نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیلو انڈیا اسکیم

Posted On: 27 JUN 2019 2:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی،27؍جون۔ملک بھر میں کھیلو انڈیا اسکیم اپنے آغاز  کے  وقت سے ہی کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ بڑی حصولیابیوں کی تفصیلات  ملحقہ نمبر-1 میں دی جا رہی ہیں۔

سال 19-2018 کے دوران کھیلو انڈیا اسکیم کےلئے نظر ثانی شدہ تخمینہ مرحلے میں بجٹ تخصیص 500.09 کروڑ روپے تھی ۔19-2018 میں 199.31کروڑ روپے اس وزارت کے منظورہ شدہ پروجیکٹوں کےلئے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے میں موجود خلاء کو پُر کرنے اور کھیلوں کے مسابقے منعقد کرانے کے لئے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کو جاری کئے گئے تھے۔ کھیلو انڈیا اسکیم کے  جزو ‘‘ امن اور ترقی کیلئے کھیل’’ کے تحت کھیل سرگرمیاں شروع کرانے کے لئے  10.00 لاکھ روپے  تلنگانہ ریاست کوجاری کئے گئے تھے۔ ریاست / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے اعتبار سے معلومات ملحقہ نمبر -2 میں دی جا رہی ہیں۔

ملحقہ -1

کھیلو انڈیا اسکیم کی بڑی حصولیابیاں

  • 826کروڑ کی کُل منظور شدہ لاگت میں 27 ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام خطوں میں 133 کھیلوں کے نئے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔
  • پہلا کھیلو انڈیا اسکول گیمس (کے آئی ایس جی) 2018 کا   انعقاد کامیابی کے ساتھ نئی دلی میں 31 جنوری سے لے کر 8 فروری 2018  تک کے لئے کیا گیا تھا، جس میں 3507 کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔
  • گیمس کے دوسرے مرحلے یعنی ‘‘ کھیلو انڈیا یوتھ گیمس مہاراشٹر، 2019’’ کا کامیاب طور پر انعقا د پُنے میں 9 جنوری تا 20 جنوری 2019 کیا گیا تھا، جس میں 5925 کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔
  • ٹیلنٹ سرچ اور ڈیولپمنٹ کے تحت کھیلوں کے 20 شعبوں میں 2437 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
  • کھیلو انڈیا ایتھلیٹس (کے آئی اے) کی ٹریننگ کے لئے کُل 99 اکادمیوں (ایس اے آئی، ریاستی حکومت/ مرکزی حکومت ا ور پرائیویٹ) کو منظوری دی گئی ہے۔
  • کھیلو انڈیا موبائل ایپلی کیشن کا کامیاب طور پر آغا ز کیا گیا ہے تاکہ عام عوام کھیلوں کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں اور ان تک ان کی رسائی میں آسانی ہو۔ (کیسے کھیلنا ہے)، ملک بھر میں موجود کھیلوں کے میدان  (کہاں کھیلنا ہے) یا  ملک  بھر میں اسکول جانے والی نوجوان آبادی کی فِٹنس کے معیارات کی  نقشہ کشی کی جا سکے۔
  • سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) اساتذہ کے لئے  ٹرینر پروگرام کی پہلی قومی سطح کی ٹریننگ (ٹی او ٹی ایس) منعقد کی گئی تھی اور ٹریننگ حاصل کرنے والے 198 فزیکل ایجوکیشن اساتذہ کی  ماسٹر ٹرینرس کے طور پر تصدیق کی گئی ہے۔ کل 30 علاقائی / ریاستی سطح کے ٹی او ٹی کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں    1547 تصدیق شدہ علاقائی ٹرینروں  کو ٹریننگ دی گئی تھی۔  
  • اسکول جانے والے بچوں کے جزو  کے فزیکل  فٹنس  کے تحت  1168 اسکولوں اور 23،947 تخمینہ کاروں کا اندراج کیا گیا ہے۔ جسمانی فٹنس کے تخمینہ کے لئے  270821 طلبہ کی  پروفائل کھیلو انڈیا موبائل ایپ میں تیار کی گئی ہے اور ان میں سے92583 تخمینے کئے جا چکے ہیں۔

باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا کو انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن ( اے آئی وی اے) ورلڈ ویمن باکسنگ چمپئن شپ 2018 کے انعقاد کے لئے 3 کروڑ روپےکی مدد دی گئی تھی۔ اس  کا انعقاد نئی دلی میں 15 تا 24 نومبر 2018 کیا گیا تھا۔

  • اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے 18 ریاستی سطح کے کھیلو انڈیا سنٹرز کے تحت 2124  تربیت یافتگان کوشامل کیا گیا ہے۔
  • کھیلو انڈیا کے جزو ‘‘ امن او رترقی کیلئے کھیل’’ کے تحت 19-2018 میں 13 ریاستوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرانے کےلئے 23.05 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی تھی۔

ملحقہ -2

مالی سال 19-2018 میں کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت جاری کردہ فنڈ کی ریاستی اعتبار سے تفصیلات

(روپے کروڑ میں)

نمبر شمار

ریاست / مرکز کے زیر انتظام خطے کا نام

رقم

 

اروناچل پردیش

40.41

 

آسام

8.42

 

بہار

0.40

 

چھتیس گڑھ

0.80

 

گجرات

3.00

 

ہریانہ

6.95

 

ہماچل پردیش

2.50

 

جموں و کشمیر

15.84

 

کرناٹک

9.50

 

کیرالہ

4.00

 

مدھیہ پردیش

4.14

 

مہاراشٹر

19.87

 

منی پور

9.30

 

میگھالیہ

0.70

 

میزورم

0.30

 

ناگالینڈ

5.30

 

اڈیشہ

0.89

 

راجستھان

11.36

 

سکم

3.40

 

تلنگانہ

0.10

 

تمل ناڈو

4.00

 

تریپورہ

0.70

 

اتراکھنڈ

1.00

 

اترپردیش

43.43

 

مرکز کے زیر انتظام خطہ

 

25.

پڈوچیری

3.00

 

کل

199.31

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

م ن ۔ ن ا ۔ک ا

U- 2651

 


(Release ID: 1576090) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Marathi , Bengali