جل شکتی وزارت

سرکاری کمپنیوں کی نجکاری

Posted On: 24 JUN 2019 2:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی،24/ جون۔بھاری صنعتوں اور سرکاری کمپنیوں کے وزیر جناب اروند گنپت ساونت نے آج راجیہ سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع دی کہ سرکاری کمپنیوں سے متعلق سروے 2017، جس کو 27 دسمبر 2018 کو پارلیمنٹ میں پیش کیاگیا، کے مطابق 31 مارچ 2018 کی تاریخ کو کل339 مرکزی سرکاری سیکٹر کی کمپنیاں(سی پی ایس ای)تھی۔ان میں سے257 کمپنیاں کام کررہی تھیں جبکہ82 کمپنیاں زیر قیام تھیں۔257 کام کررہی  مرکزی سیکٹر کی سرکاری کمپنیوں میں سے  71 مرکزی سیکٹر کی سرکاری کمپنیوں( سی پی ایس ای )کو مالی برس 2017-18 کے دوران خسارہ  اٹھانا پڑا تھا۔

31 مارچ 2018 کو16 نو رتن سی پی ایس ای تھیں۔ان میں سے2سی پی ایس ای،  ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمٹیڈ اور رورل الیکٹری فیکیشن کارپوریشن لمٹیڈ سے سرمایہ نکالنے کا کام اسٹریٹجک طریقے سے مکمل کرلیا گیا۔ فی الحال دیگر نو رتن سی پی سی ای میں سے سرمایہ نکالنے کا کوئی منصوبہ نہیں  ہے۔

*********

U –2570



(Release ID: 1575491) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi