وزارت دفاع

سمندری طوفان ’’ وایو ‘‘ کے پیش نظر بھارتی بحریہ مستعد حالت میں

Posted On: 12 JUN 2019 11:21AM by PIB Delhi

 

نئیدہلی12جون۔ممبئی کے مغربی  بحری کمان کے صدر دفتر کی طرف سے سمندری طوفان ’’ وایو ‘‘  کے  پیش نظر  مندرجہ ذیل  تیاریاں شروع کی گئی ہیں۔

  • ریاستی  انتظامیہ  ، مقامی ضلع حکام اور  انڈین کوسٹ  گارڈ   حکام کو  ہدایت دی گئی کہ وہ  سمندر میں  نہ جانے  کے بارے میں ماہی گیروں  کو آگاہ کریں  اور ناسازگار موسم  کے  پیش نظر تمام ضروری  اقدامات  کریں ۔
  •  کمان  کے نامزد  سمندری جہازوں  میں  انسان دوستی کی امداد   اور بحران کے وقت  ریلیف  دینے والا سامان  ( ایچ  اے ڈی آر )  نیز دیگر راحتی سامان  پہنچادیا گیا ہے  اور یہ جہاز  مختصر نوٹس  پر   روانہ کردئے جائیں گے۔
  • سمندر میں  کام کرنے والے  بھارتی  بحریہ کے جہازوں   ،طیاروں  / ہیلی کاپٹروں  کو   ، جو  معمول کی  پروازیں  کرتے ہیں  ،  انہیں  ہدایت  کی گئی ہے  کہ  وہ  سمندر میں  مچھلیاں  پکڑنے والے  جہازوں کو مطلع کردیں اور انہیں بندرگاہوں میں واپس  آنے کی  ہدایت  کریں ۔
  • بھارتی بحریہ کی غوطہ لگانے والی  اور بچاؤ ٹیموں نیز راحتی سامان کو  تیار رکھا گیا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر سول  حکام کی مدد کی جاسکے۔
  • ممبئی میں  انڈین  نیول   ہاسپٹل    اسوینی   میں  طبی ٹیمیں    اور دیگر سہولیات  کو  تیار رکھا گیا ہے تاکہ  طبی ،  ہنگامی حالات سے نمٹا جاسکے ۔
  •  ضرورت  کے مطابق  ایس اے آر مشنوں  کو انجام دینے  کے لئے   پی -81  اور آئی ایل  طیاروں کو تیار رکھا گیا ہے۔
  • صدر دفاتر  سمندر میں  کام کرنے والے دفاعی  اور مشاورتی گروپ کو  بھی  یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سمندری طوفان ’’ وایو ‘‘  کے بارے میں  سمندر میں   کام کرنے والے تمام  پلیٹ فارموں کو مطلع کردیں۔

 

م ن ۔ج ۔رم

U-2391



(Release ID: 1573991) Visitor Counter : 95