امور داخلہ کی وزارت

سمندری طوفان ’’ وایو ‘‘ - وزارت داخلہ نے گجرات اور دیو کے لئے ایک تفصیلی ایڈوائزری جاری کی ہے

Posted On: 11 JUN 2019 7:18PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی12جون۔سمندری طوفان  ’’وایو‘‘  کے بارے میں    مرکزی و زیر داخلہ کی جانب سے بلائی  گئی  اعلیٰ سطح  کی ایک جائزہ میٹنگ کے بعد  وزارت داخلہ نے  ریاست گجرات   اور مرکز کے زیر انتظام علاقے  دیو  کے لئے   ایک تفصیلی ایڈوائزری جاری کی ہے ۔   اس ایڈوائزری میں   ان دونوں  سے  درخواست کی  گئی ہے کہ احتیاط  کے تمام اقدامات  کئے جائیں تاکہ    کسی انسانی زندگی کو   نقصان نہ پہنچے  اور  اہم  بنیادی ڈھانچوں کو   پہنچنے والا نقصان کم سے کم رہے ۔نیز  طوفان  کے بعد  تمام   ضروری خدمات کی فوری بحالی کو  یقینی بنایا جائے ۔ ریاستی  اور مرکز  کے زیر انتظام علاقے کی  حکومتوں کو  یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ   نشیبی  ساحلی علاقوں  اور ایسے علاقوں سے  جنہیں  آسانی سے نقصان  پہنچ سکتا ہے ، لوگوں کو بروقت     نکال محفوظ  مقامات پر پہنچایا جائے۔

          گجرات   اور  دیو کی انتظامیہ نے   نشان ذر خطرناک علاقوں  سے تقریباََ تین لاکھ لوگوں کو نکالنے کا پروگرام بنایا ہے اور یہ کام  12  جون  2019  کوعلی  الصبح  سے شروع ہوگا۔ بچاکر نکالے گئے لوگوں کو تقریباََ 700  سمندری طوفان کے   ریلیف  کیمپوں میں  پہنچایا جائے گا۔   ریاستی انتظامیہ کے صلاح ومشورے سے دیو میں 39  این ڈی آر ایف  ٹیمیں    تعینات کی جارہی ہیں ،  جو بچاؤ ،تلاش  اور ریلیف  کارروائیوں  میں ریاست  /  مرکز کے زیر انتظام  علاقےکی انتظامیہ کی مدد کریں گی ۔  اس  کے علاوہ   فو ج کی 34  ٹیموں کو بھی تیار رکھا گیا ہے ۔

          مرکزی  وزارت داخلہ  صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے  اور مرکزی داخلہ سکریٹری  12  جون کو    مرکزی وزارتوں    / ایجنسیوں  اور  چیف سکریٹری   /  گجرات اور دیو کے مشیر کے ساتھ جائزہ میٹنگ کریں گے ۔

 

 

م ن ۔ج ۔رم

U-2386



(Release ID: 1573971) Visitor Counter : 57


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Gujarati