جل شکتی وزارت

جل شکتی کے وزیر نے پانی کے تحفظ کو سوچھ بھارت جیسی عوامی تحریک بنانے پر زور دیا


سوچھ مہوتسو 2019 کاآغاز سوچھ سندر شوچالیہ ایوارڈس کے ساتھ ہوا

Posted On: 24 JUN 2019 8:03PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی۔24؍جون۔جل شکتی کے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے  سوچھ بھارت مشن کے طرز پر پانی کے تحفظ کو ایک عوامی تحریک کی شکل بنانے پر زور دیا ہے تاکہ زرعی، صنعتی اور گھریلو آبی مسائل کو حل کیاجاسکے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ آج سے برسوں قبل کسی کو یہ یقین نہ ہوتا کہ بھارت میں صفائی ستھرائی کے عمل کا احاطہ 2019 تک 100 فیصد تک پہنچ جائیگا، آج محض ساڑھے چار برسوں میں ،جب سوچھ بھارت مشن کے تحت یہ عمل شروع ہوا تھا، یہ ہندسہ 39 فیصد سے بڑھ کر 99 فیصد تک پہنچ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں  اس جن آندولن میں اپنا تعاون دینے والے آپ میں سے ہر ایک کے تئیں اظہار تشکر کرتا ہوں  جنہوں نے پوری دنیا کے سامنے بھارت کو ایک مثال بنا کر پیش کیا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ دنیا کی 17 فیصد آبادی (جو بھارت میں رہتی ہے) کو پانی کی سپلائی کو یقینی بنانا جبکہ دنیا کا محض چار فیصد پانی  ہمیں دستیاب ہے،  ملک کے روبرو آئندہ  کی چنوتی ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ انہیں پورا یقین ہے  کہ وزیر اعظم کی بصیرت اور عوامی حمایت اور تعاون سے  اس مشن کو بھی  پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکتا ہے۔ 

وزیر موصوف سوچھ مہوتسو 2019 کے آغاز کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔  واضح رہے کہ یہ مہم  سوچھ بھارت مشن کی کامیابی  کے ایک جشن کے طو رپر  شروع کی گئی ہے جس کا مقصد تمام تر شراکتداروں کو اعزاز سے نوازنا ہے جو اس مشن کو کامیاب  بنانے میں سرگرم رہے ہیں۔  مہوتسو کا آغاز کرتے ہوئے سوچھ سندر شوچالیہ کے تحت  کامیاب ہونے والوں کو وزیر موصوف نے دارالحکومت میں  اعزاز سے نوازا۔  یہ مہوتسو اس طرح کا مہوتسو ہے جس کا اہتمام پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے  نے کیا ہے۔  جل شکتی کی وزارت مہاتما گاندھی کی 150ویں پیدائش کی سالگرہ یعنی  2 اکتوبر 2019 کو اسے پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔

سوچھ سندر شوچالیہ مقابلے کامقصد  بیت الخلاء استعمال کرنے کے عمل کی حوصلہ افزائی  اور اس کے ہمہ گیر استعمال کو بڑھاوا دینا ہے۔ یکم جنوری سے 31 جنوری 2019 کے دوران  1.34 کروڑ سے زائد بیت الخلاؤں پر پینٹ کیا گیا ، ان کی تزئین و آرائش کی گئی اور اس مہم کے تحت  بھارت کے عوام نے ان کی مرمت وغیرہ میں حصہ لیا۔ اس معاملے میں بہترین کارکردگی والی ریاستوں اور اضلاع اور افراد کو اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ایوارڈ دیا گیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے ، وزارت جل شکتی کے سکریٹری  جناب پرمیشورن ایّر نے  کہا کہ 20 ہزار سے زائد ایوارڈ سوچھ مہوتسو مہم کے تحت  مختلف طبقات کے افراد کو اس معاملے میں اپنا تعاون دینے کے اعتراف میں دیے جائیں گے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ یہ مہم  ایسی مہم ہے جس کے تحت  بڑے پیمانے پر اطلاعات فراہم کی جائیں گی، لوگوں کو جانکاری فراہم کی جائے گی ان تک  رابطہ قائم کیا جائیگا ، ضلعی اور ریاستی سطحوں پر باقاعدہ اس کا اہتمام کیا جائیگا اور سوچھتا کو نمایاں کرنے کیلئے قومی سطح پر بھی ایسا کیا جائیگا۔

اس موقع پر سوچھ مہوتسو ’’لوگو ‘‘ پر مشتمل ایک کتابچہ بھی وزیر موصوف نے جاری کیا۔ یہ کتابچہ سوچھ بھارت مشن کو نمایاں کرتا ہے اور اس کتاب کا نام رکھا گیا ہے ’’جب طباعت پر مشتمل میڈیا نے سوچھ بھارت کی داستان دوہرائی ‘‘ یہ کتابچہ سوچھ بھارت مشن 2014  کے بعد سے لیکر اب تک کی مختلف سرگرمیوں کےتحت  حاصل کیے گئے سنگ میلوں کے میڈیا کووریج کی تالیف ہے۔

اس موقع پر سوچھ  سندر شوچالیہ مقابلے  کے فاتحین سمیت  ریاست کے سکریٹری حضرات، مشن کے ڈائرکٹر حضرات، ضلعی کلکٹر، سرپنچ اور سوچھا گرہی افراد بھی موجود تھے۔

 

U-2577



(Release ID: 1575529) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi