جل شکتی وزارت

جل شکتی کے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے دینا پور اور رمانا میں نمامی گنگے ایس ٹی پی پروجیکٹوں کا معائنہ کیا


وزیر موصوف نے تیرتے ہوئے گنگا میوزیم ‘گنگا تارینی’ اور گنگا میں چلتے پھرتے بسر اوقات مرکز ‘جلج’ کا بھی دورہ کیا

Posted On: 18 JUN 2019 6:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،18جون2019؍جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج شہر کے اپنے دورے کے دوران وارانسی میں رواں نمامی گنگے پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے 140 ملین لیٹرس ڈے(ایم ایل ڈی) دینا پور سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی)کا پانی کے داخل ہونے کی جگہ سے لے کر ورونا میں اس کے گرنے کے مقام تک کا معائنہ کیا۔نیشنل مشن فار کلین گنگا(این ایم سی جی) کے ڈائریکٹر جنرل جناب راجیو رنجن مشرا ان کے ساتھ تھے۔

مرکزی وزیر جناب شیخاوت نے دینا پور ایس ٹی پی کے اہلکاروں کو میعادی  کیمیاوی جانچ کی ہدایت دی، تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجاسکے کہ سیویج میں کوئی صنعت یا دیگر قسم کا زہریلا اخراج نہ ہو۔نمامی گنگے پروگرام کے تحت وارانسی میں حال ہی میں دینا پور اور گوئٹھا میں دو ایس ٹی پی (120 ایم ایل ڈی) کی تکمیل ہوئی ہے، جس میں سے دینا پور ایس  ٹی پی کا افتتاح گزشتہ برس کے اواخر یعنی نونمبر 2018ء میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کیا تھا۔

مزید برآں رمانا میں 50 ایم ایل ڈی کی صلاحیت والے ایس ٹی پی کی تعمیر کی جارہی ہے، جس سے شہر کی موجودہ سیویج ٹریٹمنٹ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور یہ بڑھ کر 412ایم ایل ڈی ہوجائے گی، جو کہ 2035ء تک کی سیویج ٹریٹمنٹ کی ضرورت کی تکمیل اوروارانسی میں گنگا کے داخل ہونے کی جگہ سے اَن ٹریٹیڈ سیویج کو روکنے کے لئے  کافی ہوگا۔

جناب شیخاوت نے وارانسی کی 84 گھاٹ کا بھی کشتی کے ذریعے معائنہ کیا،جس میں خصوصی توجہ 26 گھاٹوں پر رہی، جہاں نمامی گنگے پروگرام کے تحت مرمت ؍جدید کاری سے متعلق پروجیکٹوں پر کام شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے 84 گھاٹوں کی برابر صفائی سے متعلق پروجیکٹ اور دریا کی سطح کی صفائی سے متعلق پروجیکٹوں کا بھی جائزہ لیا۔ یہ دونوں پروجیکٹ نمامی گنگے پروگرام کے تحت شروع کئے گئے ہیں، تاکہ دریا کے اندر اور اس کے آس پاس صفائی ستھرائی یقینی بنایا جاسکے۔

گھاٹوں کے معائنے کے علاوہ انہوں نے گھاٹ پمپنگ اسٹیشنوں اور نالوں کی ٹیپنگ کا بھی معائنہ کیا۔ 23 نالوں میں سے 20 نالوں کی ٹیپنگ کا کام ہوچکا ہے۔باقی تین نالوں جس میں اسّی نالہ بھی شامل ہے، کی ٹیپنگ کا کام رمانا ایس ٹی پی پروجیکٹ کے تحت انجام دیا جارہا ہے، جس کی تکمیل اس سال ہوجائے گی۔

وزیر موصوف نے ایک ہاؤس بوٹ پر بنائے گئے تیرتے ہوئے میوزیم ‘گنگا تارینی’ کا بھی دورہ کیا۔ اس میوزیم میں گنگا اور اس کے حیاتیاتی تنوع سے متعلق ایک فلم کی نمائش کا نظم کیا گیا ہے۔اس ندی کے سماجی ، ثقافتی، تاریخی اور اقتصادی پہلوؤں سمیت مختلف جہتوں سے لوگوں کو واقف کرانے کے لئے اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔گنگا تارینی کو این ایم سی جی کے اشتراک سے وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا(ڈبلیو آئی آئی) نے تیار کیا ہے۔

جناب شیخاوت نے ‘جلج’ کا بھی دورہ کیا۔یہ ایک ایسی کشتی ہے، جو وارانسی اور قریبی گاوؤں کے گھاٹوں کے درمیان چکر لگاتی ہے، جس میں گنگا پرہریوں اور مقامی گاوؤں والوں کے ذریعے تیار مصنوعات کی نمائش اور فروخت کا کام کرتی ہے۔اس کا مقصد گنگا کے کنارے رہ رہے لوگوں کے لئے بسر اوقات کے مواقع کو بہتربنانا ہے۔تربیت یافتہ گنگا پرہری مقامی لوگوں اور سیاحوں کو گنگا ندی، حیاتیاتی تنوع اور صفائی ستھرائی کے بارے میں بھی تعلیم دیتے ہیں۔

 

م ن۔م م۔ن ع

U: 5012



(Release ID: 1574887) Visitor Counter : 87


Read this release in: Hindi , English