امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے عالمی سطح پر ہندوستان کے وقار کو بڑھانے میں یوگ کے تعاون کی ستائش کی

Posted On: 21 JUN 2019 4:20PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،21جون2019؍مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے یوگ کے سفارتی رول کی تعریف کی اور کہا کہ عالمی سطح پر ہندوستان کے وقار میں اضافہ کرنے میں یوگ نے ایک نمایاں تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  یوگ ہندوستان کے ایک سفیر کی طرح کام کررہا ہے اور یوگ پوری دنیا کو اپنی طرف راغب کررہا ہے۔انہوں نے کہا  کہ یوگ ملک کا قدیم کلچر ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے کی گئی کوششوں کے نتیجے میں یوگ نے بین الاقوامی سطح پر نمایاں حیثیت حاصل کرلی ہے اور آج تقریباً 200 ملکوں میں ایک ساتھ یوگ  آسن کیا جارہا ہے۔

جناب شاہ آج روہتک میں یوگ کے پانچویں بین الاقوامی دن کی تقریبات کے موقع پر ہریانہ ریاست کے ایک تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔یوگ  آسن کے جمع ہوئے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے ہریانہ میں یوگ کو فروغ دینے کے لئے یوگ پریشد کے قیام کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ جناب منوہر لال کھٹر کی بھی تعریف کی۔ جناب شاہ اور جناب کھٹر نے روہتک میں میلا گراؤنڈ پر دیگر لوگوں کے ساتھ یوگ آسن کئے۔

روز مرہ کی زندگی میں یوگ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ یوگ ایک عمل ہے جو نہ صر ف ایک شخص کی ذہنی اور جسمانی صحت کو یقینی بناتا ہے، بلکہ آسانی کے ساتھ کام کرنے کے لئے توانائی بھی فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگ کے فروغ کے لئے ملک میں وقتاً فوقتاً بہت سے پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے، لیکن اس نے2014ء میں اس وقت بین الاقوامی سطح پر اپنی حیثیت کو تسلیم کرایا، جب جناب نریندر مودی وزیر اعظم بنے۔ پانچ سال پہلے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جناب مودی کے خطاب کا ذکر کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ جناب مودی کی مسلسل کوششوں کی وجہ سے 177 ملکوں نے اس تجویز کو قبول کیا اور پھر اقوام متحدہ نے 70 دن کے اندر 21 جون کو یوگ کا بین الاقوامی دن قرار دیا۔

جانب شاہ نے کہا کہ آج تقریباً 200 ملکوں میں دو کروڑ لوگ یوگ کررہے ہیں اور بچے اپنے زندگی میں یوگ اپنانے کے لئے متحرک ہوئے ہیں۔ انہوں نے یوگ کو فروغ دینے کے لئے سادھوں ، سنتوں اور گروؤں کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے پہلے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ جناب کھٹر نے یوگ کو ایک قدیم عمل قرار دیا  اور کہا کہ ریاستی حکومت نے یوگ کے فروغ کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل ہی ریاستی حکومت نے یوگ پریشد تشکیل دیا ہے، تاکہ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ یوگ کو اپنی زندگی میں اپنا سکے اور اپنی جسمانی،ذہنی اور روحانی نشو ونما کو یقینی بناسکے۔

انہوں نے کہا کہ گاوؤں میں یوگور ویایام شالائیں تعمیر کرنے کے لئے بھی اقداما ت کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ یوگ کی تربیت دینے والوں کی بھرتی بھی کی جارہی ہے۔

جناب کھٹر نے کہا کہ یوگ کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ریاست کے 80 مقامات پر ایک ساتھ تقریبا ت منعقد ہوئی، جس میں 5 لاکھ لوگوں نے حصہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ، جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر یوگ کو بین الاقوامی مقام دلایا۔ انہوں نے یوگ کے پانچویں بین الاقوامی دن کی تقریبات میں حصہ لینے کے لئے جناب امت شاہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر جو لوگ موجود تھے ان میں کھیلوں، نوجوانو ں کے امور کے وزیر جناب انل وج ، ممبر پارلیمنٹ روہتک اروند شرما، راجیہ سبھا کے ممبر ڈاکٹر انل جین، تعاون کے وزیر مملکت جناب منیش گروور ، چیف سیکریٹری جناب ڈی ایس دھیسی اور ضلع انتظامیہ کے سینئر افسران شامل تھے۔

 

 

U: 2549



(Release ID: 1575282) Visitor Counter : 59


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Punjabi