہے ہیں ۔ وہ بھارتی ساحلی محافظ دستے کے ہرکلاس کے بحری جہازوں کی کمان کرچکے ہیں ۔ ان میں ترقی یافتہ ساحل سمندرسے دور خدمات انجام دینے والا گشتی بحری جہاز( اے اوپی وی ) ساحل سمندرسے دور گشتی جہاز ( اوپی وی ) ، تیز رفتار نگرانی جہاز ( ایف پی وی ) اورساحل سمندرپرنگرانی رکھنے والا بحری جہاز آئی پی وی شامل ہیں ۔ موصوف نے ضلع نمبر 5میں کوسٹ گارڈ کے کمانڈر تمل ناڈوکے طورپربھی خدمات انجام دی ہیں ۔ منڈاپم میں کمانڈنگ آفیسرآئی سی جی ایس رہ چکے ہیں اورساحلی محافظ دستے کے تربیتی مرکز کے اولین آفس انچارج بھی رہ چکے ہیں ۔

فلیگ آفیسرموصوف کو ملک کی امتیازی خدمات کے اعتراف میں صدرجمہوریہ ہند کے تٹ رکشک میڈل سے بھی نوازاجاچکاہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-2705


(Release ID: 1576386) Visitor Counter : 70