نیتی آیوگ

وزیر اعظم 15 جون کو نیتی آیوگ کی پانچویں گورننگ کونسل کی میٹنگ کی صدارت کریں گے

Posted On: 13 JUN 2019 6:10PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی، 13 جون/وزیر اعظم جناب نریندر مودی سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کے جذبے کے پیش نظر نیتی آیوگ کی پانچویں گورننگ کونسل کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ یہ میٹنگ 15 جون، 2019  یعنی ہفتے کو راشٹر پتی بھون، نئی دلّی میں منعقد ہو گی۔

                وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور، وزیر زراعت اور کسانوں کی بہبود، دیہی ترقیات اور پنچایتی راج بھی ایکس آفیشیو ممبران یا بہ لحاظ مرتبہ اراکین کے طور پر اس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

                سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں اور بہت چھو ٹی، چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں کے مرکزی وزیر، سماجی انصاف اور با اختیار بنانے کے  وزیر برائے ریلوے، تجارت و صنعت،وزیر مملکت (آزادانہ چارج)  اعداد و شمار اور پروگراموں پر عمل در آمد، وزارت منصوبہ بندی بھی گورننگ کونسل کی میٹنگ میں خصوصی مدعوئین کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

                گورننگ کو نسل کی میٹنگ میں خصوصی مدعوئین کی حیثیت سے نیشنل سیکورٹی ایڈوائیزر، صارفین امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر، جل شکتی کے وزیر اور مویشی پروری، ڈیری اور ماہی پروری کے وزراء بھی شرکت کریں گے۔

                میٹنگ منعقد ہونے سے قبل ایجنڈے میں نمایاں امور میں بارش کے پانی سے کاشت کاری، خشک سالی کی صورت حال اور امدادی اقدامات، خواہش مند اضلاع پروگرام۔۔ کامیابیاں اور چیلنج، زرعی تبدیلی: ڈھانچہ جاتی اصلاحات جس میں زرعی پیداوار کی مارکیٹنگ کمیٹی ایکٹ اور اشیائے ضروریہ ایکٹ شامل ہیں، سیکورٹی سے متعلق معاملات جن میں ایل ڈبلیو ای اضلاع پر خصوصی توجہ مرکوز کرنا شامل ہے۔

                گورننگ کونسل گزشتہ میٹنگ کے ایجنڈے پر کئے گئے کاموں کا جائزہ لیتی ہے اور مستقبل کے لئے ترقیاتی  ترجیحات طے کرتی ہے۔ اب تک گورننگ کونسل کی چار میٹنگیں وزیر اعظم کی صدارت میں منعقد ہو چکی ہیں جن میں وزرائے اعلیٰ، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے لیفٹیننٹ گورنر صاحبان کے علاوہ نیتی آیوگ کے دیگر ممبران نے شرکت کی ہے۔

                نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل وزیر اعظم ہند، تمام ریاستوں  کے وزراء اعلی، ممبران اسمبلی، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیفٹیننٹ گورنر صاحبان اور دیگر خصوصی مدعوئین پر مشتمل ہوتی ہے۔

 

U. 2456



(Release ID: 1574585) Visitor Counter : 68


Read this release in: English , Marathi , Hindi