وزارت اطلاعات ونشریات

70 سال آزادی، یاد کرو قربانی۔ حب الوطنی پر مبنی فلم فیسٹول کااہتمام


علاقائی زبانوں کی فلموں کو فروغ دینے کے لئے اطلاع ونشریات کی طرف سے کئے گئے اقدامات

Posted On: 21 JUN 2019 1:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی،21/ جون۔اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاڈویکر نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے دوران ان اقدامات کے بارے میں مطلع کیا جو اطلاعات  ونشریات کی وزارت  نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر علاقائی زبانوں کی فلموں کو فروغ دینے کے لئے کئے ہیں۔

اطلاعات ونشریات کی وزارت نے نئی دہلی کے سری فورٹ آڈیٹوریم کمپلیکس میں 12 سے 18  اگست 2016 تک آزادی کے دن کی تقریبات سے متعلق وزارت  دفاع کے پروگرام کے حصے کے طور پر70 سال آزادی، یاد کرو قربانی کے بینر تلے ہندوستان کی آزادی کے70  سال کے موقع پر حب الوطنی پر مبنی فلم فیسٹول کا آغاز کیا تھا۔

ہر سال ہندوستان کے بین الاقوامی فلم فیسٹول( آئی ایف ایف آئی ) کے انڈین پینورما زمرے کے لئے فلمیں منتخب کی  جاتی ہیں۔ ان فلموں کی انٹریوں سے 26 فیچر فلمیں اور21 غیر فیچر فلموں سمیت 47 فلمیں آئی ایف ایف آئی کے ساتھ ساتھ مختلف ہندوستانی اور بین الاقوامی فلم فیسٹول اور انڈین فلم وویکس/ بیرونی ملکوں میں ہونے والے فیسٹولز میں دکھائے جانے کے لئے مختلف ہندوستانی زبانوں میں منتخب کی جاتی ہیں۔

وزارت سالانہ قومی فلم ایوارڈس کا اہتمام کرتی ہے۔ جہاں ہندی /علاقائی زبانوں میں ملک بھر سے فلموں کو مختلف زمروں کے تحت ایوارڈ دیا جاتا ہے۔افی میں انڈین پینورما فلموں کے علاوہ قومی فلم ایوارڈز میں منتخب کی گئیں فلموں کو بھی شرکت کے لئے بھیجا جاتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ  مختلف ہندوستانی اور بین الاقوامی فلم فیسٹولز میں ان خصوصی  فلموں کی نمائش کی جاتی ہے۔جس کااہتمام ڈائریکٹوریٹ آف فلم فیسٹول کے ذریعہ اطلاعات ونشریات کی وزارت کی جانب سے کیاجاتا ہے۔

برکس  فلم فیسٹول کے تحت برکس ملکوں کی عالمی درجے کی فلم پروڈکشن بھی دکھائی جارہی ہیں۔ تاکہ فلم سے متعلق زیادہ اشتراک  کوتحریک ملے۔ ان برکس ملکوں میں برازیل ، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

اطلاعات ونشریات کی وزارت ہندوستانی فلموں کو مالی  امداد بھی فراہم کرتی ہے۔ جنہیں اوسکرس، ٹورنٹو، بوسان، برلن جیسے مختلف بین الاقوامی فیسٹول میں منتخب کیاجاتا ہے۔حالیہ سالوں میں نیوٹن اور لوک ٹک لیرمبی کو مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔جنہیں برلن انٹر نیشنل فلم فیسٹول میں منتخب کیا گیا ہے۔

 

 

 

U – 2539


(Release ID: 1575183) Visitor Counter : 108